تو دل پہ بوجھ لے کے ملاقات کو نہ آ ملنا ہے اس طرح تو بچھڑنا قبول ہے نامعلوم
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 21، 2021 #10,101 تو دل پہ بوجھ لے کے ملاقات کو نہ آ ملنا ہے اس طرح تو بچھڑنا قبول ہے نامعلوم
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,102 اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائی دو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی صوفی تبسم
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,103 قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہے جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے نشور واحدی
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,104 کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں فاطمہ حسن
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,105 تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دل تجھ سے مل کر بھی بے قرار رہا رسا چغتائی
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,106 حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناں دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں پروین شاکر
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,107 اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,108 ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے شکیل اعظمی
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,109 اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو تم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو منور رانا
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,110 نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گا ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا راحت اندوری
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,111 ہوا دانہ شجر دورِ تسلسل آشکارا ہے شجر سے گُل تو گُل سے پھل تو پھل سے دانہ پیدا ہے (شوق قدوآئی)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,112 شوق ان اس کے لمبے بالوں کا یاں چلا جائے ہے تسلسل سا!! (میر تقی میر)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,113 پُھوٹتی ہیں کس تسلسل سے شعاعیں حُسن کی اک نظر تیرا سراپا دیکھنا اور سوچنا!!!!!!!!!! (رُوحی کنجاہی)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,114 آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے! بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!! (امجد اسلام امجد)
آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے! بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!! (امجد اسلام امجد)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,115 عجب دورِ تسلسل سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ پیدا ناک دانے سے ہے دانہ تاک سے پیدا (نسیم دہلوی)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,116 عجب دورِ تسلسل سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ پیدا ناک دانے سے ہے دانہ تاک سے پیدا (نسیم دہلوی)
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,117 جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیں وہ یہاں بھی ہے وہ وہاں بھی ہے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیں
جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیں وہ یہاں بھی ہے وہ وہاں بھی ہے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیں
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,118 وہ بھی اے قدرؔ تھا اک نقش قدم حیدر کا رکھتے تھے مہر نبوت جو نبیؐ شانے پر!!!!!!!
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,119 عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہے دل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے ماہر القادری
سیما علی لائبریرین جنوری 21، 2021 #10,120 ک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلانا سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی