طائرِ سدرہ سے میں تیز پری کرتا ہوں دیکھو پہنچی ہے چمن میں مری پرواز کہاں (مصحفی)
سیما علی لائبریرین مارچ 1، 2021 #10,201 طائرِ سدرہ سے میں تیز پری کرتا ہوں دیکھو پہنچی ہے چمن میں مری پرواز کہاں (مصحفی)
سیما علی لائبریرین مارچ 1، 2021 #10,202 اک دن کیا تھا یار نے قد ناز سے بلند حجلت سے سرو جوے چمن آب سا ہوا (میر تقی میر)
سیما علی لائبریرین مارچ 1، 2021 #10,203 مومن فرحین نے کہا: بہت عمدہ انتخاب۔۔سیما اپیا اور لاریب اخلاص ۔۔۔۔ ڈھیروں داد ۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت ساری دعائیں
مومن فرحین نے کہا: بہت عمدہ انتخاب۔۔سیما اپیا اور لاریب اخلاص ۔۔۔۔ ڈھیروں داد ۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت ساری دعائیں
مومن فرحین لائبریرین مارچ 2، 2021 #10,204 مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خود ان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی اسرار الحق مجاز
MindRoasterMirs محفلین مارچ 6، 2021 #10,205 قادر ہے وہ بارگہ۔ ٹُوٹا کام بناوے بنا بنایا توڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,206 ڈالتے ا س پہ کمندیں ، وہ کوئی چاند نہ تھا سو جتن سب نے کیے ، ہاتھ نہ آیا سورج قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,207 طرزؔ! بہت دن جھیل چکے تم دنیا کی زنجیروں کو توڑ کے پنجرہ اب تو تمہیں ہے دیس پیا کے جانا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گنیش بہاری طرزؔ
طرزؔ! بہت دن جھیل چکے تم دنیا کی زنجیروں کو توڑ کے پنجرہ اب تو تمہیں ہے دیس پیا کے جانا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گنیش بہاری طرزؔ
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,208 چشم گریاں میں وہ سیلاب تھے اے یار کہ بس گرچہ کہتے رہے مجھ سے میرے غم خوار کہ بس احمد فراز
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,209 روکا انا نے کاوشِ بے سود سے مجھے اس بت کو اپنا حال سنانے نہیں دیا
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,210 زاہد نے میرا حاصل ایماں نہیں دیکھا رخ پر تیری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا ہر حال میں بس پیش نظر ہے وہی صورت میں نے کبھی روئے شبِ ہجراں نہیں
زاہد نے میرا حاصل ایماں نہیں دیکھا رخ پر تیری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا ہر حال میں بس پیش نظر ہے وہی صورت میں نے کبھی روئے شبِ ہجراں نہیں
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,211 فراق کیا ہے اگر ، یادِ یار دل میں رہے خزاں سے کچھ نہیں ہوتا ، بہار دل میں رہے جون ایلیا
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,212 نہ یہ خدمت،نہ عزت، نہ یہ رفعت اچھی اس گھڑی بھر کے چمکنے سے تو ظلمت اچھی علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,213 ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لب دیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,214 صحنوں کی گھُٹن شہر کا مینار نہ جانے جو اَوج نشیں ہے مرا آزار نہ جانے ماجد صدیقی
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,215 عشق بس ایک کرشمہ ہے ، فسوں ہے ، یوں ہے یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں، یوں ہے ، یوں ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,216 فقط ہنر ہی نہیں عیب بھی کمال کے رکھ سو دوسروں کے لیے تجربے مثال کے رکھ احمد فراز
مومن فرحین لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,217 تم کہاں وصل کہاں وصل کی امید کہاں دل کے بہکانے کو اک بات بنا رکھی ہے آغا شاعر قزلباش
مومن فرحین لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,218 خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتے جان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے عمران الحق چوہان
مومن فرحین لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,219 کیسے اک لفظ میں بیاں کر دوں دل کو کس بات نے اداس کیا سحر انصاری
مومن فرحین لائبریرین مارچ 7، 2021 #10,220 ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے افتخار عارف