ڈر نالہ ہائے زار سے میرے، خُدا کو مان آخر نوائے مرغِ گرفتار بھی نہیں غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,381 ڈر نالہ ہائے زار سے میرے، خُدا کو مان آخر نوائے مرغِ گرفتار بھی نہیں غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,382 ذرّوں سے پہچان ہے ضو کی، ماہِ مبیں کوئی اور ہم تم پائے تخت کے ہیں اور تخت نشیں کوئی اور
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,383 رہروِ راہِ محبت کا خدا حافظ ہے اس میں دو چار بہت سخت مقام آتے ہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,384 زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے تو محبت سے کوئی چال تو چل ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے تو محبت سے کوئی چال تو چل ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,385 سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا، سبھی راحتیں، سبھی کلفتیں کبھی صحبتیں، کبھی فرقتیں، کبھی دوریاں، کبھی قربتیں
سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا، سبھی راحتیں، سبھی کلفتیں کبھی صحبتیں، کبھی فرقتیں، کبھی دوریاں، کبھی قربتیں
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,386 شکوہ کروں ہوں بخت کا، اتنے غضب نہ ہو بُتاں مجھ کو خدانخواستہ، تم سے تو کچھ گِلا نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,387 صحنوں کی گھُٹن شہر کا مینار نہ جانے جو اَوج نشیں ہے مرا آزار نہ جانے
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,388 ضبط اپنا شعار تھا، نہ رہا دل پہ کچھ اختیار تھا، نہ رہا دلِ مرحوم کو خدا بخشے ایک ہی غمگسار تھا، نہ رہا
ضبط اپنا شعار تھا، نہ رہا دل پہ کچھ اختیار تھا، نہ رہا دلِ مرحوم کو خدا بخشے ایک ہی غمگسار تھا، نہ رہا
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,389 طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے عکس پر نہ اتراؤ ' آئینہ ہمارا ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 22، 2021 #10,390 ظلم سہہ کر بھی سمجھتا ہوںکہ تو میرا ہے میرے دشمن تیرے چہرے پہ لہو میرا ہے
حسرت جاوید محفلین اپریل 23، 2021 #10,391 پہلو میں مرے دل کے دھڑکنے کی صدا ہے یا نزد رگِ جان کوئی بول رہا ہے مکرم محمودالحسن
حسرت جاوید محفلین اپریل 23، 2021 #10,392 دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے شہریار
حسرت جاوید محفلین اپریل 24، 2021 #10,393 خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم جون ایلیا
حسرت جاوید محفلین اپریل 24، 2021 #10,394 زور قسمت پہ چل نہیں سکتا خامشی اختیار کرتا ہوں عزیز حیدرآبادی
شمشاد لائبریرین اپریل 24، 2021 #10,395 مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائے کہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے عاصم بخشی
محمد شان محسن محفلین اپریل 26، 2021 #10,396 گھر کے دالان! سدا وسعتیں آباد کہ تم ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے تم 'نہ ہونے' کی اذیت کو کہاں سمجھو گے کومل جوئیہ
گھر کے دالان! سدا وسعتیں آباد کہ تم ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے تم 'نہ ہونے' کی اذیت کو کہاں سمجھو گے کومل جوئیہ
سیما علی لائبریرین اپریل 26، 2021 #10,397 میرے ہزار شکوے، تِرا ایک تبسم یہ مختصر جواب ، بہت لاجواب ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 26، 2021 #10,398 دھڑکا لگا نہ ہو تو مزا کیا گناہ کا لذت ہی اور ہوتی ہے چوری کے مال میں یاس یگانہ
سیما علی لائبریرین اپریل 26، 2021 #10,399 تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگالیے تنہا کٹے کسی کا سفر،، تم کو اس سے کیا
سیما علی لائبریرین اپریل 26، 2021 #10,400 ہے تار تار مرے اعتماد کا دامن کِسے بتاؤں کہ میں بھی امین رکھتا تھا