ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں عباس تابش
اے خان محفلین اپریل 10، 2021 #10,341 ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں عباس تابش
حسرت جاوید محفلین اپریل 10، 2021 #10,342 ہے خونِ جگر جوش میں، دل کھول کے روتا ہوتے جو کئی دیدۂِ خوں نابہ فِشاں اور غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #10,343 شعر دراصل ہیں وہی حسرتؔ سنتے ہی دل میں جو اتر جائیں حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #10,344 مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نے درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا میر تقی میر
حسرت جاوید محفلین اپریل 10، 2021 #10,345 قاصد تو اس فریب سے خط ان کو دیجیو صاحب یہ کس کا خط ہے ذرا پڑھ تو دیجیو میر تقی میر
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,346 تم جو اوجھل ہوئے تو علم ہوا دل میاں ریت کی عمارت ہے انصر منیر
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #10,347 جان اگر ہو جان تو کیوں کر نہ ہو تجھ پر نثار دل اگر ہو دل تری صورت پہ شیدا کیوں نہ ہو حسن بریلوی
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #10,348 آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میں دشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی آل احمد سرور
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,349 ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوق پھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم حسرتؔ موہانی
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,350 لمحہ لمحہ رہے آنکھوں میں اندھیرے لیکن کوئی سورج مرے سینے میں ابھرتا ہی رہا جاں نثار اختر
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,351 ہونٹوں کو روز اک نئے دریا کی آرزو لے جائے گی یہ پیاس کی آوارگی کہاں وسیم بریلوی
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,352 اسی خیال سے پلکوں پہ رک گئے آنسو تری نگاہ کو شاید ثبوتِ غم نہ ملے وسیم بریلوی
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,353 ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیں تیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی وسیم بریلوی
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,354 میں بولتا گیا ہوں وہ سنتا رہا خاموش ایسے بھی میری ہار ہوئی ہے کبھی کبھی وسیم بریلوی
حسرت جاوید محفلین اپریل 11، 2021 #10,355 مسکرا کر ان کا ملنا اور بچھڑنا روٹھ کر بس یہی دو لفظ اک دن داستاں ہو جائیں گے دانش علیگڑھی
محمد شان محسن محفلین اپریل 11، 2021 #10,356 تیرے صدقے حسن جاناں یہ کہاں کا فیصلہ ہے جسے دید کی ہو حسرت وہی دیکھنے کو ترسے جوہرؔ وارثی
یاسر شاہ محفلین اپریل 11، 2021 #10,357 چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی اقبال
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #10,358 کہنے کو لفظ دو ہیں امید اور حسرت ان میں نہاں مگر اک دنیا کی داستاں ہے آنند نرائن ملا
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 11، 2021 #10,359 آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئی ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی گلزار
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 12، 2021 #10,360 میرے اعصاب معطل نہیں ہونے دیں گے یہ پرندے مجھے پاگل نہیں ہونے دیں گے یار اک بار پرندوں کو حکومت دے دو یہ کسی شہر کو مقتل نہیں ہونے دیں گے عباس تابش
میرے اعصاب معطل نہیں ہونے دیں گے یہ پرندے مجھے پاگل نہیں ہونے دیں گے یار اک بار پرندوں کو حکومت دے دو یہ کسی شہر کو مقتل نہیں ہونے دیں گے عباس تابش