رانا

محفلین
یہاں سے تو ہو ہی جانے چاہئیں۔ ربط
جزاک اللہ فرقان صاحب۔ لیکن یہ تینوں لنکس آڈیو ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت دے رہے ہیں۔ ٹاپ 20 والے صرف ویڈیوز شئیرنگ کی آپشن دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کافی سرچ کرچکا ہوں لیکن ویڈیوز کے حوالے سے ناکامی ہی ہاتھ ائی۔:(
 

فرقان احمد

محفلین
جزاک اللہ فرقان صاحب۔ لیکن یہ تینوں لنکس آڈیو ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت دے رہے ہیں۔ ٹاپ 20 والے صرف ویڈیوز شئیرنگ کی آپشن دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کافی سرچ کرچکا ہوں لیکن ویڈیوز کے حوالے سے ناکامی ہی ہاتھ ائی۔:(

فیس بک سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اب نااُمیدی نہ ہونی چاہیے۔ یہاں قریب قریب سبھی اہم نغمے موجود ہیں۔ ربط یہ رہا۔
اور یہاں پاک فوج سے متعلقہ ویڈیوز زیادہ ہیں۔ گو کہ ہم ثقہ قسم کے غدار شمار ہوتے ہیں، تاہم کبھی کبھار چھپ چھپا کر سُن لیتے ہیں۔ :) ربط

(فیس بک سے ویڈیو ہم نے خود ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھی ہے، اس لیے کوئی گلہ شکوہ نہ چلے گا۔ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کی جگہ ایم کر دیں، اور ویڈیو چلائیں اور رائٹ کلک کریں اور سیو ایز کے آپشن میں جا کر ڈاؤنلوڈ کر لیں)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ فرقان صاحب۔ لیکن یہ تینوں لنکس آڈیو ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت دے رہے ہیں۔ ٹاپ 20 والے صرف ویڈیوز شئیرنگ کی آپشن دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کافی سرچ کرچکا ہوں لیکن ویڈیوز کے حوالے سے ناکامی ہی ہاتھ ائی۔:(
یو ٹیوب ویڈیوز دو تین طریقے سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں:

اگر آپ کے پاس رئیل پلیئر ہے تو وہ خود بخود یو ٹیوب کی کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن براؤزر میں دے دیتا ہے اور پھر اپنی لائبریری میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کر بھی لیتا ہے۔

لیکن مجھے ریئل پلیئر پسند نہیں ہے اس کے لیے یہ ایک دو ویب سائٹس ہیں جو یو ٹیوب لنک کی مدد سے آڈیو ویڈیو مطلوبہ فارمیٹ میں فائل ڈاؤنلوڈ کر تے ہیں:

یہ عمدہ کنورٹر ہے ، مگر میوزک کیٹگری فائلز کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا (ضروری نہیں کہ یو ٹیوب کی ساری میوزک ویڈیوز، میوزک کیٹگری میں ہوں)۔
YouTube to MP4 & MP3 Converter

ایک اور، یہ کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کر دیتا ہے
Download Video and Audio from YouTube

اس کے علاوہ یوٹیوب ڈاؤنلوڈ یا کنورٹر لکھ کر گوگل کریں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بالکل درست، جناب! کاپی پیسٹ کا شاخسانہ! صرفِ نظر کیجیے، سرکاراں! :) مراسلہ رپورٹ کروا دیا ہے، امید ہے جلد ہی تدوینی کاروائی عمل میں لائی جاوے گی! :)
کم از کم یہاں تو غلطی درست ہونی چاہیئے تھی کیونکہ کاپی پیسٹ صرف جاسم صاحب کی قابلِ مطالعہ نہیں ہوتی! :)
 

رانا

محفلین
گو کہ ہم ثقہ قسم کے غدار شمار ہوتے ہیں، تاہم کبھی کبھار چھپ چھپا کر سُن لیتے ہیں۔ :) ربط
تبھی غدار شمار ہوتے ہیں، سامنے سُنا کریں تاکہ سند رہے۔:)
بہرحال جزاک اللہ ان لنکس پر تو کافی مواد ہے البتہ استعمال کرنے کے لئے چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا کہ موبائل میں رائٹ کلک کے لئے کچھ سیکنڈ دبا کر رکھنے والا متبادل کام نہیں کررہا۔ شائد وہ ڈیسکٹاپ براؤزر پر ہی چلے گا۔ یا شائد ایپ میں چلتا ہو۔ ایپ انسٹال کرکے دیکھتا ہوں۔
 

رانا

محفلین
یو ٹیوب ویڈیوز دو تین طریقے سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں:

اگر آپ کے پاس رئیل پلیئر ہے تو وہ خود بخود یو ٹیوب کی کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن براؤزر میں دے دیتا ہے اور پھر اپنی لائبریری میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کر بھی لیتا ہے۔

لیکن مجھے ریئل پلیئر پسند نہیں ہے اس کے لیے یہ ایک دو ویب سائٹس ہیں جو یو ٹیوب لنک کی مدد سے آڈیو ویڈیو مطلوبہ فارمیٹ میں فائل ڈاؤنلوڈ کر تے ہیں:

یہ عمدہ کنورٹر ہے ، مگر میوزک کیٹگری فائلز کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا (ضروری نہیں کہ یو ٹیوب کی ساری میوزک ویڈیوز، میوزک کیٹگری میں ہوں)۔
YouTube to MP4 & MP3 Converter

ایک اور، یہ کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کر دیتا ہے
Download Video and Audio from YouTube

اس کے علاوہ یوٹیوب ڈاؤنلوڈ یا کنورٹر لکھ کر گوگل کریں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔
جزاک اللہ وارث بھائی۔ ایک ویب سائٹ کا لنک کئی سال پہلے استعمال کرتا تھا تو وہ ایک ویڈیو کے بدلے دو تین اشتہاری سائٹ پر لے جانا اپنا فرض منصبی سمجھتی تھی۔ اس لئے ایک عرصہ ہوا چھوڑ دیا۔ یہ کنورٹر چیک کروں گا بعد میں کہ فی الحال تو گھر پر صرف موبائل کی سہولت ہے۔ حالانکہ کمپیوٹر کی فیلڈ میری ہے لیکن ان چیزوں کی جتنی معلومات میرے نان ٹیکنکل دوستوں کو ہوتی ہے تو بعض اوقات ان کے سامنے اپنی محدود معلومات شرمندگی کا موجب ہی بنتی ہے۔:)
 

جاسم محمد

محفلین
ویڈیو ملی نغمے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں؟ یوٹیوب پر بڑا غصہ آتا ہے کہ ہمارے نغمے ہیں اور ہم ہی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکتے۔:( ابھی ڈیلی موشن کو چیک کیا تو اب وہاں بھی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن نہیں آتا۔ ispr کی اپنی سائٹ چیک کی تو وہ بھی یوٹیوب پر انحصار کررہے ہیں۔ ispr کے نغمے اگر کسی کے پاس ہوں اور وہ ان میں سے کچھ کہیں اپنی ڈرائیو پر اپلوڈ کردے تو کتنا اچھا ہو۔
ابھی تو جو واٹس ایپ پر ایک دو کلپس آئے ہیں انہی کو اسٹیٹس کی زینت بنادیا ہے۔
یہ ٹول انسٹال کر لیں۔ ہر ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا
JDownloader.org - Official Homepage
 

رانا

محفلین

سیما علی

لائبریرین
یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
ہماری آن اور ہماری عزت ہے اس کا پرچم
ہماری شان اور ہماری شوکت ہے اس کا پرچم
جبیں پہ اس کے یہ چاند تارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
اسے سجا کر ہم اپنی قسمت سنوار دیں گے
دمکتی کرنوں سے اس چمن کو نکھار دیں گے
یہ روشنی کا حسیں مینارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
ہم اپنی محنت سے اس کو رنگِ بہار دیں گے
جو وقت آیا تو اپنی جانیں بھی وار دیں گے
یہاں کا ہر پُھول، ہر شرارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا
یہ دُھوپ اِس کی ،یہ چھاؤں اِس کی ہماری دولت
ہماری دولت
یہ خاکِ پاک اِس کی اپنی عِزّت ہے اپنی عظمت
ہے اپنی عظمت
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا
وقار اِس کا کبھی نا کم ہو
یہ سبز پرچم تمام عالم میں مُحترم ہو
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا
وطن سے ہم ہیں، وطن ہے ہم سے
خیال رکھنا
خیال رکھنا
چلو مِلا کر قدم قدم سے
خیال رکھنا
خیال رکھنا
 

سیما علی

لائبریرین
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﮨﺮ ﺍﮎ ﺫﺭﮦ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭﺍ
ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻡ ﺳﮯ ﺷﺎﻥ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﻧﺎﻡ ﮨﻤﺎﺭﺍ
ﺟﺐ ﺗﮏ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺁﺯﺍﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﺗﯿﺮﺍ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ ﮔﯿﺖ ﺭﮮ
ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﺗﯿﺮﺍ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ ﮔﯿﺖ ﺭﮮ
ﺑﺴﺘﯽ ﺑﺴﺘﯽ ﺗﯿﺮﺍ ﭼﺮﭼﺎ ﻧﮕﺮ ﻧﮕﺮ ﺍﮮ ﻣﯿﺖ ﺭﮮ
ﺟﺐ ﺗﮏ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺁﺯﺍﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﺗﯿﺮﯼ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺳﺞ ﺩﮬﺞ ﮐﯽ ﮨﻢ ﺍﺗﻨﯽ ﺷﺎﻥ ﺑﮍﮬﺎﺋﯿﮟ
ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﮯ ﮔﻦ ﮔﺎﺋﯿﮟ
ﺟﺐ ﺗﮏ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺁﺯﺍﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺳﻮﮨﻨﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺗﺠﮭﮯ
 

سیما علی

لائبریرین
ایسی زمین اور آسماں
ان کے سوا جانا کہاں
بڑھتی رہے یہ روشنی
چلتا رہے یہ کارواں
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
دل دل سے ملتے ہیں تو پیار کا چہرا بنتا ہے
چہرہ بنتا ہے
پھول اک لڑی میں پروئیں تو پھر سہرا بنتا ہے
چہرہ بنتا ہے
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
گھر اپنا تو سب کو جی جان سے پیارا لگتا ہے
تارہ لگتا ہے
ہم کو بھی اپنے ہر ارمان سے پیارا لگتا ہے
تارہ لگتا ہے
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان
 

سیما علی

لائبریرین
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ہر دل کی افق پر ہے چاند ایک ستارہ ایک
ہے کلمہ بھی واحد، پرچم بھی ہمارا ہے
ہم یک دل، ہم یک جان
ہم یک دل، یک جان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اخلاص،یقین، تنظیم، ہے ملت کا منشور
ہر جادہ و منزل پر ،ملت کے دل کا نور
اللہ نبی قرآن
اللہ نبی قرآن
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
رحمت کی طرح سرپر، بہنوں کی ردائیں ہیں
ہمت کے لیے ہمراہ، ماؤں کی دعائیں ہیں
ہم پر رب کا احسان
ہم پر رب کا احسان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اسلام کے لشکر میں، ہیں قاسم سے فرزند
اس ملک و ملت میں، بچے بھی کڑی کمند
بوڑھے بھی چھری کمان
بوڑھے بھی چھری کمان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ان ملوں، مشینوں کے سب پہئیے گھومیں گے
مزدور بھی ہوں گے شاد، دہقان بھی جھومیں گے
سونا دیں گے کھلیاں
سونا دیں گے کھلیاں
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان
ہم سب کا پاکستان
 

سیما علی

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد

تیرا ہر اِک ذرّہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دَم سے شان ہماری تُجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تُجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد

دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا قدم قدم پر گِیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے مِیت رے
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد

تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گُن گائیں
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد



جمیل الدین عالی
 
یہ ٹول انسٹال کر لیں۔ ہر ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا
JDownloader.org - Official Homepage
بعد از رسیدیء ٹہوکۂ خفیف دستیاب ربط بالا، مہیا کردہ عزیزی جاسم محمد ، مابدولت نے بمعیت امید مراد آور سائٹ مطلوبہ پر قدم رنجہ فرمایا جہاں سائٹ مذکورہ کے ' پہنچ سے دور ' ہونے کی عبارت قلب شکن مابدولت کا منہہ چڑا رہی تھی ! :):)
 

جاسمن

لائبریرین
میرے وطن یہ عقیدتیں اور
پیار تجھ پہ نثار کر دوں

محبتوں کے یہ سلسلے
بےشمار تجھ پہ نثار کر دوں

میرے وطن میرے بس میں ہو تو
تیری حفاظت کروں میں ایسے

خزاں سے تجھ کو بچا کے رکهوں
بہار تجھ پہ نثار کر دوں

تیری محبت میں موت آئے
تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش

یہ ایک جان کیا، ہزار ہوں تو
ہزار تجھ پہ نثار کر دوں

میرے وطن یہ عقیدتیں اور
پیار تجھ پہ نثار کر دوں
 

سیما علی

لائبریرین
ایسی کڑی کماں ہے محمد علی جناح
کہنے کو ناتواں ہے محمد علی جناح
ملت ہوئی ہے زندہ پھر اس کی پکار سے
تقدیر کی اذاں ہے محمد علی جناح
غیروں کے دل بھی سینے کے اندر دہل گئے
مظلُوم کی فُغاں ہے محمد علی جناح
اے قوم! اپنے قائد اعظم کی قدر کر
اِسلام کا نشاں ہے محمد علی جناح
عمر دراز پائے، مسلماں کی ہے دعا
ملت کا ترجماں ہے محمد علی جناح
 
Top