گل زعفران ۔۔۔۔۔۔۔محترم دوست
زحال مرزا کے نام
اس خوبصورت عطیہ خداوندی میں جو سرخ پتیاں نظر آ رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔زعفران کہلاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔اصل زعفران کم و بیش پانچ ہزار روپے کا دس گرام ہے۔
زعفران کشمیر میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے ایسی اونچی زمین میں بوتے ہیں جہاں پانی بالکل نہیں ٹھہرتا۔ اس کی جڑ آلو کی جڑ کی طرح ہوتی ہے۔ کشمیری زعفران کے علاوہ سپین، اٹلی، شام، مصر اور ایران میں بھی خوب پیدا ہوتا ہے بلکہ دنیا کی پچانوے فیصد ضرورت ایرانی زعفران سے پوری ہوتی ہے۔
زعفران کا درخت چھوٹا، پتے لمبے اور پتلے ہوتے ہیں۔ اس کا پھول نیلے رنگ کا ہوتا ہے جو نومبر دسمبر میں نکلتا ہے۔ اس پھول کے اندر نارنجی رنگ کے ریشے کو زعفران کہتے ہیں۔ جب پھول کھلنے کے قریب ہوتے ہیں تو ان کو بہت تڑکے تاروں کی چھائوں میں توڑتے ہیں۔ ان کے اندر کے ریشوں کو چن کر سفید کاغذ پر پھیلا کر انہیں حرارت دے کر خشک کر لیتے ہیں۔ اس کے 30 ہزار پھولوں سے 250 گرام کے قریب زعفران نکلتی ہے۔
زعفران کو زبان پر رکھیں تو زبان پر تھوڑی سی جلن ہوتی ہے اور زبان سے خوشبو آتی ہے۔ اس کا رنگ زردی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کے ریشے کے دونوں سرے برابر ہوتے ہیں۔ اس کا سوکھا ہوا ریشہ باریک اور ہلکا ہوتا ہے۔ اس کا مزاج بہت زیادہ گرم نہیں ہوتا۔ یہ دوسرے درجہ میں گرم اور پہلے میں خشک ہے۔ زعفران کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں۔ ہندی میں اس کو کیسر کہتے ہیں۔ انگریزی میں اس کا نام سیفرن ہے۔ لاطینی اور یونامی میں اس کو کروکس کہا جاتا ہے۔ بنگلہ میں اس کو جعفران کہتے ہیں۔
زعفران طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔ گردہ، مثانہ اور جگر کو قوت اور طاقت پہنچاتی ہے۔ جسم پر ہر طرح کی سوجن اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ گردے اور مثانہ کو مواد سے صاف کرتی ہے۔ گردے کے درد کو دور کرتی ہے۔ آنکھ میں پانی میں ملا کر سلائی ڈالنے سے آنکھ کے درد اور سرخی کو دور کرتی ہے۔ روزانہ رات ایک ایک سلائی آنکھ میں ڈالنے سے نظر کو تیز کرتی ہے۔ جسم میں سردی کی وجہ سے ہونے والے درد اور پسلی کے دردمیں فائدہ مند ہے۔ جسم میں اگر مادہ منویہ کم ہو تو اسے پورا کرتی ہے۔
جن خواتین کو حیض رک رک کر آتا ہو یا جن مردوں کے پیشاب میں رکاوٹ ہو اسے جاری کرتی ہے۔ اگر کسی کا پیشاب آنا رک جائے تو اس کے منہ میں اس کا ایک تار رکھ دیں، چند منٹ میں پیشاب جاری ہوجائے گا۔ آنکھ پر اگر گوہانجنی نکلی ہوتو ڈیڑھ رتی زعفران کو ۳قطرے پانی کے ساتھ پیس کر گوہانجنی پر لگائیں، ان شاء اﷲ فائدہ ہوگا۔ جس گھر میں چھپکلیاں بہت زیادہ ہوں وہاں ایک برتن میں تھوڑا سا زعفران کھلا رکھ دیں۔ چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔ اگر کسی مریض کو خارش نے بہت زیادہ تنگ کیا ہو تو پانی میں ۳ماشہ زعفران گھول کر پلائیں خارش ٹھیک ہوجائے گی۔ تسہیل ولادت کے لیے ساڑھے ۴ماشہ زعفران پلانے سے بچہ فوراً پید اہوجاتا ہے۔
آج کل بخار کا زمانہ ہے۔ تقریباً ہر دوسرا شخص بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔ اگر ایک رتی زعفران پانی کی گلوری میں رکھ کر مریض کو کھلائیں تو دن میں دوبار ایسا کرنے سے بخار اتر جاتا ہے۔ اگر ہم وزن دارچینی اور زعفران کی گولی بنا کر مریض کو کھلائی جائے دردِشکم دور ہوجاتا ہے۔ زعفران اور عقرفرجا کی دو دو رتی کی گولیاں بنا کر دی جائیں تو عورتوں کو حیض کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔
اگر کسی کو ورمِ جگر ہو تو کریلے کا رس ایک چمچ 3 تریاں زعفران حل کرکے 15 دن میں ورمِ جگر تحلیل ہوجائے گا۔
اگر کسی کو بھوک لگنا بالکل بند ہوگئی ہو تو ایک بڑا چمچ کاغذی لیموں کا رس لے کر اس میں ۳-۴ تریاں زعفران ملا کر دیں بھوک کھل جائے گی۔
اگر کسی کو شوگر کا عارضہ ہوتو ایک بڑا چمچ گھی لے کر اس میں 3 تریاں زعفران ملا کر ایک ہفتہ صبح شام کھلائیں، شوگر کا افاقہ ہوگا۔
تقویت اعصاب اور جنسی امراض میں بھی زعفران انتہائی کار آمد ہے۔۔۔۔برصغیر پاک و ہند میں اسی حوالے سے محدود فوائد حاصل کئے جاتے ہیں۔۔۔۔۔البتہ انڈیا میں حاملہ خواتین میں اس کا استعمال ۔۔۔صحتمند اور خوبصورت بچے کی پیدائش کے حصول کےلئے کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔اس سلسلے میں انتہائی حوصلہ بخش نتائج ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔