آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس پوسٹ کو پہلے تو میں نے پُرمزاح کی ریٹنگ دی۔ پھر احساس ہوا کہ حسبِ روایت اس میں بھی آپ نے ایک عدد نیوز بریک کی ہے جو کہ حسبِ معمول بالکل غلط ہے۔ سو خبر دینے کے معلوماتی ریٹنگ۔ اور غلط خبر دینے پر غیر مفید، غیر متفق اور دشمنانہ ریٹنگ۔
یعنی آپ کو ادراک بعد میں ہوا۔۔۔ :p وگرنہ پہلے معمول ہی کی بات تھی۔۔۔ :D

بالکل۔ اگر کوئی یہ کہنے والا نہ ہو کہ کام کب ختم ہو گا تو کوئی کام کرتا ہی نہیں۔ ویسے آپ اپنے ویلے بیٹھنے کا نسخہ ہر کسی پر لاگو نہ کیا کریں۔
پوسٹ کی ریٹنگ: غیرحقیقت پسندانہ ۔ غیر معلوماتی اور دشمنانہ۔
یعنی دفتر میں ایک کہنے والی کی کمی ہے۔۔۔ :D :p

وہی جو پانچ بجے بند نہیں ہوتے۔ اب ہم تو پاکستانی ہیں۔ پاکستان کے وقت کے لحاظ سے کام کریں گے نا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے 'امریکی' اوقات پر تو دفتر کھولنا بند کرنا کوئی اچھی بات ہے بھلا۔ :idontknow:
پوسٹ کی ریٹنگ: غیر دانشمندانہ:cowboy:
ہاہاہاہااااا۔۔۔۔۔ جو پانچ بجے بند نہیں ہوتے وہ تو صرف سرکاری دفاتر ہوتے ہیں۔۔۔ :D
"امریکی اوقات"۔۔۔ کئی امریکی اس کو ذاتی حملہ تصور کر سکتے ہیں۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
پنجابی دی مثل اے۔۔۔ شریکاں دی مج جاندی ہوے تے رسہ گھروں دے دی دا۔۔۔ :p

شریکوں کے بارے میں ہم (بوساطت ایک پنجابی گانے کے) اتنا ہی جانتے ہیں کہ اُنہیں آگ لگتی ہے۔ :)

رہی بھینس اور رسے والی بات تو وہ ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ یہاں کیوں رسی کا سانپ اور سانپ کی رسی بنائی جا رہی ہے۔ :D:p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی آپ کو ادراک بعد میں ہوا۔۔۔ :p وگرنہ پہلے معمول ہی کی بات تھی۔۔۔ :D

یعنی دفتر میں ایک کہنے والی کی کمی ہے۔۔۔ :D :p

ہاہاہاہااااا۔۔۔ ۔۔ جو پانچ بجے بند نہیں ہوتے وہ تو صرف سرکاری دفاتر ہوتے ہیں۔۔۔ :D
"امریکی اوقات"۔۔۔ کئی امریکی اس کو ذاتی حملہ تصور کر سکتے ہیں۔۔۔ :p
خیر اب ایسا بھی نہیں ہے۔ جو میں نے کہا بس وہی بالکل ٹھیک تھا۔ باقی سب مایا ہے۔

کمی ہے نہیں۔ بس ہونے والی ہے کچھ دیر میں۔ کیونکہ میرا ڈرائیور آ چکا ہے۔

سرکاری دفتر کیا دفتر نہیں ہوتے؟ ویسے میرا دفتر سرکاری نہیں ہے۔
ذاتی حملہ ہی تصور کریں گے نا۔ ڈرون تو نہیں ہے۔ :openmouthed:
 
یعنی آپ دونوں یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکی اپنی اوقات (Timings) میں رہیں۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شریکوں کے بارے میں ہم (بوساطت ایک پنجابی گانے کے) اتنا ہی جانتے ہیں کہ اُنہیں آگ لگتی ہے۔ :)

رہی بھینس اور رسے والی بات تو وہ ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ یہاں کیوں رسی کا سانپ اور سانپ کی رسی بنائی جا رہی ہے۔ :D:p
یہ جو کچھ آپ کو پتا ہے۔۔۔ یہ بھی کافی ہے۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خیر اب ایسا بھی نہیں ہے۔ جو میں نے کہا بس وہی بالکل ٹھیک تھا۔ باقی سب مایا ہے۔

کمی ہے نہیں۔ بس ہونے والی ہے کچھ دیر میں۔ کیونکہ میرا ڈرائیور آ چکا ہے۔

سرکاری دفتر کیا دفتر نہیں ہوتے؟ ویسے میرا دفتر سرکاری نہیں ہے۔
ذاتی حملہ ہی تصور کریں گے نا۔ ڈرون تو نہیں ہے۔ :openmouthed:
جی بالکل۔۔۔ مایا کو اعتراض نہ ہو۔۔۔۔ ہم کون ہیں اعتراض کرنے والے۔۔۔ :D

جی افسری افسری۔۔۔ ہم تو بس میٹرو بنتے ہی اس میں سفر کیا کریں گے۔۔۔ :p

دفتر ہوتے ہیں۔۔۔۔ پانچ نہیں 3 بجے بند ہوجاتے ہیں۔۔۔ کچھ لوگوں کے دفاتر کی طرح۔۔۔ :D

ڈرون کا نام نہ لیں۔۔۔ ایران کے ہمدرد بھی کمر کس سکتے ہیں۔۔۔ :p
 
فلک شیر

محفلین
ہمیں کبھی کمیٹی پر اعتراض نہیں ہوتا اگر پہلی کمیٹی ہمیں دی جائے۔ :)
شرطِ ثانی تو آپ بھول ہی گئے احمد بھائی، کہ مابعد کے تمام حصہ دااران برضا و رغبت کمیٹی کے قبل از وقت اور "جہاں تھی، ویسے چھوڑ دی گئی " کی بنیاد پہ ختم کرنے کا اعلان کریں .......... یونین کمیٹی کو پیش کرنے کے لیے ان احباب سے نشان ہائے انگشت ، نقول بل بجلی اور مقامی تھانہ سے درست چال چلن کے سرٹیفکیٹ وصول کر لیے جائیں ۔
 
Top