ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
بہت بہت شکریہ آپا! ذرہ نوازی ہے ، محبت ہے آپ کی ۔ کمال تو آپ صاحبانِ ذوق کا ہے کہ ان شکستہ الفاظ کو اس قدر نوازتے ہیں ۔ظہیر بھا ئی
آپ تو سراپا کمال ہیں ۔۔۔۔
لاجواب کلام پر ڈھیروں داد و تحسین
سلامت رہیے ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔بہت دل چاہتا ہے
کلامِ شاعر بازبانِ شاعر سننے کا مشاعرے میں آپکی کمی شدت سے محسوس ہوئی ۔۔۔۔
جیتے رہیے شاد وآباد رہیے آمین۔
اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین
سیما آپا ، شعر سنانے کا شوق تو مجھے بھی ہوتا ہے لیکن بس فرصت کی کمی ہے ۔ کام اور گھر کی ذمہ داریاں سب کچھ نچوڑ لیتی ہیں ۔ وقت کہاں جاتا ہے خبر ہی نہیں ہوتی ۔ سو شعر و شاعری کو ترجیحات میں سب سے نیچے ہی رکھا ہوا ہے ۔ کشاکشِ زندگی سے ذرا فراغت ملے تو اس طرف دیکھا جائے گا ۔ دعاؤں کے لئے بہت شکریہ!