محسن حجازی
محفلین
گھر میں میرے ساتھ لینکس پر ایک عجیب مسئلہ آ رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میں نے گھر کے سامنے ہی ایک کلب سے انٹرنیٹ کیبل کا کنکشن لیا ہے جو خاصا تیز رفتار بھی ہے۔
ونڈوز پر اسے چلانے میں کچھ مسئلے آرہے تھے، ان کا ذکر تو خیر ایک طرف لیکن لینکس پر میں aptitude کے ذریعے سافوئیر انسٹال بھی کر سکتا ہوں، pidgin کے ذریعے چیٹ بھی کر سکتا ہوں لیکن نہیں کر سکتا تو انٹرنیٹ پر براؤزنگ نہیں کر سکتا۔
پہلے پہلے تو میں DNS یا پھر proxy کا مسئلہ سمجھا لیکن یہ دونوں مسئلے نہیں ہیں۔ nslooku آور ping دونوں ٹھیک نتائج دے رہے ہیں۔
براؤزر میں کوئی بھی ایڈریس لکھ کر اینٹر دبانے پر سٹیٹس بار پر لکھا آ جاتا ہےکہ Waiting reply from whateversite.come وغیرہ۔
اس سے آگے کچھ نہیں ہوتا۔
لیکن ایسا بھی ہوا ہے کہ لینکس پر ہی میں نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا ہے لیکن ان حالات کا سراغ لگانے میں ناکام رہا ہوں جن میں یہ کام کرتا رہا ہے۔
مزید کھوج لگانے کے لیے میں WireShark نامی network analyzer لے کر بیٹھا تو معلوم ہوا کہ HTTP REQUESTS کے تمام TCP PACKETS کے checksum غلط ہیں جس کے سبب ایسا ہو رہا ہے۔ اس سے آگے میں کچھ اندازہ نہیں کر سکا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
جب کبھی میں انٹرنیٹ استعمال کر پایا ہوں، تب یہ checksum بھی ٹھیک ہوتا ہے۔
اگر آپ میں سے کسی کو کچھ اس بارے میں علم ہو تو ضرور بتائیے۔
میری configurations يہ ہیں:
3.2 GHZ
ایک جی بی ریم
Ubuntu
ایک گیگا بٹ کا نیٹ ورک کارڈ۔