ابنٹو پر انٹرنیٹ کے مسائل

محسن حجازی

محفلین
گھر میں میرے ساتھ لینکس پر ایک عجیب مسئلہ آ رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میں نے گھر کے سامنے ہی ایک کلب سے انٹرنیٹ کیبل کا کنکشن لیا ہے جو خاصا تیز رفتار بھی ہے۔
ونڈوز پر اسے چلانے میں کچھ مسئلے آرہے تھے، ان کا ذکر تو خیر ایک طرف لیکن لینکس پر میں aptitude کے ذریعے سافوئیر انسٹال بھی کر سکتا ہوں، pidgin کے ذریعے چیٹ بھی کر سکتا ہوں لیکن نہیں کر سکتا تو انٹرنیٹ پر براؤزنگ نہیں کر سکتا۔
پہلے پہلے تو میں DNS یا پھر proxy کا مسئلہ سمجھا لیکن یہ دونوں مسئلے نہیں ہیں۔ nslooku آور ping دونوں ٹھیک نتائج دے رہے ہیں۔
براؤزر میں کوئی بھی ایڈریس لکھ کر اینٹر دبانے پر سٹیٹس بار پر لکھا آ جاتا ہےکہ Waiting reply from whateversite.come وغیرہ۔
اس سے آگے کچھ نہیں ہوتا۔
لیکن ایسا بھی ہوا ہے کہ لینکس پر ہی میں نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا ہے لیکن ان حالات کا سراغ لگانے میں ناکام رہا ہوں جن میں یہ کام کرتا رہا ہے۔

مزید کھوج لگانے کے لیے میں WireShark نامی network analyzer لے کر بیٹھا تو معلوم ہوا کہ HTTP REQUESTS کے تمام TCP PACKETS کے checksum غلط ہیں جس کے سبب ایسا ہو رہا ہے۔ اس سے آگے میں کچھ اندازہ نہیں کر سکا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
جب کبھی میں انٹرنیٹ استعمال کر پایا ہوں، تب یہ checksum بھی ٹھیک ہوتا ہے۔
اگر آپ میں سے کسی کو کچھ اس بارے میں علم ہو تو ضرور بتائیے۔

میری configurations يہ ہیں:

3.2 GHZ
ایک جی بی ریم
Ubuntu

ایک گیگا بٹ کا نیٹ ورک کارڈ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کونسا براوزر ہے؟ براوزر تبدیل کرکے دیکھیں۔
اس بارے میں کچھ یہاں سے:

QUOTE]There is one other thing to consider, which is NAT. The TCP checksum is
based on the TCP header and data as well as the "pseudo header." The pseudo
header grabs data from the IP layer, including the source and destination
addresses. If these fields are getting changed by NAT and the TCP checksum
isn't recalculated or is recalculated incorrectly, you could have a problem.[/QUOTE]

Regarding whether a protocol analyzer captures bad packets, it depends on
the driver. Most drivers trash frames with a bad data-link-layer CRC. You
need a special driver to capture these with an analyzer. I don't the answer
for your particular situation.
 

محسن حجازی

محفلین
بہت شکریہ نظامی!
براؤزر کا تو یہ ہے کہ کافی آزما لیے ہیں حتی کہ ٹیکسٹ موڈ کا ای لنکس بھی آزمایا ہے لیکن نتیجہ وہی کا وہی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فائر فاکس بیسڈ براؤزر کے علاوہ بھی کوئی اور استعمال کیا ہے؟ یعنی ایسا براؤزر جس میں اور فائر فاکس میں کوئی ذریت مشترک نہ ہو؟
 

دوست

محفلین
کنکرر استعمال کرکے دیکھیے۔۔۔
مجھے یہ سافٹویر کا کوئی بگ ہی لگ رہا ہے۔ نہ ہونے کی صورت میں اوپن سوسی 11 یا فیڈورا ٹرائی کرلیں۔ یہ بھی اچھی ڈِسٹروز ہیں۔
اوبنٹو فورمز پر چلے جائیں تو بہتر مدد کی امید بھی کی جاسکتی ہے۔
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
اوبنٹو فورمز پر بھی گیا ہوں شاکر۔
قیصرانی بھائی ای لنکس تک استعمال کر کے دیکھا ہے لیکن کچھ نہیں ہوا۔
اس مسئلے پر کوئی دس روز سے دماغ سوزی کر رہا تھا کہ کل رات آئی آر سی پر ایک صاحب نے تجویز کیا کہ firestarter نامی فائر وال انسٹال کرو۔ خیر وہ انسٹال کی اور اس کے بعد سے انٹرنیٹ براؤزنگ بھی ممکن ہوئی ہے تاہم میں وضاحت سے قاصر ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ کچھ لنکس کھلتے نہیں ہیں، اور صفحہ خالی کا خالی رہتا ہے جبکہ نیچے Done لکھا ہوا آجاتا ہے۔ مثلا:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?goto=newpost&t=15414

یہ ربط کھلے گا ہی نہیں۔ اسی طرز کا کوئی بھی ربط نہیں کھلے گا۔ کرنا یہ ہوگا کہ اس میں سے goto=newpost& کو ہٹا کر دوبارہ پیج لوڈ کرنے پر یہ صفحہ کھل جائے گا۔ یعنی کہ یہ لنک کام کرے گا:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=15414
اب اس باریک سے مسئلے کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ایسا کیوں ہے۔ یہ ونڈوز پر بھی تھا لیکن میں اسے رجسٹری کا کوئی مسئلہ سمجھا۔ اس کے بعد میں نے safe browsing کے لیے freegate نامی سافٹ وئیر آزما کر دیکھا تو اس قسم کے لنکس بھی کھلنے لگے۔
میرا خیال ہے کہ مجھے ابنٹو کے لیے فائر وال کے بعد freegate کی طرح کی بھی کوئي چیز دیکھنا ہوگی۔ اگر آپ کے علم میں ہو تو ضرور بتائيے۔
 

اسد

محفلین
آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ پراکسی کا مسئلہ نہیں ہے؟
ہو سکتا ہے کہ یہ کلب کی پراکسی کا مسئلہ ہو، جو پنگ تو کرنے دیتا ہو لیکن ویب ٹریفک میں کوئی مسئلہ کرتا ہو۔ کیا آپ ان کلب والوں سے عارضی طور پر ڈائرکٹ کنکشن حاصل کر سکتے ہیں؟ اگر انکے راؤٹر سے کنکشن مل جائے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ مسئلہ آپ کے کمپیوٹر میں ہے یا کلب کی پراکسی میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ پراکسی کا مسئلہ نہیں ہے؟
ہو سکتا ہے کہ یہ کلب کی پراکسی کا مسئلہ ہو، جو پنگ تو کرنے دیتا ہو لیکن ویب ٹریفک میں کوئی مسئلہ کرتا ہو۔ کیا آپ ان کلب والوں سے عارضی طور پر ڈائرکٹ کنکشن حاصل کر سکتے ہیں؟ اگر انکے راؤٹر سے کنکشن مل جائے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ مسئلہ آپ کے کمپیوٹر میں ہے یا کلب کی پراکسی میں۔

محسن بھائی کے پی سی ے چیٹ اور سافٹ وئیر انسٹالیشن تو ہو رہی ہے۔ یعنی نیٹ تک ایکسس ہے تاہم براؤزر کو اجازت نہیں مل رہی۔ میرے پاس کچھ دن قبل یہی مسئلہ تھا کہ اے وی جی اینٹی وائرس انسٹال کرنے کے بعد سے م س ن اور یاہو تو کام کرتے، پنگ بھی کام کرتا تاہم براؤزر کام کرنا چھوڑ جاتے۔ فائر وال کی کنفلکشن لگ رہی تھی۔ تاہم اب صرف فائر فاکس کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کے بعد تک ہی مسئلہ ہے یعنی فائر فاکس کے سوا ہر براؤزر درست چل رہا ہے
 

محسن حجازی

محفلین
اس بات کی کچھ سمجھ نہیں لگ رہی کہ مسئلہ کہاں ہے۔ نیٹ والوں کا کہنا ہے کہ آپ کو براہ راست راؤٹر سے کنکشن دیا گيا ہے اور ان کی بات درست بھی معلوم ہوتی ہے۔
تاہم اس فائر وال کے بعد مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اس وقت میں لینکس سے ہی یہ مراسلہ ارسال کر رہا ہوں۔
اگر مجھے معلوم ہوا کہ کیا بات ہے، تو ضرور یہاں پیش کروں گا۔
اسسد آپ کی بات درست ہے میں مزید دیکھتا ہوں اس پر کہ کیا چکر ہے۔
 

دوست

محفلین
آپ کنکرر لازمی ٹرائی کیجیے۔ مزید یہ کی گنوم کا براؤزر Epipphany بھی ٹرائی کریں۔ یہ آپ کو پیکج مینجر سے مل جائیں گے۔
 
Top