ابنٹو ڈیپر میں اردو ڈسپلے مسائل

نعمان

محفلین
ابنٹو ڈیپر کے مسائل۔

ڈیپر میں کوئی بھی ویب پیج، اردو فونٹز جیسے نفیس ویب نسخ، اردو نسخ ایشیا ٹائپ بالکل نہیں دکھا رہے۔ ٹیکسٹ ایڈیٹرز میں بھی یہ فونٹ نمودار تو ہورہے ہیں مگر صحیح طرح نہیں۔ اردو سپورٹ اردو پیک سب انسٹال کرکے دیکھ لئیے۔ فونٹ ہر جگہ کاپی پیسٹ کردئیے ایف سی کیشے چلالی۔ یہ پرابلم فائرفوکس، ایپیپہینی، موزیلا تمام براؤسرز میں یکساں ہے۔

اس تھریڈ میں کچھ اور یوزرز نے اس مسئلے کا ذکر کیا ہے۔ جس سے یہ معلوم پڑتا ہے کہ یہ خرابی جنوم یا ابنٹو کی یونیکوڈ فونٹ رینڈرنگ میں ہوسکتی ہے۔

کیا آپ میں سے کسی کو ڈیپر میں اس مسئلے کا سامنا ہوا ہے؟ اسے کس طرح حل کیا جائے؟
 

دوست

محفلین
کبنٹو میں کنکرر اردو کے لیے ٹھیک کام کررہا تھا۔ فائر فاکس میں مسئلہ ہورہا تھا۔ اب دوبارہ اوبنٹو ڈیپر کیا ہے اس میں ابھی تک انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا۔ پتہ نہیں کیوں‌ کیبل نیٹ‌ سے اوبنٹو پر انٹرنیٹ‌ نہیں چل رہا باوجود ساری کنفگریشن ٹھیک ہونے کے۔ ٹھیک ہونے کی صورت میں‌ ہی کچھ بتا سکوں گا۔ ویسے کے ڈی ای کے ایکریگیٹر کا نتیجہ بھی بہترین تھا۔ اردو ویب کو پہلی بار میں‌ نے کسی آرایس ایس ریڈر میں‌ اتنا بھرپور انداز میں‌ دیکھا تھا۔
 

نعمان

محفلین
دوست میں ابھی کبنٹو ڈاؤنلوڈ کررہا ہوں۔ میری تفتیش کے حساب سے مسئلہ غالبا جنوم کے کسی پیکج یا ابنٹو میں ہوگا۔ اس بابت میں نے لانچ پیڈ پر ایک بگ فائل کی ہے۔لیکن جیسا آپ کہہ رہے ہیں کہ کبنٹو میں بھی فائر فوکس کا اس سے ملتا جلتا رویہ تھا تو بہتر ہوگا کہ +پ اپنا مسئلہ اس بگ میں شامل کریں جو میں نے کل لانچ پیڈ پر فائل کی ہے۔

https://launchpad.net/bugs/54091
 

نعمان

محفلین
کبنٹو انسٹال ہوگیا ہے۔ کنکورر میں کے ڈی ای اور جنوم دونوں‌ صحیح اردو دکھاتے ہیں۔ مگر فائرفوکس دونوں میں‌ صحیح اردو نہیں دکھاتا۔ ایک پیکیج فائر فوکس جنوم سپورٹ کے نام سے نظر آیا ہے جو غالبا بریزی میں نہیں تھا۔ ہوسکتا ہے یہ مسئلہ کررہا ہو۔ ایک اور تفتیشی مرحلہ جس پر اب میں کام کررہا ہوں وہ یہ ہے کہ فائرفوکس کی موزیلا بلٹ ڈاؤنلوڈ کی جائے۔ ہم جو فائرفوکس ابنٹو میں استعمال کرتے ہیں وہ ابنٹو بلٹ ہے۔ غالب امکان ہے کہ اصل موزیلا والے فائرفوکس میں یہ مسئلہ درپیش نہ ہو۔
 

دوست

محفلین
نہیں تو اوپیرا وغیرہ ٹرائی کرلیں۔ یہ ہے کہ کنکرر اور اوپیرا میں ویب پیڈ کام نہیں‌ کرتا۔ اردو لکھنے کے لیے سسٹم کی اردو سپورٹ سے کام چلانا پڑتا ہے۔ اور مجھے بھی بتائیے گا کہ کیا نتیجہ نکلا فائر فاکس کی موزیلا بلٹ اور اوپیرا کا۔ مجھے تو ٹینشن ہوگئی ہے جی نوم کے لیے کنکرر اتارنا پڑے گا کل میں‌ نے ایکریگیٹر پر اتارنے کے لیے کلک کیا تو ایرر آیا یہ سپورٹ شدہ نہیں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر، ابھی تک بس یہ پتہ لگا ہے کہ ایسے تمام براؤسر اور دیگر سوفٹویر جو موزیلا کا گیکو انجن استعمال کرتے ہیں ان سب میں یہی مسئلہ درپیش ہے چاہے کبنٹو ہو یا ابنٹو۔ کنکورر چونکہ کے ایچ ٹی ایم ایل کا انجن استعمال کرتا ہے اسلئیے اس میں یہ مسئلہ نہیں۔ فی الحال کچھ مصروف ہوں اسلئیے فائرفوکس کا موزیلا بلٹ کل ٹرائی کروں گا۔ مجھے کافی حد تک یقین ہے کہ اس میں یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ابنٹو میں یہ بگ کنفرم ہوجائے گا۔
 

نعمان

محفلین
فائر فوکس کا موزیلا بلٹ 1.5.04. ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کردیکھا ہے۔ اور یہ مسئلہ اس میں بھی موجود ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ بگ موزیلا کہ گیکو انجن میں ہے۔ ایک بگ رپورٹ موزیلا کے بگزیلا پر بھی فائل کرنے جارہا ہوں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی ڈیبین بیسڈ ڈسٹرو کے فراہم کردہ موزیلا پیکجز میں کوئی بگ ہو تو ڈیبین سے رابطہ کریں اب چونکہ یہ بگ موزیلا فائرفوکس میں بھی پایا گیا ہے تو ہم بگ فائل کرسکتے ہیں۔ امید ہے وہاں سے کوئی حوصلہ افزاء جواب ملے گا۔ ‌
 

نعمان

محفلین
ابھی ابھی یہ دیکھا ہے کہ گیلیون پر اردو فونٹ بالکل صحیح ڈسپلے دے رہے ہیں۔ کچھ سمجھ نہیں‌ آرہا اگر مسئلہ گیکو بیسڈ اپلیکیشنز میں ہے تو گیلیون میں کیوں نہیں ہے؟

اگلے مرحلے کے طور پر میں ایپیپھینی اور موزیلا ویب سوٹ انسٹال کررہا ہوں۔ ساتھ ہی بیکپورٹ ریپوزیٹوریز بھی دیکھوں گا۔ فائرفوکس کو بھی ابنٹو بلٹ میں بدلنا ہوگا۔‌
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ کوئی حل ڈھونڈئیے اس کا۔ نیا براؤزر جو استعمال کررہے ہیں اس میں‌ ویب پیڈ‌ چلتا ہے کیا؟÷
 

دوست

محفلین
گیلیون واقعی بہترین براؤزر ہے فی الحال۔ بالکل فائر فاکس ونڈوز کی طرح۔
 

جیسبادی

محفلین
آج ۵ اگست، آپ لوگوں کا یوبنتو وکیپیڈیا کے صفحہ اول پر آیا ہؤا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Main_Page
اردو وکیپیڈیا پر شاید لینکس پر مضمون بھی مضمون موجود نہیں۔ حیرت ہے کہ اتنے قابل لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی ایسا ہے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ توجہ دلانے کا۔
اصل میں ان دنوں اسی چکر میں ہوں۔ لینکس ابھی تک وضع نہیں ہوسکا۔
دو دنوں میں دو بار کے اوبنٹو اور اوبنٹو نصب کرچکا ہوں۔
آپ کی بات ٹھیک تھی کے ڈی ای کو اوبنٹو والوں نے کرنل پر ٹھیک طرح فٹ نہیں کیا۔ جتنی آسانی اور بھروسہ جی نوم میں ہے اتنا کے ڈی ای میں نہیں حالانکہ کے ڈی ای میں جی نوم سے زیادہ خوبیاں ہیں۔
بہرحال یہ تو بات سے بات تھی۔
بہت سارے کام ہیں۔ جو سوچ رکھے تھے اور ہو نہیں سکے۔ کرتے ہیں کچھ۔
 

دوست

محفلین
میرا طریقہ یہ ہے کہ تمام ضروری فونٹ ایک فولڈر میں رکھے ہوئے ہیں۔
جب بھی نصب کرنا ہوں۔ ان کو وہاں سے کاپی کرتا ہوں۔
اس کے بعد سسٹم>ترجیحات اور پھر فونٹ میں چلا جاتا ہوں۔
وہاں ڈیٹیل کا ایک بٹن ہے اس کو دبایا تو ایک نئی کھڑکی آجاتی ہے۔ وہاں سے Go to font folder کے بٹن سے فونٹ کے فولڈر میں اور تمام فونٹ وہاں‌ پیسٹ۔
اس کے بعد سسٹم کو ری سٹارٹ کیا تو سب ٹھیک۔
آسان طریقہ ہے ناں؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ دوستو، میں عمل کر کے رپورٹ دیتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہو رہا تھا کہ وہ فانٹس کے فولڈر پر مجھے رائٹ کا آپشن نہیں‌دیتا۔ ایڈمن اکاونٹ پتہ نہیں کیسے کھلے گا :(
 

دوست

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے۔
روٹ نہیں کھولے گا۔ اس کے لیے آپ آٹو میٹکس انسٹال کرلیں۔
وہ کچھ سکرپٹس نصب کردے گا جس سے کسی بھی ونڈو میں روٹ کی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
Top