ابنٹو ڈیپر میں اردو ڈسپلے مسائل

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
قیصرانی بھائی آپ جلد از جلد گیلیون کو فکس کریں۔ سائنپٹک میں جاکر گیلیون کو ان انسٹال کریں ریپوزیٹوریز میں یونیورس کو انیبل کریں اور پھر دوبارہ گیلیون انسٹال کرکے دیکھیں۔ موسیقی روح کی غذا ہے لیکن نیند پوری کرلیں پھر اس خوراک کا بھی بندوبست ہوگا۔
بھاءی جی، مسءلہ یہ ہے کہ گیلیون کو کیسے انسٹال کروں؟‌وہ مجھے فاءلیں دے رہا ہے، اور کہتا ہے کہ اسے کمپاءل کرو، میک کرو اور پھر چلاو۔ کچھ اس بارے میں تو بتاءیں پلیز۔ یا کوءی براہ راست ڈاون لوڈ لنک دے دیں جہاں سے ٓسانی سے ہو جاءے
 

دوست

محفلین
یہ کام آپ نے پیکج مینجر سے کرنا ہے۔
پہلے تو ریپازٹری یعنی ماخذ اس میں شامل کریں۔ اوپر دیے گئے ربط والے صفحے میں “شروع کرنے سے پہلے“ نامی حصے کو پڑھیں۔ یہاں ریپازٹری فعال کرنے کا طریقہ لکھا ہوا ہے۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے اسے فعال کریں اور رپورٹ کریں‌کہ کیا بنا۔ ورنہ آپ کو خود بتاؤں یہ سب۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ریپازٹری تو فعال کر چکا ہوں، اس کے علاوہ میں نے آٹومیٹکس کو بھی انسٹال کر لیا ہے۔ گانے بھی اب دوڑے دوڑے بوکھلائے پھر رہے ہیں کہ یہ کیسے کام کر رہے ہیں :lol:

ابھی مسئلہ صرف یہی ہے کہ میک اور کمپائل والا کام کیسے ہو؟

جاوا سکرپٹ بھی کیسے ان ایبل کروں؟
 

دوست

محفلین
تو ایسا کریں‌ پیکج مینجر کھولیں اور وہاں‌ کنٹرول ایف دبا کر لکھیں۔
Gaeloen سرچ کریں‌ اور جو سامنے آتا ہے اس پر کلک کرکے انسٹال پر کلک کردیں جو فہرست کھلنے پر ملے گا۔
اس کے بعد Apply اور پھر نظارے دیکھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے بھائی جی، سینپٹیک کا پیکج مینیجر ہے، اور وہاں یہ گیلیون صاحب نہیں‌ ہیں :(
 

دوست

محفلین
ایسا کریں پھر ریپازیٹری میں‌ جائیں اور تمام کو چیک کردیں۔ جو بھی نظر آئے۔
اس کے بعد ری لوڈ پر کلک کرکے رپورٹ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے آٹو میٹکس انسٹال کی تھی، اس نے ریپازٹری کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔ ابھی میں نے سارے آپشن ان ایبل کیے ہیں، لیکن پھر بھی گیلیون کام نہیں کر رہا :( بتائیں کیا کروں؟ :cry:

اور این ٹی ایف ایس کو ایکسس کرنے والے لنک کا نام بھی دے دیں
 

قیصرانی

لائبریرین
ری سٹارٹ کرنے پر گیلیون مل گیا ہے :) ابھی گیلیون پر ہی کام کر رہا ہوں۔ بہت عمدہ چل رہا ہے۔ فانٹ سے متعلق سارے مسائل حل ہو گئے ہیں :)

کوڈکس بھی ابھی تک کی ضرورت کے مطابق سارے مل گئے ہیں

اب کیا کروں؟ :lol:

این ٹی ایف ایس پارٹیشن والا کام کافی لمبا لگ رہا ہے۔ دوسرا ڈاؤن لوڈ کرنے پر وہ ان کمپریس نہیں ہو سکا :(
 

دوست

محفلین
اس کا حل اب فورم ہی ہوسکتا ہے۔ وہاں ٹرائی کریں۔ کیونکہ میں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا۔ میں نے تو اب اپنی سی بھی ایف اے ٹی 32 رکھنا شروع کردی ہے جب سے لینکس نصب کرتا ہوں ونڈوز کے ساتھ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے کچھ ایکسٹرا پیکج انسٹال کیے ہیں، جو کہ آپ کے بتائے ہوئے لنک والے ہیں۔ مگر مجھے یہ اپ ڈیٹ کی صورت میں ملے ہیں :) اب انہیں ٹرائی کر رہا ہوں
 
Top