ابن صفی پر کچھ باتیں

فہیم

لائبریرین
مظہر کلیم صاحب کا عمران انسان کم اور کوئی مافوق الفطرت چیز زیادہ معلوم ہوتا ہے۔
جیسے بچوں کے کارٹونز کردار ہوتے ہیں کچھ اس طرح۔
کہ گولیوں کی بوچھاڑ تو کیا خطرناک میزائل سے پوری طرح جلنے کے باوجود کچھ دیر میں وہ پھر پہلے کی طرح ایکشن میں نظر آجاتا ہے:hypnotized:

میں نے عمران سیریز پڑھنا ہی مظہر کلیم کی عمران سیریز سے شروع کی تھی۔
اور مجھے وہ حد سے زیادہ پسند تھیں۔

لیکن جب ابن صفی کو پڑھا تو پھر مظہر کلیم کی لکھی کتابیں بور لگیں۔
 
اگر افسانوی کرداروں کے ساتھ بد فعلی ہو سکتی ہے تو وہ مظہر کلیم صاحب نے عمران اور اس کی ٹیم کے ساتھ کی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مظہر کلیم صاحب کا عمران انسان کم اور کوئی مافوق الفطرت چیز زیادہ معلوم ہوتا ہے۔
جیسے بچوں کے کارٹونز کردار ہوتے ہیں کچھ اس طرح۔
کہ گولیوں کی بوچھاڑ تو کیا خطرناک میزائل سے پوری طرح جلنے کے باوجود کچھ دیر میں وہ پھر پہلے کی طرح ایکشن میں نظر آجاتا ہے:hypnotized:

میں نے عمران سیریز پڑھنا ہی مظہر کلیم کی عمران سیریز سے شروع کی تھی۔
اور مجھے وہ حد سے زیادہ پسند تھیں۔

لیکن جب ابن صفی کو پڑھا تو پھر مظہر کلیم کی لکھی کتابیں بور لگیں۔
ہا ہا ۔۔
کیا انڈیا میں بھی مظہرکلیم کو پڑھا جاتا ہے؟
 
آپ نے سہواً دوسرے پیغام کا اقتباس لیا ہے کیا؟

بہر کیف ہندوستان میں مظہر صاحب باسانی دستیاب نہیں ہیں۔ اور یہ اہل ہند کی خوش قسمتی ہے۔ لیکن کسی زمانے میں دو ناول آن لائن پڑھے تھے۔ دوسرا بھی اس لئے پڑھا تھا کیوں کہ پہلا پڑھ کر تعجب ہوا اور اس امید میں کہ شاید پبلشر سے کوئی غلطی ہو گئی ہو اور کردار کا نام پیک دان یا تھوک دان کے بجائے عمران بوگن ویلیا کے بجائے جولیا، بے گھر کے بجائے صفدر، من مانی کے بجائے نعمانی، وعید کے بجائے سعید، لومڑی کے بجائے جعفری وغیرہ چھپ گیا ہو۔ لیکن دوسرا پڑھ کر تو لاحول پڑھتے ہی بنی۔
 
فہیم

لائبریرین
نہیں خیر اب ایسا بھی نہیں۔

مظہر کلیم کے بہت سے ناول کافی شاندار ہیں۔
یہ سپرمین نما عمران ہر ناول میں تو خیر نہیں ٹکرتا۔

لیکن پھر بھی جو بات ابن صفی مرحوم کے ناولوں میں ہے۔
وہ مظہر کلیم کے ناولوں میں نہیں۔
 
عمار عاصی

محفلین
بہر کیف ہندوستان میں مظہر صاحب باسانی دستیاب نہیں ہیں۔ اور یہ اہل ہند کی خوش قسمتی ہے۔ لیکن کسی زمانے میں دو ناول آن لائن پڑھے تھے۔ دوسرا بھی اس لئے پڑھا تھا کیوں کہ پہلا پڑھ کر تعجب ہوا اور اس امید میں کہ شاید پبلشر سے کوئی غلطی ہو گئی ہو اور کردار کا نام پیک دان یا تھوک دان کے بجائے عمران بوگن ویلیا کے بجائے جولیا، بے گھر کے بجائے صفدر، من مانی کے بجائے نعمانی، وعید کے بجائے سعید، لومڑی کے بجائے جعفری وغیرہ چھپ گیا ہو۔ لیکن دوسرا پڑھ کر تو لاحول پڑھتے ہی بنی۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
 
فہیم بھائی بات سپر مینیت کی نہیں ہے۔ بات اس لہجے کی بھی ہے جس میں مظہر صاحب کے کردار ایک دوسرے سے کلام کرتے ہیں اور بعض دفعہ عمران اور جولیا کے تعلقات کو جس سستے اور بازاری انداز میں پیش پیان کیا جاتا ہے اس سے عمرانیت مر جاتی ہے۔ مجھے تو ان دونوں ہی ناولوں سے سی گریڈ کا تاثر ملا تھا۔
 
بھائی لگتا ہے آپ نے بجائے مظہر کلیم کے کسی اور رائٹر کو پڑھ لیا۔

ورنہ مظہر کلیم کے ناولوں میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں کسی قسم کا گھٹیا پن یا لغو باتیں نہیں ہوتی۔

البتہ چند ایک دوسرے رائٹر ہیں جنہوں نے واقعی عمران سیریز کو اتنے گھٹیا انداز میں لکھا ہے کہ پڑھ کر ہی انسان کو غصہ آئے۔
شاید آپ نے انہی میں سے کسی رائٹر کا کوئی ناول پڑھ لیا ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جو ناول آپ نے پڑھے ان میں صرف نام مظہر کلیم صاحب کا لگادیا گیا ہو۔
اور حقیت میں‌ وہ ناول ہوں کسی اور کے۔
 
یوسف-2

محفلین
اگر میری یاد داشت صحیح کام کر رہی ہے تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ ابن صفی کی عمران سیریز کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس وقت بہت سے گمنام رائٹرز نے بھی عمران سیریز کی نقل میں بہت سے ناول لکھے جو ابن صفی کے اصلی عمران سیریز کے معیار تک تو کیا پہنچتے، البتہ معصوم قارئین کو دھوکہ دیکر ان کی جیبوں سے پیسے نکلوانے میں کامیاب ضرور ہوتے رہے۔ ایسا ہی ایک جعلی نام ”این (الف+یا+نون) صفی“ بھی تھا جو دکھنے میں ابن صفی جیسا ہی لگتا تھا۔
 
Rashid Ashraf

آپ کی یاداشت بالکل درست کہتی ہے۔ این صفی کے علاوہ ان میں ایک "ابن صفی" (تشدید کے ساتھ) بھی تھے، نجمہ صفی نامی لکھنے والی کے بارے میں تو انہوں نے عمران سیریز کے ناول ڈیڑھ متوالے (اکتوبر 1963) میں کہا تھا کہ بہت عرصے سے میرے نام کے قافیے سے ملتے جلتے نام والی ایک خاتون غلط فہمی پھیلا رہی ہیں لیکن آپ یقین کیجیے کہ میرے والد صاحب بھی ان کے جغرافیے پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہیں۔"
 
Top