'ابّا جی میں نے سمجھ لیا امتحان میں بیٹھنا ہی تب چاہیے جب پوری تیاری ہو'

جاسم محمد

محفلین
بھٹو، نواز شریف، بینظیر اور دیگر وزرا اعظم جب پہلی بار اقتدار میں آئے تھے توکونسی وزیر اعظم یونیورسٹی سے گریجویشن کر کے آئے تھے؟
 
احسن جاوید

یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان میں اور آپ میں اس حوالے سے کوئی فرق نہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
ابا جی کا مُعاملہ بیٹے سے دو ہاتھ آگے کا ہے۔ چھوٹے مِیاں تو چھوٹے مِیاں، بڑے مِیاں، سُبحان اللہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان میں اور آپ میں اس حوالے سے کوئی فرق نہیں۔
یہ ہم نے کہاں کہا؟ کوئی بھی شخص پہلی بار وزیر اعظم بننے سے قبل اس عہدہ کا تجربہ نہیں رکھتا۔ اپوزیشن کی اس حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید بالکل بےمعنی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کسی یونیورسٹی سے نکل کر حکومت میں داخل ہوئی اور نہ دیگر جماعتیں۔ اب اس کی کوئی اور تشریح ممکن ہے اس کے سوا کہ آپ میں اور ان میں اس حوالے سے کوئی فرق نہیں؟
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وزرا اعظم ۱۹۷۰ سے بار بار بن رہے ہیں۔ اس لئے ان جماعتوں کا تحریک انصاف کے پہلے وزیر اعظم سے کوئی تنقیدی موازنہ بنتا نہیں ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل مکمل تیاری کیوں نہیں کی؟
 
بات یہاں پہلی بار اقتدار کی ہو رہی ہے۔

Top