ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔

کیا ہی زبردست آنکھیں ہوں گی جنھوں نے یہ چمتکار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال مکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور کل عیدالفطر کا دن ہوگا۔
 
یہ بات درست نہیں۔ 19 گھنٹے کا چاند بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی فیکٹر اس میں اہم ہوتے ہیں عمر کے علاوہ۔ اب یہ معلوم نہیں کہ آج کیا صورتحال تھی
کہیں پڑھا ہے کہ چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 59 منٹ پر ہوئی۔ اس حساب سے بھی رویت کا وقت پورا نہیں ہوتا۔
 
‏احتیاطاً سحری کا الارم لگا کر سوئیں. حکومت کے پاس یو ٹرن کا آپشن محفوظ ہے.

اگر کمیٹی تھوڑی دیر اور بیٹھ جاتی تو سورج بھی نظر آجانا تھا

بحوالہ: واٹ ایپس
 
Top