تعارف ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں......میرا تعارف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سونیا

معطل
السلام علیکم

میں یہاں نئی آئی ہوں۔ میرا نام سونیا ہے ۔ آپ کیا کر رہے ہیں۔۔؟


ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں
کہ سر ِ فصیل ِ سکوتِ جاں
کف و روز و شب پہ شرر نما
وہ جو حرف حرف چراغ تھا
اسے کس ہوا نے بجھا دیا

کبھی لب ہلیں گے تو پوچھنا

سر ِ شہر ِ عہد ِ وصال ِ دل
وہ جو نکہتوں کا ہجوم تھا
اسے دستِ موج ِ فراق نے
تہہِ خاک کب سے ملا دیا

کبھی گل کھلیں گے تو پوچھنا

ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں
یوں ہی خواہشوں کے فشار میں
کبھی بے سبب کبھی بےخلل
کہیں کون کس سے بچھڑ گیا
کسے کس نے کیسے گنوا دیا
کبھی پھر ملیں گے تو پوچھنا
 

زونی

محفلین

خوش آمدید سونیا ، آتے ساتھ ہی اتنی دکھیالی آئٹم پیش کر دی ھے آپ نے ، اور ویسے بھی یہاں لوگوں کے دل نازک ہیں :grin:
 

ظفری

لائبریرین
آپ کو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔
بہت اچھی نظم آپ نے پیش کی ہے ۔ آپ کو اس رحجان کے کم و بیش ڈیڑھ سو ممبران یہاں ملیں گے ۔ لگتا ہے آپ کی یہاں خوب گذرے گی ۔ ;)
 

سونیا

معطل
تمام ویلکم کہنے والوں کا شکریہ.

مجھے یہ نظم بہت پسند ہے سوچا اسے ہی اپنے تعارف کا عنوان بنا دوں.
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ سے تعارف حاصل کرتے ہیں۔

چاند کے کتنا قریب پہنچ چکی ہیں
چاند پر کب تک پہنچ جائیں گی
چاند پر پلاٹوں کی قیمت کا کچھ اندازہ ہے
وہاں پہنچ کر کیا کرنے کا ارادہ ہے

فی الحال اتنا ہی، باقی آپ کے جوابات آنے پر۔
 

سونیا

معطل
چاند کے گرد چکر کاٹ رہی ہوں لیکن مجھے لینڈ کرنے کی جگہ نظر نہیں آ رہی میں نے زینب کو پیغام بھیجا ہے اگر انہوں نے مدد کی تو بہت جلد وہاں ہوں گی۔۔
پلاٹوں کی قیمت کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔وہاں پہنچوں گی تو پھر روپورٹ روانہ کروں گی۔
ارادہ ہے وہاں پہنچ کر زینب سے گپ شپ کروں گی۔۔ اگر وہ مان گئی تو۔۔
 

فخرنوید

محفلین
سونیا جی اگر اپنا تعارف ذرا روائتی انداز میں کروائیں تو بہتر ہے۔

بہر حال اردو ویب فورم پر خوش آمدید
منجانب: فخرنوید ، میری اردو (اردو لنک چیٹ)
 

زینب

محفلین
چاند کے گرد چکر کاٹ رہی ہوں لیکن مجھے لینڈ کرنے کی جگہ نظر نہیں آ رہی میں نے زینب کو پیغام بھیجا ہے اگر انہوں نے مدد کی تو بہت جلد وہاں ہوں گی۔۔
پلاٹوں کی قیمت کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔وہاں پہنچوں گی تو پھر روپورٹ روانہ کروں گی۔
ارادہ ہے وہاں پہنچ کر زینب سے گپ شپ کروں گی۔۔ اگر وہ مان گئی تو۔۔

سب سے پہلے خوش آمدید۔۔


پیغام مل گیا ہے آپ اپنے سیارے کا نام بتا دیں‌تک اپ کے چاند پے اترنے کے احکامات میں جاری کروں ۔۔۔یہاں پلاٹ بہت مہنگے ہیں رینٹ‌پے لے کے رہیں خریدنے کا مت سوچیں ویسے بھی میرا کوئی ارادہ نہیں ہے پلاٹس بیچنے کا/////گپ شپ ارے کیوں نہیں ہم بھی کب سے کسییییی زیروح کو ترس رہے ہیں آئے آئے تشریف لائے////:grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
سونیا صاحبہ

محفل میں‌ ‌خوش آمدید

آپ کے لئے خوش خبری ہے کہ آپ ایک بہت اچھی محفل میں آگئی ہیں سو چاند پر کوئی بات نہ بھی بنے تو یہاں دوستوں سے آپ کی خوب جمے گی۔

اُمید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔
 
محفل پر خوش آمدید سونیا۔ امید ہے کہ آپ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔
اچھا، یہ تو بتائیں کہ کہاں سے گھومتی پھرتی محفل تک آپہنچیں؟ کہاں سے پتا چلا محفل کا؟
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم

میں یہاں نئی آئی ہوں۔ میرا نام سونیا ہے ۔ آپ کیا کر رہے ہیں۔۔؟


ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں
کہ سر ِ فصیل ِ سکوتِ جاں
کف و روز و شب پہ شرر نما
وہ جو حرف حرف چراغ تھا
اسے کس ہوا نے بجھا دیا

کبھی لب ہلیں گے تو پوچھنا

سر ِ شہر ِ عہد ِ وصال ِ دل
وہ جو نکہتوں کا ہجوم تھا
اسے دستِ موج ِ فراق نے
تہہِ خاک کب سے ملا دیا

کبھی گل کھلیں گے تو پوچھنا

ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں
یوں ہی خواہشوں کے فشار میں
کبھی بے سبب کبھی بےخلل
کہیں کون کس سے بچھڑ گیا
کسے کس نے کیسے گنوا دیا
کبھی پھر ملیں گے تو پوچھنا

بہت خوب سونیا صاحبہ ۔
خوش آمدید ۔۔سدا سلامت رہیں۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
م۔م۔مغل
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top