اب اردو وکی پیڈیا بھی اردو ویب پر

نبیل

تکنیکی معاون
آصف بھائی لمحہ بھر کے لیے منظر عام پر نمودار ہوئے اور فورا رفو چکر بھی ہوگئے۔ اتنی دیر البتہ وہ ااردو وکی پیڈیا کو ہمارے اردو ویب پورٹل پر منتقل کر گئے ہیں۔ اردو ویب پر ماشاءاللہ کافی بیش قیمت مواد اکٹھا ہوگیا ہے اور یہ کم از کم میرے لیے بے حد باعث مسرت ہے۔ آصف میاں سے گزارش ہے کہ عوام آپ کے جلوے کے منتظر ہیں ، کیوں ان کے صبر کا امتحان لیتے ہیں۔ آئیے، اس فورم پر شمولیت اختیار فرمائیں، اس سے پہلے کہ۔۔۔

آصف نے اردو وکی اس سال کے اوائل میں اس عاجز کے مشورے پر سیٹ اپ کیا تھا۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے معلومات اکٹھا کرنے کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس پراجیکٹ کا محرک زکریا کی آصف کو اردو بلاگنگ پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایک تجویز تھی جس کی بنا پر اردو بلاگنگ ریسورس بھی سیٹ اپ کیا گیا۔

وکی پیڈیا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مواد کو کوئی بھی ایڈٹ کر سکتا ہے۔ اگرچہ اس طور وکی پیڈیا کا مواد تلف ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے لیکن حقیقت میں ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ خالد عمر کے بلاگ پر اس پوسٹ میں وکی پیڈیا کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔

میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ابھی تک اردو وکی پر تبصرے کی صورت میں مختلف حضرات اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کا لنک شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ابھی تک لوگوں پر وکی پیڈیا کا استعمال واضح نہیں ہوا۔ وکی پیڈیا پر کوئی صفحہ ایڈٹ کرنے یا نیا صفحہ شامل کرنے کے لیے آپ کو کسی سائٹ ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو محض اتنا کرنا ہے کہ آپ وکی پیڈیا پر رجسٹر ہو جائیں۔ اس کے بعد آپ وکی پیڈیا کے کسی بھی صفحے کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ وکی پیڈیا پر رجسٹریشن انتہائی آسان ہے۔ آپ کومحض ایک مناسب لاگ ان نام منتخب کرنا ہے اور اپنا ای میل ایڈریس لکھنا ہے اور یوں آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جانے گی۔ آپ کو کسی ای میل کنفرمیشن کا انتظار کرنے کی بھی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔

وکی پیڈیا پر رجسٹریشن

وکی پیڈیا پر رجسٹریشن ایک پہلو سے معمولی سی توجہ مانگتا ہے۔ یہ بات شاید اتنی بہتر وضاحت سے بیان نہیں کی جاتی، جبھی کئی لوگ کافی دیر وکی پیڈیا پر رجسٹریشن کی ناکام کوشش کے بعد ہار مان لیتے ہیں۔ لہذا اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وکی پیڈیا پر رجسٹریشن کے لیے آپ جو نام منتخب کریں وہ کیمل کیس (Camel Case) میں لکھا ہو۔ کیمل کیس الفاظ وہ ہوتے ہیں جو کہ دو یا زیادہ الفاظ کو اس طرح ملا کر بنتے ہیں کہ ہر ملائے گئے لفظ کا پہلا حرف کیپیٹل لیٹر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر DanialAhmed, ZakriaAjmal یا AsifIqbal ۔

وکی نیم (WikiName)

وکی پیڈیا کی لغت میں ایسے الفاظ کو وکی نیم (WikiName) کہا جاتا ہے۔ وکی نیم خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ یہ وکی پیڈیا کے مواد کو ڈھالنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ وکی پیڈیا پر موضود صفحات کو انہی وکی نیمز کے زریعے مربوط (hyperlink) کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی وکی نیم کے ذریعے کسی صفحے پر ایسا لنک شامل کریں جو ابھی وجود نہ رکھتا ہو تو وکی پیڈیا ازخود اس نام سے ایک نیا صفحہ شامل کرکے آپ کو اس میں نیا مواد شامل کرنے کی دعوت دے گا۔

وکی نیم کی مخصوص شکل کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ وکی پیڈیا کو اردو ویب پورٹل کے باقی حصوں کے ساتھ آسانی سے انٹیگریٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ یہ ممکن ہے کہ کسی طور phpBB فورم اور وکی پیڈیا استعمال کنندگان (users) کی معلومات ایک ہی ڈیٹا ٹیبل سے حاصل کریں لیکن یوں فورم پر رجسٹر ہونے والے تمام ممبران کو دوبارہ سے رجسٹر ہو کر نئے سرے سے ایک وکی نیم کے ساتھ رجسٹر ہونا پڑے گا۔ چونکہ پہلے ہی کئی معزز ممبران فورم پر رجسٹر ہونے اور لاگ ان ہونے میں مشکلات کا شکار رہے ہیں، میرے خیال میں فورم اور وکی پیڈیا کی یوزر مینیجمنٹ کو فی الحال علیحدہ ہی رہنا چاہیے۔

اردو وکی پر تکنیکی مواد کی اشاعت

اردو وکی پیڈیا کا مقصد بالعموم اردو میں آئی ٹی ٹیوٹوریلز اور بالخصوص اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ موضوعات کا ذخیرہ (Repository) فراہم کرنا ہے۔ آپ سب لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ بھی اردو وکی پر تکنیکی مواد میں اضافہ کرکے اردو کی ترویج میں معاون ثابت ہوں۔ اس کے علاوہ میں محفل فورم پر پوسٹ کیے جانے والے ٹیوٹوریلز اور معلوماتی مواد، جیسے کہ قدیر کی یونیکوڈ کے متعلق پوسٹ کو اردو وکی میں شامل کرتا رہوں گا۔

وکی پیڈیا پر مواد ایڈٹ کرنے کے لیے چند آسان سے فارمیٹنگ کے اصول ہیں۔ آپ چاہیں تو پہلے ریت خانے (SandBox) میں ان فارمیٹنگ کے اصولوں کی مشق کر سکتے ہیں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اردو ویب پر اردو وکی کا آنا اچھا اقدام ہے،کیا اب اردو ویب میں شامل ہونے والی ہر نئی سروس کے لئے الگ الگ رجسٹریشن کروانی پڑے گی؟کیا ایسا ممکن نہیں کے ایک ہی رجسٹریشن ہر جگہ کام دے؟
 

منہاجین

محفلین
بے لاگ تبصرہ

مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میری رائے آپ کے ان وکی صاحب کے بارے میں کوئی مثبت نہیں ہے۔ میں نے آپ کی اوپری تحریر بھی تسلی سے پڑھی اور وکی صاحب کا بغور مشاہدہ بھی کیا اور جس نتیجے پر پہنچا وہ میں نے داغ دیا ہے، یہاں:

www.urduweb.org/wiki/AbdulSattar

ویسے ہر کوئی تو شاید اسے کلک نہ کرے، تو لیں ادھر بھی چسپاں کئے دیتا ہوں تاکہ سہولت رہے۔


یہ تو محض ایک کوشش ہے اس عجیب و غریب "نان یوزر فرینڈلی" ماحول کو سمجھنے کی۔ پتہ نہیں کچھ لوگ اردو کی خدمت کے نام پر اتنا مشکل ماحول کیوں مہیا کرتے ہیں، شاید ڈرتے ہیں عام یوزر کے یہاں آنے سے۔ کم از کم میں تو نہیں سمجھ سکا کہ صارفین کے لئے اتنا غیردوستانہ ماحول مہیا کرتے ہوئے کس بات کی اہمیت جتائی جا رہی ہے!!! اردو میں کام کچھ اتنا مشکل بھی نہیں جتنا ان لوگوں کا کیا ہوا دیکھ کر لگتا ہے۔ اسے دیکھ کر تو اچھا خاصا سمجھدار اور حوصلہ مند اردو دان بھی اردو کمپیوٹنگ سے توبہ کر لے گا۔
 

اجنبی

محفلین
میرا خیال ہے کہ وکی سے زیادہ آسان کوئی چیز نہیں ہے اور آپ اسے مشکل کہ رہے ہیں؟؟؟؟ :roll:
 

منہاجین

محفلین
وکی سے بی بی بہتر ہے۔

قدیر احمد نے کہا:
میرا خیال ہے کہ وکی سے زیادہ آسان کوئی چیز نہیں ہے اور آپ اسے مشکل کہ رہے ہیں؟؟؟؟ :roll:

اگر میں کہوں کہ بی بی کی موجودگی میں وکی غیر ضروری ہے، تو۔۔۔؟

اور ویسے بھی بی بی نے اِظہارِ رائے کے لئے ایک منظم انداز دیا ہے، جو آسان فہم بھی ہے۔ جبکہ دوسری طرف وکی بیچارے کو اپنا بھی کچھ اتہ پتہ نہیں ہے، تو ہمارے جیسے نوآموز اسے کیسے سمجھیں؟
 

اجنبی

محفلین
میں کیا کروں

ارے میری بھائی آپ کی بی بی پسند ہے تو بہت اچھی بات ہے مگر بی بی صاحبہ صرف پھپھے کٹنی کا کام کرتی ہے یعنی لگائی بجھا ئی اور خوامخواہ کی بحث ۔ جبکہ وکی بچارا شریف النفس تو انسائکلوپیڈیا ہے جو کہ بی بی اور دوسروں کی معلومات کو محفوظ رکھتا ہے ۔ آپ وکی پیڈیا کو دیکھیے تو سہی ۔
 

منہاجین

محفلین
وکی بارے اِستعانت

قدیر احمد نے کہا:
ارے میری بھائی آپ کی بی بی پسند ہے تو بہت اچھی بات ہے مگر بی بی صاحبہ صرف پھپھے کٹنی کا کام کرتی ہے یعنی لگائی بجھا ئی اور خوامخواہ کی بحث ۔ جبکہ وکی بچارا شریف النفس تو انسائکلوپیڈیا ہے جو کہ بی بی اور دوسروں کی معلومات کو محفوظ رکھتا ہے ۔ آپ وکی پیڈیا کو دیکھیے تو سہی ۔

اسے دیکھا اور ایک دن کافی وقت بھی صرف کیا، جب کچھ حاصل نہ ہوا تو سوچا آپ جیسے زیرک کاریگروں سے استعانت کی جائے تو شاید کچھ پلے پڑے۔ ثبوت یہاں موجود ہے۔
 

اجنبی

محفلین
ارے جناب میں نے ابھی تک اردو وکی کو صرف دو بار استعمال کیا ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی ۔ اصل میں وکی پر ویب پیجز بنائے جاتے ہیں جن میں معلومات اکٹھی کی جاتی ہے ۔ میں عنقریب اس پر ایک تفصیل مضمون شائع کروں گا
 

منہاجین

محفلین
یہ ہوئی ناں بات

یہ ہوئی ناں بات، آخر ہم اَن پڑھوں کو بھی تو کچھ سمجھ آئے کہ پڑھاکوؤں نے وکی صاحب میں کون سا ایسا کمال دیکھا ہے!!!
 

اجنبی

محفلین
جناب آپ اب آن لائن ہیں تو اپنا یاہو یا ایم ایس این کا آئی ڈی دے دیجیے ۔ براہ راست بات کا اپنا مزہ ہے
 

منہاجین

محفلین
معذرت

قدیر احمد نے کہا:
جناب آپ اب آن لائن ہیں تو اپنا یاہو یا ایم ایس این کا آئی ڈی دے دیجیے ۔ براہ راست بات کا اپنا مزہ ہے

معذرت، میں اپنے آئی ڈی نہیں دے سکتا، اور اگر دے بھی دوں تو وہاں دوستوں کی تعداد پوری ہو چکی ہے، اور اس میں آپ کے سمانے کی گنجائش نہیں ہے۔اگر آپ یہاں کوئی بات نہیں لکھنا چاہتے تو جی میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک دفعہ پھر معذرت۔
 

اجنبی

محفلین
اوہو پہلے بتانا تھا کہ آپ نے کوٹہ سسٹم رکھا ہوا ہے ۔ ویسے میں بھی میسنجر کم کم ہی کھولتا ہوں ۔ آخری بار شاید تین چار مہینے پہلے کھولا ہوگا
 

منہاجین

محفلین
اردو وکی بارے تفصیلی مضمون

قدیر احمد نے کہا:
ارے جناب میں نے ابھی تک اردو وکی کو صرف دو بار استعمال کیا ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی ۔ اصل میں وکی پر ویب پیجز بنائے جاتے ہیں جن میں معلومات اکٹھی کی جاتی ہے ۔ میں عنقریب اس پر ایک تفصیل مضمون شائع کروں گا

پچھلے دو ہفتے سے آپ کے اُردو وکی بارے تفصیلی مضمون کا اِنتظار ہے۔ کتنی مدت اور درکار ہے اس کارِ گراں کے لئے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائیو، میں وکی پر کام کے حوالے سے کچھ مضامین لکھ رہا ہوں۔ ایک دو مضمون مکمل ہو گئے ہیں باقی بھی جلد ہی مکمل ہو جائیں گے۔ کیا آپ دوست اس لنکپر تشریف لائیں گے؟
بےبی ہاتھی
 
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے تم نے قیصرانی اور تمہاری وجہ سے ہی آج وکی پر اردو کی کتب منتقل ہو رہی ہیں۔

کیا کہوں اور کیسے کہوں مگر کہے بغیر کیسے رہوں

ایک بار پھر میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ محب۔ مگر میری تحاریر پر کچھ تعمیری اور تنقیدی تبصرہ جات بھی کر دیں۔ کیونکہ میں اس موضوع پر زیادہ سے زیادہ دوستوں کے قابلٍ سمجھ بنانا چاہتا ہوں۔ اسی لیے میں نے جان بوجھ کر مشکل اور موٹی موٹی اصطلاحات کا ذکر نہیں کیا ہے۔ لیکن یہ ایک ہی نشست میں لکھی ہوئی تحاریر ہیں۔ اس لیے ان میں‌ بہتری کی بہت گنجائش ہوگی۔
غلام
 
ابھی موٹی اصطلاحات کی ضرورت بھی نہیں ہے ، ایسا کروں کہ وکی کے بارے میں مضامین وکی کے صفحہ اول پر بھی ڈال دو ۔ وہاں سے لنک بنا دو اور پھر جیسے جیسے سب دیکھتے جائیں گے وہ سمجھتے جائیں گے۔ ابھی شاکر نے واپس آنا ہے ، رضوان نے واپس آنا ہے تو تب تک ہم کام کرتے جاتے ہیں اور جو تمہیں سمجھ آتا ہے وہ لکھتے جاؤ۔ اعجاز صاحب کو ابھی سمجھ نہیں آیا انہیں بتانے کی ضرورت ہے۔ وہاب تو میرا خیال ہے جان چکا ہے ۔ شگفتہ نے چند سوالات کیے تھے ان کو جواب تسلی بخش دے دیتے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا تو سب کو سمجھ آجائے گی۔
 
Top