نبیل
تکنیکی معاون
آصف بھائی لمحہ بھر کے لیے منظر عام پر نمودار ہوئے اور فورا رفو چکر بھی ہوگئے۔ اتنی دیر البتہ وہ ااردو وکی پیڈیا کو ہمارے اردو ویب پورٹل پر منتقل کر گئے ہیں۔ اردو ویب پر ماشاءاللہ کافی بیش قیمت مواد اکٹھا ہوگیا ہے اور یہ کم از کم میرے لیے بے حد باعث مسرت ہے۔ آصف میاں سے گزارش ہے کہ عوام آپ کے جلوے کے منتظر ہیں ، کیوں ان کے صبر کا امتحان لیتے ہیں۔ آئیے، اس فورم پر شمولیت اختیار فرمائیں، اس سے پہلے کہ۔۔۔
آصف نے اردو وکی اس سال کے اوائل میں اس عاجز کے مشورے پر سیٹ اپ کیا تھا۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے معلومات اکٹھا کرنے کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس پراجیکٹ کا محرک زکریا کی آصف کو اردو بلاگنگ پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایک تجویز تھی جس کی بنا پر اردو بلاگنگ ریسورس بھی سیٹ اپ کیا گیا۔
وکی پیڈیا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مواد کو کوئی بھی ایڈٹ کر سکتا ہے۔ اگرچہ اس طور وکی پیڈیا کا مواد تلف ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے لیکن حقیقت میں ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ خالد عمر کے بلاگ پر اس پوسٹ میں وکی پیڈیا کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ابھی تک اردو وکی پر تبصرے کی صورت میں مختلف حضرات اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کا لنک شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ابھی تک لوگوں پر وکی پیڈیا کا استعمال واضح نہیں ہوا۔ وکی پیڈیا پر کوئی صفحہ ایڈٹ کرنے یا نیا صفحہ شامل کرنے کے لیے آپ کو کسی سائٹ ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو محض اتنا کرنا ہے کہ آپ وکی پیڈیا پر رجسٹر ہو جائیں۔ اس کے بعد آپ وکی پیڈیا کے کسی بھی صفحے کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ وکی پیڈیا پر رجسٹریشن انتہائی آسان ہے۔ آپ کومحض ایک مناسب لاگ ان نام منتخب کرنا ہے اور اپنا ای میل ایڈریس لکھنا ہے اور یوں آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جانے گی۔ آپ کو کسی ای میل کنفرمیشن کا انتظار کرنے کی بھی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔
وکی پیڈیا پر رجسٹریشن
وکی پیڈیا پر رجسٹریشن ایک پہلو سے معمولی سی توجہ مانگتا ہے۔ یہ بات شاید اتنی بہتر وضاحت سے بیان نہیں کی جاتی، جبھی کئی لوگ کافی دیر وکی پیڈیا پر رجسٹریشن کی ناکام کوشش کے بعد ہار مان لیتے ہیں۔ لہذا اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وکی پیڈیا پر رجسٹریشن کے لیے آپ جو نام منتخب کریں وہ کیمل کیس (Camel Case) میں لکھا ہو۔ کیمل کیس الفاظ وہ ہوتے ہیں جو کہ دو یا زیادہ الفاظ کو اس طرح ملا کر بنتے ہیں کہ ہر ملائے گئے لفظ کا پہلا حرف کیپیٹل لیٹر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر DanialAhmed, ZakriaAjmal یا AsifIqbal ۔
وکی نیم (WikiName)
وکی پیڈیا کی لغت میں ایسے الفاظ کو وکی نیم (WikiName) کہا جاتا ہے۔ وکی نیم خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ یہ وکی پیڈیا کے مواد کو ڈھالنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ وکی پیڈیا پر موضود صفحات کو انہی وکی نیمز کے زریعے مربوط (hyperlink) کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی وکی نیم کے ذریعے کسی صفحے پر ایسا لنک شامل کریں جو ابھی وجود نہ رکھتا ہو تو وکی پیڈیا ازخود اس نام سے ایک نیا صفحہ شامل کرکے آپ کو اس میں نیا مواد شامل کرنے کی دعوت دے گا۔
وکی نیم کی مخصوص شکل کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ وکی پیڈیا کو اردو ویب پورٹل کے باقی حصوں کے ساتھ آسانی سے انٹیگریٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ یہ ممکن ہے کہ کسی طور phpBB فورم اور وکی پیڈیا استعمال کنندگان (users) کی معلومات ایک ہی ڈیٹا ٹیبل سے حاصل کریں لیکن یوں فورم پر رجسٹر ہونے والے تمام ممبران کو دوبارہ سے رجسٹر ہو کر نئے سرے سے ایک وکی نیم کے ساتھ رجسٹر ہونا پڑے گا۔ چونکہ پہلے ہی کئی معزز ممبران فورم پر رجسٹر ہونے اور لاگ ان ہونے میں مشکلات کا شکار رہے ہیں، میرے خیال میں فورم اور وکی پیڈیا کی یوزر مینیجمنٹ کو فی الحال علیحدہ ہی رہنا چاہیے۔
اردو وکی پر تکنیکی مواد کی اشاعت
اردو وکی پیڈیا کا مقصد بالعموم اردو میں آئی ٹی ٹیوٹوریلز اور بالخصوص اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ موضوعات کا ذخیرہ (Repository) فراہم کرنا ہے۔ آپ سب لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ بھی اردو وکی پر تکنیکی مواد میں اضافہ کرکے اردو کی ترویج میں معاون ثابت ہوں۔ اس کے علاوہ میں محفل فورم پر پوسٹ کیے جانے والے ٹیوٹوریلز اور معلوماتی مواد، جیسے کہ قدیر کی یونیکوڈ کے متعلق پوسٹ کو اردو وکی میں شامل کرتا رہوں گا۔
وکی پیڈیا پر مواد ایڈٹ کرنے کے لیے چند آسان سے فارمیٹنگ کے اصول ہیں۔ آپ چاہیں تو پہلے ریت خانے (SandBox) میں ان فارمیٹنگ کے اصولوں کی مشق کر سکتے ہیں۔