مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ forumsdot.com پر اردو زبان کی فائلیں اور ٹیمپلیٹ فراہم کرنے کے بعد اردو فورم بنانا انتہائی آسان ہوگیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا.. اب صرف پانچ منٹ میں ہی اردو فورم تیار حالت میں حاصل کیا جاسکتا ہے..
اور اب ایک اور فری ہوسٹ پر اردو فورم بنانا ممکن ہوگیا ہے.. اب forumsdot.com کے ساتھ ایک اور سائٹ بھی اس میدان میں شامل ہوگئی ہے اور وہ ہے gurubb.com
اب آپ یہاں بھی اپنا اردو فورم صرف پانچ منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کسی قسم کے کوئی اشتہارات آپ کے فورم پر نہیں دکھائے جاتے.. مثال کے طور پر آپ میرا یہ تجرباتي فورم دیکھ سکتے ہیں
دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے ٹیمپلیٹ کی CSS فائل بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کا فونٹ اور فونٹ سائز تجویز کرسکتے ہیں..
اور جیسا کہ میری عادت ہے (مجبور ہوں ).. فی الحال یہاں بھی ایک ہی ٹیمپلیٹ دستیاب ہے اور وہ ہے RedStar آپ اسے منتخب کرکے اپنے اردو فورم کی ابتدا کر سکتے ہیں.. اس کی CSS فائل میں ایڈمن پینل سے اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرکے اس کا ٹاہوما فونٹ بدل کر اپنی مرضی کا کوئی بھی فونٹ ڈال سکتے ہیں..
میں کوشش کروں گا کہ جو ٹیمپلیٹس میں نے forumsdot.com پر اردو فورمز کے لئے تیار کئے تھے وہ یہاں بھی دستیاب ہوجائیں.. اس سلسلے میں اگر کسی کو سابقہ ٹیمپلیٹس میں کسی قسم کی کوئی خامی نظر آئی ہو تو ضرور آگاہ کریں تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے..
چنانچہ ایک اور فری ہوسٹ پر نیا اردو فورم آپ کو مبارک ہو
واللہ الموفق