اب اک نئے فری ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ forumsdot.com پر اردو زبان کی فائلیں اور ٹیمپلیٹ فراہم کرنے کے بعد اردو فورم بنانا انتہائی آسان ہوگیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا.. اب صرف پانچ منٹ میں ہی اردو فورم تیار حالت میں حاصل کیا جاسکتا ہے..

اور اب ایک اور فری ہوسٹ پر اردو فورم بنانا ممکن ہوگیا ہے.. اب forumsdot.com کے ساتھ ایک اور سائٹ بھی اس میدان میں شامل ہوگئی ہے اور وہ ہے gurubb.com

اب آپ یہاں بھی اپنا اردو فورم صرف پانچ منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کسی قسم کے کوئی اشتہارات آپ کے فورم پر نہیں دکھائے جاتے.. مثال کے طور پر آپ میرا یہ تجرباتي فورم دیکھ سکتے ہیں

دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے ٹیمپلیٹ کی CSS فائل بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کا فونٹ اور فونٹ سائز تجویز کرسکتے ہیں..

اور جیسا کہ میری عادت ہے (مجبور ہوں :D ).. فی الحال یہاں بھی ایک ہی ٹیمپلیٹ دستیاب ہے اور وہ ہے RedStar آپ اسے منتخب کرکے اپنے اردو فورم کی ابتدا کر سکتے ہیں.. اس کی CSS فائل میں ایڈمن پینل سے اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرکے اس کا ٹاہوما فونٹ بدل کر اپنی مرضی کا کوئی بھی فونٹ ڈال سکتے ہیں..

میں کوشش کروں گا کہ جو ٹیمپلیٹس میں نے forumsdot.com پر اردو فورمز کے لئے تیار کئے تھے وہ یہاں بھی دستیاب ہوجائیں.. اس سلسلے میں اگر کسی کو سابقہ ٹیمپلیٹس میں کسی قسم کی کوئی خامی نظر آئی ہو تو ضرور آگاہ کریں تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے..

چنانچہ ایک اور فری ہوسٹ پر نیا اردو فورم آپ کو مبارک ہو
clapinghandlt4.gif


واللہ الموفق
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی اچھی خبر ہے!
اور یہ تو اس سے بھی بڑی خوشخبری ہے کہ ہم ٹیمپلیٹ سٹائل شیٹ کو ایڈٹ کر سکیں گے
میرے مجوزہ ٹیمپلیٹ ضرور ڈالیے گا
تصاویر کو شامل کرنے کے لیے امیجزہیک کی بجائے
Postingimage.org کا سکرپٹ شامل کیجیے گا اس کی کارکردگی بہت زیادہ بہتر ہے اور فورمز ڈاٹ والوں کے انگلش ٹیمپلیٹس میں اسی کو استعمال کیا گیا ہے اس موڈ کو انسٹال کرنے کے لیے
incleudes/tamplate.php کو ایڈٹ کرنا پڑتا ہے
کیٹگری ہسٹری موڈ کی سپورٹ کے لیے کوشش کیجیئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، جزاک اللہ خیر۔ یہ اردو کے لیے واقعی بہت بڑی خدمت ہے۔ اب اس کی مناسب تشہیر کی بھی ضرورت ہے تاکہ نئی اور اچھی فورمز سامنے آئیں۔

یہاں میرے ذہن میں ایک خیال آ رہا تھا۔ اب اردو فورم بنانا کافی آسان ہو گیا ہے۔ لوگ پہلے بھی کسی نہ کسی فری ہوسٹ پر کوشش کرکے فورم سیٹ اپ کر لیتے تھے۔ اب فری فورم ہوسٹ میں اردو فورم کی سپورٹ شامل کیے جانے کے بعد اردو فورم سیٹ اپ کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک فورم شروع کرنے اور اسے کامیابی سے چلانے کے بارے میں ہدایات اکٹھی کی جائیں تاکہ مختلف النوع موضوعات پر چوپالیں دیکھنے کو ملیں۔ ابھی تک زیادہ چوپالیں مذہبی اور ادبی موضوعات سے آگے نہیں بڑھ رہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اس موضوع پر کچھ مواد اور روابط اکٹھے کرکے یہاں پوسٹ کروں۔

والسلام
 

دوست

محفلین
بھائی جی خوشی ہوئی یہ جان کر لیکن میرے پاس یہ ٹیسٹ فورم ٹھیک طرح نظر نہیں آرہا۔ یونیکوڈ ٹھیک ڈسپلے نہیں ہورہا۔
 

دوست

محفلین
خود سے اینکوڈنگ سیٹ کی تو ٹھیک ہوا۔ فائر فاکس میں‌ ٹھیک نظر آتا ہے کنکرر میں مسئلہ کررہا تھا۔ بہرحال آپ نے واقعی سب کچھ بہت آسان کردیا ہے۔ میرے حساب سے یہ اردو یونیکوڈ فورمز میں دوسرا انقلاب ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
مکی بھائی جزاک اللہ خیر، آپ نے واقعی بہت خوب کام کیاہےاللہ تعالی آپ کو اسکی ضرورباضرورجزادیں گے(آمین ثم آمین)
میں نے بھی فورم توبنالیاہے ابھی توتجرباتی ہی ہے لیکن اس میں تاہوماکوکسطرح اورزبان سے تبدیل کرسکتے ہیں؟ذرااس بارے میں بھی کچھ تفصیل بتائیں؟
فورم کالنک یہ ہے
اپناجھنگ

والسلام
جاویداقبال
 

پاکستانی

محفلین
جزاک اللہ
بہت خوب مکی بھائی، لگتا ہے آپ اردو چوپال کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لگے رہیں بھائی
 

امن ایمان

محفلین
میں ابھی محفل سے لاگ آؤٹ کرنے لگی تھی کہ اچانک سے میری نظر اس تھریڈ پر پڑ گئی اور میری ساری نیند اُڑ گئی ۔۔یہ سائٹ تو پہلے فورم ڈاٹ سے بھی زیادہ اچھی ہے۔۔میں نے جلدی سے فورم تو رجسٹر کروالیا لیکن مجھے ابھی تک ایڈمن سی-پی نظر نہیں آسکا۔۔پلیززز کچھ اس بارے میں بتا دیں کہ کہاں چھپا ہوا ہے۔۔اور ٹیمپلیٹ (اسکن) بدلنے کے لیے کہاں جانا ہے۔۔۔؟

اور ہاں ۔۔مکی صاحب آپ کا اب تو بہت ہیییی زیادہ شکریہ۔۔۔میں تو unlimited members & posts ، unlimited storage پڑھ کر ہی خوش ہوگئی ہوں۔۔پہلے والے فورمز پر تو ایسا نہیں تھا۔۔ویسے۔۔۔۔
مکی آپ اس کے علاوہ کیاکام کرتے ہیں۔۔؟
 

امن ایمان

محفلین
میں ایک بار پھر۔۔۔

مجھے ایڈمن کنٹرول پینل۔۔اسکن۔۔لوگو چینج آپشن سب کچھ مل گیا ہے۔۔وہ میں نے پہلے لاگ اِن نہیں کیا ہوا تھا اس لیے سی-پی نہیں مل رہا تھا۔ : (
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کا خیال درست ہے نبیل بھائی کہ زیادہ تر فورم مذھبی اور ادبی موضوعات سے آگے نہیں بڑھ رہے.. ان موضوعات کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن ایک ہی دائرے میں گھومتے رہنا بھی درست نہیں.. مجھے یقین ہے کہ تبدیلی ضرور آئے گی کیونکہ..

ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں​

یہ موضوعات کیا ہیں اور ان پر کس طرح کام کیا جاسکتا ہے اس پر واقعی ہدایات کی ضرورت ہے.. اور یہ کام آپ ہی کر سکتے ہیں.. اور مجھے یقین ہے کہ آپ کریں گے بھی.. کیونکہ ہم تو ابھی تک اناڑی ہی ٹھہرے..

دوست بھائی میرا خیال ہے کہ یہ مسئلہ آپ ہی کے ہاں آرہا ہے.. کسی اور نے اس کی شکایت ابھی تک نہیں کی ہے.. میرا پاس بھی یہ بالکل صحیح کام کر رہا ہے.. ویسے یہ انقلاب ممکن نہ ہوتا اگر phpBB کا اردو ترجمہ نہ ہوا ہوتا.. اس کا اصل سہرا مترجمین کے سر جاتا ہے.. میں نے اردو ایڈ کرواکے اور ٹیمپلیٹ اردوا کے کون سا تیر مارلیا ہے...

جاوید اقبال صاحب آپ کا فورم دیکھ کر خوشی ہوئی.. آپ فورم کا فونٹ بدلنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ اپنائیں..

01fl3.jpg


02sg3.jpg


03gf9.jpg


محترمہ امن ایمان صاحبہ پہلے والے فورم میں لگتا ہے آپ نے یہ نہیں پڑھا:

2222nj4.jpg


فورمز ڈاٹ میں بھی یہی خوبی موجود ہے.. ایڈمن پینل آپ کو مل ہی گیا ہے چنانچہ آپ ٹیمپلیٹ تبدیل کرنے کے لئے یہ طریقہ اپنائیں:

01mz0.jpg


02dy6.jpg


03lg8.jpg


04fg1.jpg


05od1.jpg


اور ہاں دوست بھائی.. کمال صرف اللہ کے لئے ہے..

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
username نے کہا:
محترمہ امن ایمان صاحبہ پہلے والے فورم میں لگتا ہے آپ نے یہ نہیں پڑھا:

جی شاید نہیں پڑھا تھا۔۔
اب پھر ایک مسئلہ ہورہا ہے۔۔مجھے بار بار لاگ اِن ہونا پڑ رہا ہے۔۔ آپ پلیززز چیک کریں گے۔۔:(

بورڈ نیم ۔۔۔http://zee.gurubb.com/

(حذف کردہ - ایڈمن)

میں نے نیا فورم بنانے کی کوشش کی تو وہ بھی نہیں بن رہا اب۔۔
:cry: ۔۔مکی صاحب اگر آپ کے پاس ٹھیک کھل جائے تو پلیززززززز ٹیمپلیٹ بھی بدل دیجیئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
امن، آپ اگر پاسورڈ جیسی انفارمیشن فراہم کرنا چاہتی ہیں تو اسکے لیے پلیز ذپ کریں۔ شکریہ۔
 

امن ایمان

محفلین
جی نبیل ٹھیک ہے۔۔اب ایسی غلطی نہیں کروں گی۔۔ اور جنھوں نے میرا فورم تیمپلیٹ بدلا ہے۔۔ان کا بہت سارااااااا شکریہ مجھے تو ابھی بھی بار بار لاگ اِن ہونا پڑ رہا ہے ۔۔میں تھک گئی ہوں۔ :(
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ مکی بھائی، میں نے اب فونٹ تبدیل کردی ہے۔

اللہ تعالی آپ کوجزادے(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ،

بھائی مکی، میں نے فورم توسیٹ کرلیاہے اوراب میں اس میں آرایس ایس کی فیڈزبھی داخل کرناچاہتاہوں وہ کسطرح داخل ہوگی۔ براہ مہربانی اس بارے میں کچھ تفصیل بیان کریں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترم بنيادي طور پر آپ اس ميں خود سے کسي قسم کا کوئي "موڈ" انسٹال نہيں کر سکتے.. نہ آر ايس ايس نہ کوئي اور..

اگر بہت ہي ضروري ہو تو آپ gurubb.com کي انتظاميہ سے بات کرسکتے ہيں جس کے لئے ان کا سپورٹ فورم موجود ہے.. اس ضمن ميں آپ ان سے وہاں جاکر بات کر سکتے ہيں.. انسٹال کرنا نہ کرنا يہ ان کي مرضي اور پاليسي پر منحصر ہے..

آپ صرف ٹيمپليٹ اور css فائل ميں تبديلي کر سکتے ہيں.. يہ الگ بات ہے کہ في الحال اردو کے لئے صرف ايک ہي ٹيپليٹ ہے..

تاخير ميري وجہ سے ہي ہورہي ہے.. اور سب کو اسي پر ہي اکتفا کرنا پڑ رہا ہے..

ميں جلد ہي کچھ کرتا ہوں..

واللہ الموفق
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی مکی، براہ مہربانی ان کے فورم کاپتہ بتائیں بات کرکے دیکھتے ہیں شایدکہ وہ آرایس ایس کی سپورٹ شامل کرلیں۔



والسلام
جاویداقبال
 
Top