اب تک کا بہترین سمارٹ فون

یاز

محفلین
سوچ تو یہی رہا ہوں، لیکن اچھی کنڈیشن میں کوئی نظر آ گیا تو سیکنڈ ہینڈ بھی لے سکتا ہوں.
جی تھری سیکنڈ ہینڈ ہی لیا تھا. تقریباً دو سال ہو گئے ہیں.
میں نے بھی جی فور سیکنڈ ہینڈ ہی خریدا ہے۔
ویسے جی فائیو تو ابھی نیا نیا ہی آیا ہے شاید تو اس میں سیکنڈ ہینڈ ملنے کے امکانات بھی کم کم ہوں گے اور قیمت کا فرق بھی دو تین ہزار سے زیادہ نہ ہو شاید۔
 
میں ذاتی طور پر سام سنگ کی نسبت ایل جی کو ترجیح دیتا ہوں۔ :)
میں خود بھی ایل جی پسند کرتا ہوں مگر ان کے سیٹ گرم بہت جلدی ہو جاتے ہیں۔ میں نے ایل جی سو 640، ایل جی ایل ٹی ای، ایل جی ایل ٹی ای 2، ایل جی جی 2، ایل جی جی 4، یہ سارے سیٹ وقت کے ساتھ ساتھ استعمال کیے ہیں کیونکہ مجھے بھی پسند تھے لیکن ان سب میں ایک ہی مسئلہ ہے کہ یہ تھوڑے سے استعمال پر گرم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، میں نے کچھ دن پہلے سامسنگ نوٹ 4 لیا ہے، کافی عمدہ سیٹ ہے، میں ہر لحاظ سے مطمئن ہوں لیکن سکرین تھوڑی زیادہ بڑی ہے اس لیے استعمال میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
سیمسنگ پرائیوٹ کارپوریشن سے خیراتی ادارے کی طرف تیزی سے گامزن۔۔۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ گلیکسی نوٹ 7 کی جگہ سام سنگ کا کوئی اور فون جیسے ایس سیون یا ایس سیون ایج کو لیتے ہیں تو انہیں سو ڈالرز (دس ہزار پاکستانی روپوں سے زیادہ) دیئے جائیں گے۔
تاہم اگر صارفین کو جنوبی کورین کمپنی کی ڈیوائسز پر یقین نہ ہو تو انہیں کسی اور کمپنی کا رخ کرنے پر ری فنڈ رقم کے ساتھ 25 ڈالرز دیئے جائیں گے۔
فاتح حمیرا عدنان محمد تابش صدیقی الہلال سید ذیشان عباس اعوان
 
Top