اور میرا خیال ہے یہ کچھ غلط نہ تھا۔۔۔اسلام عورت کو پردے میں رہنےکو کہتا ہے نہ کہ سکرین کے پردے پے ۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اس بحث کو یہیں ختم کر دیاجائے تو بہتر ہے ۔ کیونکہ ایسے بحث مبا حثے کا انجام یا تو محفلین کی معطلی پہ ہوتا ہے یا پھر لڑی کے خاتمے پہ ۔
یہاں محفل میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو عورت کی نمائش پہ اعتراض نہیں کرتے بلکہ وہ اسے اس کا حق خیال کرتے ہیں۔ اور بہت کم لوگ ہیں جو اسلام کے حوالے سے عورت کی عزت اور اس کا مقام سمجھتے بھی ہیں اور اس پہ عمل پیرا بھی ہوتے ہیں ۔
تو بھیا کل کو ہم نے اپنی قبر میں جانا ہے اور انہوں نے اپنی ۔ اپنے اعمال کا حساب ہم نے خود ہی دینا ہے ۔ اس بحث مباحثے سے کسی کا ذہن اور خیالات تو تبدیل ہو نہیں سکتے تو مفت میں تعلقات اور ماحول خراب کرنے کا فائدہ ؟
جس کی جیسی سوچ ہے وہ اس کا خود ذمہ دار ہے ۔ کل کو وارث سر کے خیالات کا حساب مجھ سے نہیں ہو گا ۔ مجھ سے میرے خیالات ، سوچ اور اعمال کا حساب ہو گا ۔
امید ہے آپ اس بات کو سمجھتے ہوئے شانتی بنائے رکھیں گے