اب میرا خواب پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،عمران خان

الف نظامی

لائبریرین
imran-khan-speeck-karachi.jpg
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آدمی کوشش کر سکتا ہے لیکن کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ
  • اب میرا خواب پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا ہے۔
  • ہم اس ملک میں انصاف لائیں گے
  • اپنی زرعی،تعلیمی اور لیبر پالیسی لائیں گے جس میں تمام لوگوں کو یکساں تعلیمی نظام کے تحت تعلیم دی جائے گی۔
  • میری ٹیم میں کوئی سفارشی نہیں ہو گا ،کوئی جتنی چاہے جتنی چمچہ گیری کر لے لیکن بغیر میرٹ کوئی آگے نہیں آئے گا۔
  • گاوٴں میں زمین کانظام کمپیوٹرائزڈکرینگے۔
  • کسانوں کو سستی بجلی،مفت بیج اور سستی کھاد فراہم کریں گے
بیرون ملک مقیم پاکستانی اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جن کے پاس اربوں ڈالرز موجود ہیں ،تاہم پاکستان آنے سے اس لئے کتراتے ہیں کہ یہاں کرپشن ہے،لوٹ مار ہے۔
انہوں نے کہا کہ
  • ہم ٹیکس نظام میں بھی اصلاحات لائیں گے ۔
  • پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے
  • سول سروس میں صرف میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔
عمران خان نے کہا کہ میں سمجھا تھا لاہور کی سونامی کو پیچھے چھوڑنامشکل ہے لیکن کراچی کی سونامی نے اسے بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔مجھے کہاگیا کہ لاہورکے جلسے جتنے لوگ کراچی میں نہیں آئینگے،لیکن یہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کا سمندر موجود ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ ہے افتخار محمد چوہدری صاحب آپ ڈٹے رہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ۔
جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد کی موجود گی پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ میاں صاحب نے10،10اوررز کا میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے میں کہتا ہوں کہ میاں صاحب میچ ذرا جلدی کھیل لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو میچ کھیلنے کے لئے ٹیم ہی نہ ملے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے بھی میچ کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہ ریٹایرڈ ہرٹ ہو گئے۔

انہوں نے شرکائے جلسہ سے کہا کہ
قائد اعظم کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے میں بھی آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ آپ کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا اور نہ ہی خود جھکوں گا۔
 
کاشفی

محفلین
عمران خان کو کراچی والوں کے تعاون سے کراچی میں کامیاب پُرامن جلسہ کرنے پرکراچی کے پُرامن لوگوں کی طرف سے ڈھیر ساری مبارکبادیں۔۔۔
جیتے رہیں اور خوش رہیں اور اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
 
arifkarim

معطل
عوام وعدے نہیں کرتے بنیادی حقوق چاہتے ہیں ، حاکم نہ بنیادی حقوق دینے کے وعدے نبھاتے ہیں نہ اپنے بنیادی فرائض
تبدیلی لانا اور وعدے پورے کرنا محض حکمران اکیلا کا کام نہیں ہے۔ جبتک عوام ساتھ نہ دے اکیلا لیڈر خودبخود کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
سب بکواس ہے۔ پچھلے دو ہفتے سے 18 گھنٹے کی لوڈ ہو رہی ہے۔ ہر دو گھنٹے بعد چھ گھنٹے کے لیئے بجلی چلی جاتی ہے۔ اپنے اپنے جلسے کرنے میں لگے ہیں سارے۔ اس پر بات کرو کوئی کمینوں :mad::mad::mad: ۔۔۔ یہ ہو گا وہ ہو گا نہیں چاہیے ۔۔۔ یہ ہو گیا ہے وہ گیا ہے چاہیے ہمیں۔
 
تو جناب اسمیں حکمرانوں کا کیا قصور ہے؟ اگر عوام کو بجلی کی اتنی ہی تمنا ہوتی تو 1960 کی دہائی کے بعد سے لیکر اب تک کئی سو پاور پلانٹس بنا چکے ہوتے:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_power_stations_in_Pakistan

اور نہیں تو کم از کم اپنے دوست چین سے ہی سبق سیکھ لیں جو ہر ہفتہ دو سے تین نئے پاور پلانٹس تیار کر رہا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Energy_policy_of_the_People's_Republic_of_China#Electricity_generation
 
کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ بھی، بجلی کے پاور پلانٹس لگانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ، عوام کی نہیں، چین میں پاور پلانٹس حکومت نے لگائے ہیں نہ کہ وہاں کی عوام نے، آپ شاید ٹائپ کی غلطی کر کے الٹ لکھ گئے ہیں:lol:
 
آپ کی بات کا جواب ہے کہ "ہاہاہاہاہا"۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ بھی، بجلی کے پاور پلانٹس لگانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ، عوام کی نہیں، چین میں پاور پلانٹس حکومت نے لگائے ہیں نہ کہ وہاں کی عوام نے، آپ شاید ٹائپ کی غلطی کر کے الٹ لکھ گئے ہیں:lol:

اصل میں اگر عوام اگر خود بجلی کے چھوٹے موٹے پلانٹس لگانے کی کوشش بھی کرے جیسے سولر انرجی یا ہوائی انرجی کے پلانٹس اور اپنے گھر کی یا ساتھ میں کچھ اور گھروں کی ضروریات پوری کرنا شروع کر بھی دے تو آپ کا کیا خیال ہے حکومت پاکستان اس بات کی اجازت دے گی؟ کوئی نا کوئی ماہانہ ٹیکس ٹھوک دے گے یا کمیشن مانگ لینگے۔ یاد نہیں رینٹل پاور پلان میں کروڑوں کا کمیشن کھایا ہے منسٹرز نے اور ایران اور چائنہ سے جو بجلی خریدنے کا منصوبہ تھا اسے ٹھوکر مار دی تھی کیونکہ وہ عوام کے مفاد میں تھا منسٹرز کے مفاد میں نہیں۔ ویسےکئی نجی پاور پلانٹس موجود ہیں لیکن حکومت ہی ان سے بجلی خرید کر عوام کو سپلائی کر رہی ہے اس لئیے میرا خیال ہے کہ نجی عوامی پاور پلانٹس کی اجازت نہیں۔
دو مہینے پہلے بجلی کی یہی صورت حال تھی کہ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی تو گوجرانوالہ میں لوگوں نے (کئی منہ یہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹی کی سرپرستی میں) ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا تھا اور واپڈہ کی بلڈنگ خاصی توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی تھی۔ ایسے جلوس پورے ملک میں نکل رہے تھے تو تب سے لیکر دو مہینے تک ایک منٹ تک کے لیے بھی بجلی نہیں گئی تھی۔ لیکن ایک دفعہ پھر وہی صورت حال ہے۔ حکومتی کھوتے جو مرضی ہانکتے پھرے کہ لوگوں کو اپوزیشن پارٹی جلوس نکالنے پر اکساتی ہے لیکن یقین کریں کہ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ واقعی ایک عذاب ہے۔ دماغ خود بخود خراب ہو جاتا ہے۔ بڑی فیکٹریاں تو اپنے پاور پلانٹس لگا لیتی ہیں لیکن چھوٹے لوگوں کے کاروبار جن میں درزی، مستری، ورکشاپس، فوٹو سٹیٹرز اور بہت سے ان گنت کاروبار جو مکمل بجلی پر انحصار کرتے ہیں وہ سارا سارا دن بند رہتے ہیں۔ دکان پر بجلی نہیں، رات کو گھر آؤ تو بجلی نہیں، صبح اٹھو تو بجلی نہیں، کوئی کام کرنا ہو تو بجلی نہیں، ٹی وی نہیں کچھ بھی نہیں۔ اور پھر جب بجلی آتی نہیں اور بِل آجاتا ہے اور بِل بھی ایسا کہ جس میں جا بجا ٹیکس ٹھونکے ہیں اور ٹیکس کی رقم بجلی کی قیمت سے بھی زیادہ ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت حد سے زیادہ ہے اور فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بِل کی اماؤنٹ میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے تو پھر انسان کے دل میں آتا ہے کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی ہے کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا۔ اس وقت کوئی حب الوطنی کا جذبہ دل میں موجود نہیں ہوتا صرف اور صرف گالیاں آتی ہیں دل میں۔
پھر آہستہ آہستہ جب ذہن ٹھنڈا ہوتا ہے تو انسان سوچتا ہے کہ اوہو اصل میں پاکستان نہیں برا بلکہ لوگ برے ہیں حکمران برے ہیں۔ ہاہاہا۔
 
arifkarim

معطل
کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ بھی، بجلی کے پاور پلانٹس لگانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ، عوام کی نہیں، چین میں پاور پلانٹس حکومت نے لگائے ہیں نہ کہ وہاں کی عوام نے، آپ شاید ٹائپ کی غلطی کر کے الٹ لکھ گئے ہیں:lol:
ایک جمہوری نظام میں عوام اور حکومت ایک چیز ہے۔ عوام کی حمایت یا مخالفت کے بغیر کوئی بھی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ چین چونکہ ایک پارٹی سوشلسٹ سسٹم ہے اور تمام حقیقی مخالف پارٹیاں بین ہیں، یوں اس قسم کی حکومتوں کے نظام میں عوامی طاقت کی کوئی خاص حیثیت نہیں ہوتی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Politi...Elections_in_the_People.27s_Republic_of_China
دنیا کے سب سے بڑے پاور ڈیم کی تعمیر کے دوران کئی لاکھ چینی بے گھر ہوئے۔ گو کہ ان میں سے اکثریت کو حکومت کی طرف سے متبادل مقامات فراہم کر دئے گئے مگر ابھی کئی ہزار چینی کسان اس معاوضہ سے محروم ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Three_Gorges_Dam#Relocation_of_residents

اگر آج چین میں جمہوری حکومت ہوتی تو کیا اس ڈیم کی تعمیر حقیقت بن سکتی تھی؟ :)
 
arifkarim

معطل
اصل میں اگر عوام اگر خود بجلی کے چھوٹے موٹے پلانٹس لگانے کی کوشش بھی کرے جیسے سولر انرجی یا ہوائی انرجی کے پلانٹس اور اپنے گھر کی یا ساتھ میں کچھ اور گھروں کی ضروریات پوری کرنا شروع کر بھی دے تو آپ کا کیا خیال ہے حکومت پاکستان اس بات کی اجازت دے گی؟ کوئی نا کوئی ماہانہ ٹیکس ٹھوک دے گے یا کمیشن مانگ لینگے۔ یاد نہیں رینٹل پاور پلان میں کروڑوں کا کمیشن کھایا ہے منسٹرز نے اور ایران اور چائنہ سے جو بجلی خریدنے کا منصوبہ تھا اسے ٹھوکر مار دی تھی کیونکہ وہ عوام کے مفاد میں تھا منسٹرز کے مفاد میں نہیں۔ ویسےکئی نجی پاور پلانٹس موجود ہیں لیکن حکومت ہی ان سے بجلی خرید کر عوام کو سپلائی کر رہی ہے اس لئیے میرا خیال ہے کہ نجی عوامی پاور پلانٹس کی اجازت نہیں۔
بے شک۔ جمہوری حکومتوں میں یہ مسئلہ عام ہے کہ ایک عرصہ گزر جانے کے بعد عوامی طاقت ختم ہو کر آمریتی طاقت بن جاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ کا معاشی بحران اس امر کی گواہی دیتا ہے کہ مستقل جمہوریت ایک ناکام سیاسی نظام ہے جہاں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ عوامی قوتوں کو سرمایہ دارانہ قوتیں اپنے قبضہ میں کر لیتی ہیں۔

دو مہینے پہلے بجلی کی یہی صورت حال تھی کہ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی تو گوجرانوالہ میں لوگوں نے (کئی منہ یہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹی کی سرپرستی میں) ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا تھا اور واپڈہ کی بلڈنگ خاصی توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی تھی۔ ایسے جلوس پورے ملک میں نکل رہے تھے تو تب سے لیکر دو مہینے تک ایک منٹ تک کے لیے بھی بجلی نہیں گئی تھی۔ لیکن ایک دفعہ پھر وہی صورت حال ہے۔
ظاہر ہے مزید پاور جنریٹرز لگائے بغیر صورت حال مستقل طور پر بہتر کیسے ہو سکتی ہے؟

حکومتی کھوتے جو مرضی ہانکتے پھرے کہ لوگوں کو اپوزیشن پارٹی جلوس نکالنے پر اکساتی ہے لیکن یقین کریں کہ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ واقعی ایک عذاب ہے۔ دماغ خود بخود خراب ہو جاتا ہے۔ بڑی فیکٹریاں تو اپنے پاور پلانٹس لگا لیتی ہیں لیکن چھوٹے لوگوں کے کاروبار جن میں درزی، مستری، ورکشاپس، فوٹو سٹیٹرز اور بہت سے ان گنت کاروبار جو مکمل بجلی پر انحصار کرتے ہیں وہ سارا سارا دن بند رہتے ہیں۔ دکان پر بجلی نہیں، رات کو گھر آؤ تو بجلی نہیں، صبح اٹھو تو بجلی نہیں، کوئی کام کرنا ہو تو بجلی نہیں، ٹی وی نہیں کچھ بھی نہیں۔ اور پھر جب بجلی آتی نہیں اور بِل آجاتا ہے اور بِل بھی ایسا کہ جس میں جا بجا ٹیکس ٹھونکے ہیں اور ٹیکس کی رقم بجلی کی قیمت سے بھی زیادہ ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت حد سے زیادہ ہے اور فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بِل کی اماؤنٹ میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے تو پھر انسان کے دل میں آتا ہے کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی ہے کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا۔ اس وقت کوئی حب الوطنی کا جذبہ دل میں موجود نہیں ہوتا صرف اور صرف گالیاں آتی ہیں دل میں۔
اوپر سے ہماری حکومتوں اور عوام کی ہٹ دھرمی یہ ہے کہ ہر بحران کو "اپنے" طریقے سے درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ اگر دوسری اقوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزمودہ حل اپنائے جائیں تو ہمارے دائمی مسائل کب کے ختم ہو سکتے ہیں۔ مگر یہاں دوسری اقوام کے طور طریقہ پر مبنی سازشی نظریات ختم ہوں تو ہم انسے کوئی سبق سیکھیں نا۔ اپنے کلچر سے متعلق احساس برتری ہی نہیں جاتا ہمارے ہاں۔

پھر آہستہ آہستہ جب ذہن ٹھنڈا ہوتا ہے تو انسان سوچتا ہے کہ اوہو اصل میں پاکستان نہیں برا بلکہ لوگ برے ہیں حکمران برے ہیں۔ ہاہاہا۔
یہ "برے" لوگ بھی تو اسی پاکستانی کلچر کی ہی پیداوار ہیں۔ کسی دوسرے سیارے سے تو اٹھ کر نہیں نہ آئے۔ امریکی، یورپی، چینی، اسرائیلی حکمران بھی تو ہیں۔ آخر یہ لوگ اپنی عوام سے اس اسقدر نالاں کیوں نہیں جتنے ہمارے حکمران ہیں؟ مسئلہ ہمارے اپنے اندر ہے۔ جب تک ہمارے دلوں میں اپنی قوم اور اپنے وطن سے حقیقی پیار اور محبت پیدا نہیں ہوگا، ہمارے حالات نہیں بدل سکتے۔ وگرنہ تو عمران خان جیسے اچھے بھلے قائدین اور لیڈران کی پاکستانی قوم میں کوئی کمی نہیں ہے۔
 
بے شک۔ جمہوری حکومتوں میں یہ مسئلہ عام ہے کہ ایک عرصہ گزر جانے کے بعد عوامی طاقت ختم ہو کر آمریتی طاقت بن جاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ کا معاشی بحران اس امر کی گواہی دیتا ہے کہ مستقل جمہوریت ایک ناکام سیاسی نظام ہے جہاں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ عوامی قوتوں کو سرمایہ دارانہ قوتیں اپنے قبضہ میں کر لیتی ہیں۔

ظاہر ہے مزید پاور جنریٹرز لگائے بغیر صورت حال مستقل طور پر بہتر کیسے ہو سکتی ہے؟

اوپر سے ہماری حکومتوں اور عوام کی ہٹ دھرمی یہ ہے کہ ہر بحران کو "اپنے" طریقے سے درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ اگر دوسری اقوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزمودہ حل اپنائے جائیں تو ہمارے دائمی مسائل کب کے ختم ہو سکتے ہیں۔ مگر یہاں دوسری اقوام کے طور طریقہ پر مبنی سازشی نظریات ختم ہوں تو ہم انسے کوئی سبق سیکھیں نا۔ اپنے کلچر سے متعلق احساس برتری ہی نہیں جاتا ہمارے ہاں۔

یہ "برے" لوگ بھی تو اسی پاکستانی کلچر کی ہی پیداوار ہیں۔ کسی دوسرے سیارے سے تو اٹھ کر نہیں نہ آئے۔ امریکی، یورپی، چینی، اسرائیلی حکمران بھی تو ہیں۔ آخر یہ لوگ اپنی عوام سے اس اسقدر نالاں کیوں نہیں جتنے ہمارے حکمران ہیں؟ مسئلہ ہمارے اپنے اندر ہے۔ جب تک ہمارے دلوں میں اپنی قوم اور اپنے وطن سے حقیقی پیار اور محبت پیدا نہیں ہوگا، ہمارے حالات نہیں بدل سکتے۔ وگرنہ تو عمران خان جیسے اچھے بھلے قائدین اور لیڈران کی پاکستانی قوم میں کوئی کمی نہیں ہے۔
مغربی اور اسرائیلی حکمرانوں کی مثالوں سے ظاہر ہو تاہے آپ مغرب کے پرستار ہیں ، ہم مسلمان ہیں ہمیں فاروق اعظم جیسے حکمرانوں کی مثالوں سے دلچسبی ہونی چاہئےیہودی حکمرانوں سے ہمیں کیا لینا دینا
 
میں نے چینی حکمرانوں کا بھی تو ذکر کیا ہے۔ کیا وہ بھی مغرب ہے؟ ملائیشیا، سنگاپور، ساؤتھ کوریا وغیرہ نے بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد ہی آزادی حاصل کرنے کے بعد ترقیات حاصل کی ہیں۔ آپ مغرب چھوڑ دیں۔ صرف مشرقی اور ایشیائی پالیسیز کو ہی دیکھ لیں۔ یہ مغرب سے ہزار گنا بہتر ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Four_Asian_Tigers
 
لیکن ہم غیر مسلموں کی پالیسیاں ہی کیوں دیکھیں، کیا آپ کے پاس کسی مسلم حاکم کی مثال نہیں ہے؟ کیوں نہ ہم خلفائے راشدین اور دوسرے مسلم حکمرانوں کے بارے مطالعہ کریں ، ہم کیوں اسرائیلی یا مغربی چینی ایشیائی حکمرانوں کی بات کریں اور کیوں نہ یہودیوں کو چھوڑ کر یروشلم فتح کرنے والے عمر فاروق کی بات کریں
 
بے شک دیکھیں۔ آپکے سامنے ترکی، امارات، ملائیشیا، قطر، برونائی، ایران اور اذربائیجان جیسے کامیاب مسلمان ممالک کی پالیسیاں موجود ہیں۔ بس ایک چیز ذہن میں رہے کہ تمام مسلمان ممالک کی کل خام ملکی پیداوار تقریباً ۸ ٹریلین ڈالر ہے۔ اسکے مقابلہ میں امریکہ کی خام ملکی پیداوار ۱۴ ٹریلین ڈالرز، یورپی یونین کی ۱۶ ٹریلین ڈالرز اور صرف چین کی ۶ ٹریلین ڈالرز ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے ۱۵ سالوں میں چین امریکی معیشت کو پچھاڑ دے گا۔ موازنہ کے طور پر دنیا بھر کی کل مسلم آبادی چین کی آبادی سے زیادہ ہے۔ اس سلسلہ میں یہ مضمون ضرور پڑھیں:
http://www.studying-islam.org/articletext.aspx?id=1054

حوالہ جات:
http://en.wikipedia.org/wiki/Economy_of_the_Organisation_of_Islamic_Cooperation
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_countries_by_GDP_(nominal)
http://en.wikipedia.org/wiki/Demographics_of_the_People's_Republic_of_China
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_countries_by_Muslim_population
 
شہزاد وحید

محفلین
لیکن ہم غیر مسلموں کی پالیسیاں ہی کیوں دیکھیں، کیا آپ کے پاس کسی مسلم حاکم کی مثال نہیں ہے؟ کیوں نہ ہم خلفائے راشدین اور دوسرے مسلم حکمرانوں کے بارے مطالعہ کریں ، ہم کیوں اسرائیلی یا مغربی چینی ایشیائی حکمرانوں کی بات کریں اور کیوں نہ یہودیوں کو چھوڑ کر یروشلم فتح کرنے والے عمر فاروق کی بات کریں

بھائی تھوڑی دیر کے کے لیئے خود کو مسلمان کی بجائے پاکستانی اور اُن کو کافروں کی بجائے امریکی، یورپی تصور کریں اور پھر سوچیں کہ آخر کیا وجہ ہوئی کہ آج وہ پہلی دنیا ہیں اور ہم تیسری دنیا۔ ہماری طرح ایک دماغ، دو ہاتھ، دو پاؤں، دو آنکھیں ہونے کے باوجود وہ زیادہ ترقی یافتہ کیوں ہیں؟ آپ کے خیال میں اس کی وجہ ان کا مذہب ہے کیا؟ مجھے حیرت ہے کہ کیسے کچھ لوگ ہر بات کا ٹانکہ کسی نا کسی طرح مذہب سے اڑا لیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم مذہبی جنونی نہیں۔ کچھ خوف کھائیں اور اس برتری کے احساس سے نکلیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں کہ یہ برتری کا احساس حقیقت میں بدل جائیں۔ یہاں بات ہو رہی ہے ملکی انفراسٹرکچر کی بہتری کی اور آپ بات کر رہے ہیں ماضی کی فتوحات کی۔ اگر آپ کو عمر (ر-ض) کی مثال دینی ہے تو ان کے دور میں جو ریاست اور ریاست کے باسیوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی اس کی مثال دیں نہ کہ غیر مسلموں کے خلاف فتوحات کی۔ فتوحات کی امثال آپ جہاں اس مطلق بات ہو رہی ہو وہاں دیں۔ میرا خیال ہے جتنا ہم یہودیوں اور عیسائیوں کے مذہب کو ڈسکس کرتے ہیں بات بات میں اتنا تو وہ خود اپنے مذہب کو نہیں کرتے ہونگے۔ کوئی مجھے بتائے ابراہیمؑ، موسیٰؑ، عزیرؑ، عیسیٰؑ اور محمدﷺ کی تعلیمات میں کیا فرق تھا؟ میں ان انبیاء کی تعلمیات کی بات کر رہا ہوں ناکہ علماء کی جنہوں نے بعد میں اپنی مرضی سے مذہب کو ہزاروں رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ کیا تمام انبیاء نے خدا کی عبادت اور مخلوق خدا سے بہتر سلوک کی تعلیم نہیں دی؟ کیا سب نے خدا کی طرف لوٹنے اور دنیا میں اچھے اعمال کی بات نہیں کی؟ کس نبی کے بارے میں آپ دعوہ کر سکتے ہیں کہ اس نے خدا کی مرضی کے خلاف کام کیا؟ میری آپ سے درخواست ہے کہ یہ ساری فرقہ پرستیاں یہ سارے ڈرامے لوگوں کے اپنے لگائے ہوئے ہیں مہربانی کر کے ان ڈراموں میں مذہب کو مت گھسیٹا کریں۔ ہم بات کرتے ہیں ایک مسلم امہ کی اور بات کرتے ہیں جب اسپین پر ہماری حکومتیں تھی، کوئی عرب سن لے تو وہ کہتا ہے اؤے تم کون ہو؟ وہ تو ہم عرب تھے جن کی حکومتیں تھی۔ تم تو کل اٹھے ہو ہندوستان سے تمھارے اپنے ملک میں بیسیوں فرقے ہیں تم کہاں سے ایک مسلم امہ کی بات کرتے ہو۔
 
Top