الف نظامی
لائبریرین
کراچی میں مزار قائد پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ
- اب میرا خواب پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا ہے۔
- ہم اس ملک میں انصاف لائیں گے
- اپنی زرعی،تعلیمی اور لیبر پالیسی لائیں گے جس میں تمام لوگوں کو یکساں تعلیمی نظام کے تحت تعلیم دی جائے گی۔
- میری ٹیم میں کوئی سفارشی نہیں ہو گا ،کوئی جتنی چاہے جتنی چمچہ گیری کر لے لیکن بغیر میرٹ کوئی آگے نہیں آئے گا۔
- گاوٴں میں زمین کانظام کمپیوٹرائزڈکرینگے۔
- کسانوں کو سستی بجلی،مفت بیج اور سستی کھاد فراہم کریں گے
انہوں نے کہا کہ
- ہم ٹیکس نظام میں بھی اصلاحات لائیں گے ۔
- پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے
- سول سروس میں صرف میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔
انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ ہے افتخار محمد چوہدری صاحب آپ ڈٹے رہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ۔
جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد کی موجود گی پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی انتہائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ میاں صاحب نے10،10اوررز کا میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے میں کہتا ہوں کہ میاں صاحب میچ ذرا جلدی کھیل لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو میچ کھیلنے کے لئے ٹیم ہی نہ ملے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے بھی میچ کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہ ریٹایرڈ ہرٹ ہو گئے۔
انہوں نے شرکائے جلسہ سے کہا کہ
قائد اعظم کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے میں بھی آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ آپ کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا اور نہ ہی خود جھکوں گا۔