اب پیش ہے نیا قومی ترانہ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
زرادی کی زمین شاد باد​
بجلی آئے آٹھ گھنٹے بعد​
تو نشانِ کرپشن عالی شان​
ارض زردارستان​
شاد بعد سندھ رہے آباد​
زراری کی زمین کا نظام​
آٹے گیس بجلی کا بحران​
قوم ملک سب غرق​
عمران خان پائندہ باد​
بینظیر دنیا سے فرار​
پرچم ستارہ و حلال​
خون میں رنگا سارا سال​
بھول اپنا ماضی شان حال​
جان استقبال​
سایہ امریکہ سر پہ سوار۔​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:openmouthed:
یہ کس نے لکھا ناعمہ؟ ویسے اس طرح کا ایک ترانہ ہر حکمران کے دور میں آتا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ مشرف انکل کے دور میں بھی کسی نے کچھ ایسا ہی لکھا تھا۔
مجھے ایسی چیزوں میں ایک مثبت پوائنٹ یہ ملتا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہمارے لوگوں کی حسِ (طنز و) مزاح قائم ہے۔ ہم bitter ہوتے بھی ہیں تو اس میں بھی کچھ ایسا نقطہ مل جاتا ہے جس سے کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی، مسئلہ بھول جاتے ہیں اور نئے سرے سے مشکلات کے سامنہ کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
اب میں کچھ bitter ہونے لگی ہوں کہ ان لوگوں کو الزام دینے سے پہلے ہمیں خود کو الزام دینا چاہئیے۔ ہم ہی ہیں ناں جو انہیں اتنا اختیار دیتے ہیں اور بعد میں سر پکڑ کر روتے بھی ہیں۔
اور اب آخر میں قوم سے خطاب :openmouthed:(ویسے تو کبھی موقع ملنا نہیں۔ یہیں کر لوں۔ ناعمہ کچھ نہیں کہیں گی :smile2: ) :
پلیز ہر بات میں شدت پسندی کو ترک کر دیں۔ کوئی بھی قوم، ملک، عوام یا جگہ ہر لحاظ سے بہترین نہیں ہوتی۔ اپنا دوسروں سے موازنہ ضرور کریں لیکن اس خیال سے کہ اگر ہم اس جگہ ناکام ہیں تو کیوں اور کامیابی کے لئے کیا کیا جائے۔ اور جب کوئی حل مل جائے تو 'فرد' کو سامنے رکھیں۔ اگر میں اپنی انفرادی جگہ پر اپنا فرض ادا کر رہی ہوں تو جب ہم سب اپنی اپنی جگہ پر یہی کچھ کر رہے ہوں گے تو حالات میں بہتری ضرور آئے گی۔
اسی طرح اپنے مثبت پوائنٹ ڈھونڈنے میں اس قدر مگن نہ ہو جائیں کہ حقائق کو نظر انداز کرنا شروع کر دیں۔ اعتدال اور حقیقت پسندی میں ہی زندگی کا حسن ہے انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی سطح پر بھی۔
 
ساجد

محفلین

ہم تو ڈر ہی گئے تھے کہ آپ کا قوم سے خطاب کہیں "میرے عزیز ہم وطنو" کے مانوس فوجی کلمات سے نہ شروع ہو جائے۔ ویسے بھی آج کل کیانی ، فوج کے کماندار ہیں :)۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہم تو ڈر ہی گئے تھے کہ آپ کا قوم سے خطاب کہیں "میرے عزیز ہم وطنو" کے مانوس فوجی کلمات سے نہ شروع ہو جائے۔ ویسے بھی آج کل کیانی ، فوج کے کماندار ہیں :)۔

:openmouthed: اتنا دہشت ناک خطاب تو نہیں تھا ساجد بھائی۔ ویسے کیانی فوج کماندار تو ہیں لیکن اپنے پیش روؤں سے سبق سیکھتے ہوئے 'میرے عزیز ہموطنو' سے گریز کر کے دوسری حکمتِ عملی اپنائی ہے۔:openmouthed:
 
مہ جبین

محفلین
یہ طنز سے بھرپور مزاح عوام تو جانتی ہے (کیونکہ ان حکمرانوں کو یہاں تک لانے والی یہی عوام ہی تو ہے)
لیکن اقتدار کے مزے لوٹنے والے حکمرانوں کو کون بتائے گا؟؟؟ یعنی بلیّ کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟؟؟؟
چندا ناعمہ عزیز ہم لوگ بس یوں ہی اپنے آپ کو بہلا سکتے ہیں :sad:
 
شمشاد

بلی ہوتی تو گھنٹی باندھ بھی دیتے، یہ تو خونخوار بھڑیئے ہیں جو چیر پھاڑ میں ہر وقت مصروف ہیں۔
 
ہم تو ڈر ہی گئے تھے کہ آپ کا قوم سے خطاب کہیں "میرے عزیز ہم وطنو" کے مانوس فوجی کلمات سے نہ شروع ہو جائے۔ ویسے بھی آج کل کیانی ، فوج کے کماندار ہیں :)۔

میں تو فرحت کی پوسٹس پر اس لیے ہی پسند کلک کرنا نہیں بھولتا کہ کیا خبر کس کیانی کو برا لگ جائے۔

ویسے بھی کیانیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہوا ہے (حسب منشا نتائج قارئین اخذ کر سکتے ہیں ) :)

خطاب اچھا تھا فرحت کیانی

ویسے جب مایوسی آپشن نہیں ہے اور کبھی ہوتا بھی نہیں تو پھر منفی اور حوصلہ شکن گفتگو کی تکرار سے کیا حاصل ؟

امتحانات اور مشکلات تو لازمہ زندگی ہیں تو پھر ہمت و استقلال کے سوا کیا حل ہے ؟

ناعمہ عزیز ، بہترین ترانہ ہے۔
 
بہت اچھا کرتے ہیں۔ آپ ماشاءاللہ بہت وقت شناس اور عقلمند ہیں محب علوی ۔ ویسے اگر اسی وجہ سے میری پوسٹس پر پسند کا بٹن کلک کرتے ہیں تو میرا مشورہ ہے 'زبردست' کلک کیا کریں۔ :openmouthed:
اس میں کیا شک کہ کیانیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اور قارئین کو حسبِ منشا نتیجہ اخذ کرنے کی ہدایت کی بھی ایسی ضرورت نہیں ہے۔ محفل کے ہر دوسرے دھاگے میں ثبوت موجود ہے کہ ماشاءاللہ قارئین کس طرح ایک سیدھی سے بات سے ہزار ہا حسبِ منشا نتائج اخذ کرنے میں ماہر ہیں۔ :shock:
خطاب کی تعریف کے لئے شکریہ۔ ویسے خطبے دینا میں ہم لوگ ماہر ہیں۔ کہیں بھی موقع ملنے کی دیر ہے۔ مجھے بھی آخرکار یہ موقع مل ہی گیا۔ :cool2:
بالکل مایوسی تو آپشن ہے ہی نہیں۔ یہ مسئلہ ہمیں سمجھ آ جائے تو کوئی مسئلہ باقی ہی نہ رہے۔
 
پسند پر کلک کرنا احتیاط پسندی کا تقاضہ ہے البتہ زبردست کلک کرنے سے خوف اور خوشامد کی خو پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

میں نے اس لیے ہی حسب منشا نتائج کا کہا کہ لوگوں نے ویسے بھی کونسا باز آنا ہے تو پھر آزادی رائے پر قدغن محب چہ معنی دارد ؟

آخری بات سے حد سے زیادہ اتفاق کا کوئی آپشن نہیں مل رہا اس لیے زبردست کلک کیا ہے ، اسے قطعا اوپر والے مشورے سے اتفاق نہ سمجھا جائے۔ :D
 
Top