اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی کیوں ستاتے ہیں۔

معذرت اسی وجہ سے کہ کل کو جب رضوان سوات کے سڑکوں پر زِگ زیگ سٹائل میں ڈرائیو کرے تو مجھے تو کوسے نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد بھائی کیوں ستاتے ہیں۔

معذرت اسی وجہ سے کہ کل کو جب رضوان سوات کے سڑکوں پر زِگ زیگ سٹائل میں ڈرائیو کرے تو مجھے تو کوسے نہیں۔

تمہیں کیوں کوسیں گے؟ سڑکیں کوئی تم نے تھوڑا ہی توڑی ہیں۔ اب جو لوگ اسلام آباد کی سٹرکوں پر چلتے ہیں وہ رضوان بھائی کو شاباش تھوڑا ہی دیتے ہیں۔

ویسے وہ خود سے ہیں کہاں؟ کل آئے تھے ایک دن کے لیے اس کے بعد پھر سے غائب اور یہ شاہ جی کہاں ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائی : میں کچھ دنوں سے " اقوال حکمت اور شیمل نامہ لکھنے میں مصروف تھا ۔ اسی لیے ادھر نہیں آ پایا ۔ ویسے آر ایس ایس ریڈر کے ذریعے میری اس دھاگے پر مکمل نظر رہی ۔

آپ نے بھی کیا میرے یہ دو سلسلے پڑھے ؟
جی شمیل بھیا۔ ماشاء اللہ کافی محنت اور محبت سے کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح جاری رکھیں۔ لیکن ابھی بطور لائبریری ممبر، ہم آپ کو نئی ذمہ داریاں دینے والے ہیں۔ اس کے لیے ٹائم نکالیے گا لازمی
ابھی اگر محترمہ باس صاحبہ آجائیں‌ تو
غلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ

تصحیح کرنے کے لئے ایک بار پھر شکریہ :)

اب میں آپ سے یہ گذارش کروں گی کہ آپ سوات کے بارے میں کوئی کتاب لائبریری میں پیش کریں ۔

اب قیصرانی صاحب

آ کر ڈی جی خان کے بارے میں کچھ بتائیں گے !
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اب قیصرانی صاحب

آ کر ڈی جی خان کے بارے میں کچھ بتائیں گے !
ڈی جی خان اس وقت کے آر ایل کا کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے میزائل سٹوریج کا کام بھی یہیں‌ ہے
غوری اور شاہین وغیرہ تمام میزائل یہیں‌تیار ہوتے ہیں
صنعتی علاقہ ہے
ماشاء اللہ معدنیات اتنی ہیں کہ کیا کہا جائے۔ یورینیم اتنی زیادہ ہے کہ ابھی اس کی تلاش کا کام مستقل بنیادوں پر ختم کر دیا گیا ہے۔ کہ یہ علاقہ آئیندہ کئی سو سال کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔
تیل اور گیس کے لیے ڈھوڈک ہے۔
ہیرے اور سونے کی دریافت بھی اسی علاقے میں ہے۔
علاقے کے وہ لوگ جو قبائلی رسم و رواج سے باہر ہیں، وہ بہت پڑھے لکھے ہیں۔
تونسہ تحصیل‌(جہاں سے میں تعلق رکھتا ہوں) کے اعلٰی تعلیم یافتہ بندے اس وقت پوری دنیا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
مزید کیا کہا جائے :wink:
غلام
 
شمشاد

لائبریرین
غلام کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ :wink:

میرا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ کسی زمانے میں جہاں آجکل راول ڈیم ہے وہاں ایک قبیلہ آباد تھا جس کا نام ‘ راول ‘ تھا، راولپنڈی اسی کا بگڑا ہوا یا سنورا ہوا نام ہے۔

اب راجہ صاحب۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
در اصل بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ سوات صرف منگورہ کا نام ہے اور سوات کے مشہور مقامات جیسے کالام، اشو گبرال، مہو ڈنڈ، بحرین، مدین، مالم جبہ، مرغزار وغیرہ سوات میں شامل نہیں۔ حالانکہ سوات انہی علاقوں کا نام ہے

آپ ضرور آئیں اور لطف اٹھایئں مگر رش اور خراب سڑکوں کے لئے ایڈوانس میں معذرت (کام جاری ہے) ویسے سنا ہے آج منگورہ کے سڑکوں پر بہت رش ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ ریکارڈ سیاح آئے ہیں سوات۔
کالام سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ پہلی مرتبہ ٹراوٹ یہیں کھانا نصیب ہوئی تھی۔
ایک مزار بھی ہے سوات میں‌ سیدو شریف کے نام سے جہاں پر5 فٹ اونچی چارپائی پڑی ہے اور جس کے پائیوں کا حجم بھی کافی ہے۔ یہاں ایک چشمہ بھی ہے جس کے پانی سے لوگ وضو کرتے ہیں ، مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
اسی طرح فضہ گٹ بھی کافی خوبصورت جگہ ہے جس کےساتھ ایک دریا ہے جس کے پانی کا رنگ زمرد کی طرح کا اور نہایت ٹھنڈا ہے۔
ویسے سوات میں ایک میوزیم بھی ہے اور چند آثار قدیمہ بھی۔
مہو ڈنڈ کس طرف ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے سوات کی سیر ادھر ہی ہو جائے گی، کچھ جیہ نے کروا دی کچھ راجہ صاحب نے۔

یہ تو بتائیں اس 5 فٹ اونچی چارپائی پر چڑھتے کیسے ہیں؟
 
جیہ

لائبریرین
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
در اصل بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ سوات صرف منگورہ کا نام ہے اور سوات کے مشہور مقامات جیسے کالام، اشو گبرال، مہو ڈنڈ، بحرین، مدین، مالم جبہ، مرغزار وغیرہ سوات میں شامل نہیں۔ حالانکہ سوات انہی علاقوں کا نام ہے

آپ ضرور آئیں اور لطف اٹھایئں مگر رش اور خراب سڑکوں کے لئے ایڈوانس میں معذرت (کام جاری ہے) ویسے سنا ہے آج منگورہ کے سڑکوں پر بہت رش ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ ریکارڈ سیاح آئے ہیں سوات۔
کالام سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ پہلی مرتبہ ٹراوٹ یہیں کھانا نصیب ہوئی تھی۔
ایک مزار بھی ہے سوات میں‌ سیدو شریف کے نام سے جہاں پر5 فٹ اونچی چارپائی پڑی ہے اور جس کے پائیوں کا حجم بھی کافی ہے۔ یہاں ایک چشمہ بھی ہے جس کے پانی سے لوگ وضو کرتے ہیں ، مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
اسی طرح فضہ گٹ بھی کافی خوبصورت جگہ ہے جس کےساتھ ایک دریا ہے جس کے پانی کا رنگ زمرد کی طرح کا اور نہایت ٹھنڈا ہے۔
ویسے سوات میں ایک میوزیم بھی ہے اور چند آثار قدیمہ بھی۔
مہو ڈنڈ کس طرف ہے؟
جی ہاں سیدو بابا کا مزار ہے جو ریاست سوات کے بانی عبد الودود بادشاہ صاحب کے دادا تھے۔ انہیں کے نام پر سیدو شریف نام پڑا اس گاؤں کا۔ اور کس چارپائی کی بات کررہے ہیں۔ میں نے تو نہیں سنا ۔
فضا گٹ مینگورہ کا ہی حصہ ہے جو کہ دریائے سوات کے کنارے بنایا گیا ایک پارک ہے۔

آثار قدیمہ چند نہیں لا تعداد ہیں سوات میں۔ بٹ کڑہ ، غالیگے۔ پنجی گرام وغیرہ وغیرہ۔ فاہیان ایک چینی سیاح 482 عیسوی میں آیا تھا۔ لکھتے ہیں سوات میں 500 بدھ خانقاہیں ہیں۔ ان میں سب سے بڑی خانقاہ بت گڑہ ہے۔ 100 سال بعد کا ایک اورچینی سیاح ان خانقاہوں کی تعداد 1500 بتاتا ہے۔ مگر ایک اور سیاح جو 752 ع میں آیا تھا، لکھتا ہے کہ سب خانقاہیں ویران ہوچکی ہیں۔ سوات میں اسلام محمود غزنوی کے دور میں 1000 عیسوی میں آیا۔ محمود غزنوی کا بنایا ہو سوات کا اولین مسجد کے کھنڈرات 1985 میں دریافت ہوئیں۔

مہو ڈنڈ کالام سے اوپر ایک جھیل ہے جو دریائے سوات منبع ہے÷÷÷

اور کچھ؟
 
بہت خوب۔ ان آثار قدیمہ کی حالت زار پر بھی کچھ لکھا دینا تھا۔ویسےایک تفصیلی پوسٹ کردیں جس میں سوات کے تمام قابل ذکر تفریحی مقامات کا ذکر ہو تو کیا خوب ہو۔
ویسے محفل میں ایک زمرہ سیاحت کا بھی ہونا چاہیے۔ کیا فرماتے ہیں منتظمان محفل اس بارے میں۔
 
جیہ

لائبریرین
یقین کریں میں سوات کے بارے میں لکھنی والی ہی تھی مگر انہوں نے مجھے زاویہ 2 کے پروف ریڈنگ میں پھنسا دیا
 
الف عین

لائبریرین
بچو یہ تانا بانا ہے کہ ا ب کس کو آنا ہے (جسے پنجابی محاورے کے مطابق کس نے آنا ہے لکھا گیا ہے)
مجھے کسی نے دعوت نہیں دی لیکن میں آ گیا ہوں۔ آجشام کو ایک دعوت میں جانا ہے، کون ساتھ چلتا ہے حیدرآبادی ولیمے کی دعوت میں؟؟ جوجو؟؟
 
جیہ

لائبریرین
کاش میرے پر ہوتے اور میں بغیر ویزے کے آسکتی حیدر آباد۔ دعوت کھانے نہیں۔ بلکہ آپ سے ملنے۔

میں ایسا کرتی ہوں کہ آج بریانی پکا کر دو پلیٹوں میں ڈال کر دونوں سے کھاؤنگی ۔ اور سمجھونگی کہ دوسرا پلیٹ آپ نے کھایا ہے۔ :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top