اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
مجھے بلاتے تو شاید آجاتا۔ نئے دوست کو پی ایم کر کے اس دھاگے کا لنک دیں تو دیں، ورنہ تو بہت مشکل ہے ان کا براہٍ راست کسی دھاگے پر آنا
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب تلمیذ صاحب ہی ہیں،

ویسے تو کچھ ہی دیر میں شگفتہ صاحبہ آیا چاہتی ہیں۔

ظفری کہاں رہ گئے، نظر ہی نہیں آ رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ظفری شاید بتّیسی کی مرمت کرانے گئے ہیں۔ اٹھائیسی ہو گئی تھی۔ اب میں معہ اپنے اٹھارہ اصلی دانتوں کے۔
اور اب شگفتہ اپنے طلائ تمغے کے ساتھ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز صاحب

تمغے کے بغیر ہی حاضر ہوں کہ تمغے کے ساتھ آنے کے لئے تصاویر ہاتھ آنے کا انتظار ہے ۔

آج کا دن بہت اہم ہے آج لائبریری کے لئے ایک اور اہم پیش رفت ہونے کی امید ہے آپ سب ضرور دعاؤں میں یاد رکھئے گا اللہ کرے آج یہاں لوڈشیڈنگ نہ ہو
 
ساجد اقبال صاحب : میں کافی دیر سے آپ کا نام دائیں جانب دیکھ رہا تھا ۔ امید یہی تھی کہ آپ " اب کس نے آنا ہے ؟ " والے دھاگے پر آ پائیں ۔ اللہ کے کرم سے آپ ایک ایسے آ گئے ہیں جہاں ہماری محفل کے تمام ارکان دن میں ضرور بار بار حاضری دیا کرتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید، ذرا تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں۔

اتنے میں شمیل آپ کو اس محفل کا تعارف کروائیں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
ساجد صاحب تو اپنا تعارف کروا گئے ۔۔۔ اب ہمیں ان کو قانونی اور اخلاقی طور پر خوش آمدید کہنا ہے ۔

اب شمشاد بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں ہیں جناب آپ ظفری صاحب؟ کیا حور کو چھوڑنے کو جی نہیں چاہ رہا؟

فرذوق بھی معلوم نہیں کدھر غائب ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی ۔۔۔ یہاں تو کہانی ہی اُلٹی ہوگئی ۔۔۔ یار دوستوں کو خوش کرنے کے چکر میں حور سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔۔۔ وہ بھی ایک نہیں پوری کی پوری دو ۔۔۔۔۔ وہ تو گئیں باہاما بیچ ۔۔۔۔ اور ہم گم ہوگئے یاروں کی آبِ گُم میں ۔۔۔۔ وہ ختم کروں گا تو پھر اُن کو منانا کر لاؤں گا ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
چچ چچ چچ، بہت افسوس ہوا سن کی آپ کی درد ناک کہانی۔

خیر یاروں کے لیے دھکے تو کھانے ہی پڑتے ہیں اور یار خود عیش کر رہے ہیں، یہ تو سراسر ناانصافی ہے ۔ :(

ساجد بھائی آپ بھی اظہارِ ہمدردی کر دیں ظفری سے :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top