اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آنے کو تو اب کوئی بھی آ سکتا ہے لیکن ظفری ان گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آنے والے، آپ جتنا مرضی ان کو تپا لیں، بھلا کوئی بات ہے، حور کو چھوڑ کر ہم جیسے لنگوروں کی بات مانیں :wink:

کیوں طفری بھائی ؟
 

جیہ

لائبریرین
ظفری نے کہا:
پہلے تو جویریہ اور قیصرانی کو بہت بہت مبارک کہ انہوں نے یہ اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ آنے والی نیٹ فیملیاں اِن کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
شکریہ ظفری بھائی۔ معاف کرنا میں نے آپ کی یہ پوسٹ اب پڑھی
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ اور اس وقت۔ لگتا ہے آج بجلی نے بےوفائی نہیں کی اور فون کی لائنیں بھی ٹھیک ہو گئی ہیں۔

یہ تلمیذ کون ہیں؟ اپنا تعارف تو دیں۔
 
جیہ کو کیا ابھی غالب والی ہی مبارکبادیں مل رہی ہیں یا کوئی نیا کارنامہ مجھے بتائے بغیر انجام دے دیا ہے۔ ویسے غالب پر سب نے کام جیا کے حوالے کردیا ہے یہی ہوتا ہے جب کوئی اتنی ذمہ داری لے لے
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں محب بھائی، حوصلہ رکھیں، کام آپ نے کیا، جیہ نے کیا، میں نے کیا، ایک ہی بات ہے، وہ کوئی غیر تھوڑا ہی ہے۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ظفری بابو اگر کوئی اور یہ بات کہتا تو یقیناً میں خوشی سے باغ باغ ہوجاتا مگر بات ظفری نے کی ہے اس لیے جب تک مکمل ٹائم فریم مع وقت تاریخ سال کے نا ہو تو بس ایک ہوائی ہے۔ :wink: یقین اس وقت کریں گے جب تمہیں غصہ آجائے اور یہ صفحات لکھ کر گویا ہم پر دے مارو :lol:
اب ظفری۔۔۔۔
تو پھر اپنے سر پر کچھ کاشت کرلو ۔۔۔ تاکہ ذرا میدان صاف ملے ان صفحات کو مارنے کے لیئے ۔۔۔۔ میں نہیں چاہتا کہ میری محنت گنے کی فصل میں گُم ہوجائے ۔ :wink: :lol:
 

رضوان

محفلین
گویا جب تک فصل تیار ہوگی تب ہی لکھائی پوری ہوگی :wink:
لو آج ہی روغن گیسو بنگال کی بوتل منگواتے ہیں۔ سر اور کندھے (Head & shoulder) شیمپو سے دُھلائی شروع۔۔۔۔۔۔۔( پہلے تو اونٹ مارکہ صابن 707 پر ہی گزارا تھا)
 

ظفری

لائبریرین
جب اُونٹ مارکہ 707 صابن استعمال کیا ہے تو پھر کیا فصل بچی ہوگی بابو ۔۔۔ اب سیم اور تھور پر تو کوئی کاشت ہونے سے رہی ۔۔۔ سوائے اس کے کہ کوئی اب بورنگ کے ذریعے تیل تلاش کرنا شروع کر دے ۔ :wink: :lol:
 

رضوان

محفلین
اب تک تو حجام 40 روپے ہر مہینے دھروالیتا ہے اور اون کی پوٹلی الگ اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ پھر “لاڈوصابن“ ہوگا اسی لاڈو کی تصویر کو میں اونٹ سمجھا تھا۔ تجریدی آرٹ کا یہی تو فائدہ ہے۔
 

رضوان

محفلین
محب
ہاں تو جگمگ خالی کپڑے ہی نہیں بلکہ ہلمٹ بھی۔
حضرت آپ باتوں میں نہ لگائیں بس لاڈو واڈو کچھ نہیں اب
آبِ گم باقی سب گم
(نہ خود کچھ کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں huh )
 

ماوراء

محفلین
دیکھو۔۔ منصور،۔۔کیا واقعی رونق آ گئی ہے نا؟ :wink:

اب زکریا آ جائیں تو میں بھی مان جاؤں گی۔ (لیکن یہ نہیں پتہ کہ کیا ماننا ہے۔)
 

زیک

مسافر
یہ بیچ میں تو ہاتھی آ گیا۔ اب تو ماوراء ماننے سے رہی۔

سوال یہ ہے کہ کل ایقویریم جایا جائے یا چلڈرن میوزیم؟

اب رضوان۔
 

رضوان

محفلین
مجھے چلڈرن میوزیم پسند ہے۔ بچے بول اور پوچھ نہ بھی سکیں تو سیکھتے بہت کچھ ہیں۔ بندہ خود بھی انجوائے کرتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top