اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
بلکہ ابھی تو فرزانہ خود یہاں‌ ہیں۔ وہ خود ہی آکر یہان اپنے پروگرام کی اگلی قسط کا بتا جائیں
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
آج فرزانہ سے کسی نے کچھ نہیں کہنا ہے واقعی فرزانہ کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز ہے ۔

فرزانہ بہت خوشی ہوئی ہے کہ پھر سے قدم رنجہ کیا ہے اور اپنے دلچسپ پیغامات سے محفل کو رونق بخشی ۔

بہت شکریہ طرفداری کے لئے محب 8)

اور میرے پیغامات کو دلچسپ قرار دے کر دلجوئی کرنے کے لئے بھی،،،،،،،اچھے دوست

آپ خود لائبریری کے لئے بہت‌خوبی سے کام کر رہے ہیں اور پھر لکھتے بھی بہت اچھا ہیں، میرا کیا ہے میں تو کبھی کبھار یونہی گپ شپ ہی لگا لیتی ہوں۔ ۔ ۔ ۔ نوازش

:lol:
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جی ظفری بھائی، پوری دنیا سے کال کی جا سکتی ہے۔ بس وقت کا خیال رہے :)
اگلے پروگرام کی اپ‌‌ ڈیٹ پہلے ہی دے دوں گا تاکہ کوئی مٍس نہ کر سکے :)
قیصرانی
شکریہ قیصرانی ۔۔۔۔ فرزانہ جی نے انفارمیشن تو دے دیں ‌ہیں ۔۔۔ مگر تم بھی مجھے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کردو تو بڑی مہربانی ہوگی ۔ کیونکہ میرا الارم ہمیشہ خاص موقعوں پر جواب دے جاتا ہے ۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی کہیں غائب ہوگئے ہیں :shock:
ارے خیریت سے تو ہیں؟؟؟

محفل کے تھانے میں کو ئی رپورٹ؟
کہاں ہیں تھانیدارنی‘ باجو‘ کوئی اتہ پتہ؟

یہ کیا ہوا، جلدی سے واپس آجائیں شمشاد بھائی، رنگ محفل پھیکا پڑ رہا ہے۔

:cry:
 
شمشاد کو میں نے ایم ایس این پر تو بارہا دیکھا ہے ان دنوں مگر جانے کیوں محفل پر نہیں آرہے ، ایم ایس این پر شمشاد خالص انگریزی میں بات کرتے ہیں اس لیے ڈر ہی لگتا ہے ۔ :lol:

شمشاد سے اپیل ہے کہ اب غصہ چھوڑیں اور آجائیں ، اب تو فرزانہ تک کو کمی محسوس ہوگئی ہے ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
اگر شمشاد بھائی نیٹ پر آرہے ہیں مگراس محفل میں نہیں تو اس کا مطلب ہے اُن کی خفگی واضع ہے ۔ اب پتا نہیں اس خفگی کی وجہ کیا ہے مگر ۔۔۔۔ بات کچھ ضرور ہے ۔ مجھے تو یہ سب رضوان کی کارستانی لگتی ہے ۔ کہا بھی تھا کہ شہ بالا شمشاد بھائی بننے گے مگر اس نے قیصرانی کو بنا دیا ۔ اب لگتا ہے کہ وہ اسی بات کو لے کر بیٹھ گئے ہیں ۔ :wink:
 
سسٹر فرزانہ : یہ بتائیے کہ پاکستان کے وقت کے مطابق ، آپ کا پرگرام کب لگتا اور کون سے دن ۔ میں نے آپ کے ریڈیو فزا کی ویب سائٹ کو بک مارک کر لیا ہے براوز میں ۔

قیصرانی بھائی : آپ بھی بتا دیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، پاکستان اور انگلینڈ کے ٹائم میں 4 گھنٹوں‌کا فرق ہے۔ یعنی اگر پاکستان میں رات کے 10 بجے ہیں‌تو انگلینڈ میں شام کے 6 بج رہے ہوں گے

باقی تفصیل یہاں سے دیکھ لیں
قیصرانی
 

رضوان

محفلین
لو جی ہم نے ناصر کاظمی کی سفارش ڈھونڈھ نکالی اب تو آہی جائیں گے۔



کہاں گئے وہ سخنور جو میرِ محفل تھے
ہمارا کیا ہے بھلا ہم کہاں کے کامل تھے

راجہ جی آپ کی نظر
دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یارو
کوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
 


قیصرانی بھائی : اس لائبریری کی سلائیڈ کو کلک کریں ۔ اس سلائڈ میں میں نے " ڈپٹی نزیر احمد کے ناول کی کتاب کی شکل بھی دیدی ہے ۔

اور زکریا بھائی اب آپ کو یہ سلائیڈ کیسی لگی ؟
 
زبردست شمیل لگ رہا ہے جیسے ہم نے کتابوں کی بھرمار کر دی ہے اور ریک پر ریک سجا دیے ہیں ایک بہت بڑے ہال میں ، لطف آگیا دیکھ کر :lol:
 
شکریہ محب بھائي ۔ یہ بتائیے کہ ہماری لائبریری میں کل برقیائي ہوئي کتب کی تعداد کتنی ہے اور کتنی انڈر پروسس ہیں ۔ میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ ان کی تعداد اور نام میں پیغام میں شامل کر لوں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top