اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
لو وہ تو نہیں آئے میں خود ہی آ گیا ہوں۔ قیصرانی بھی تو اکیلے ٹارزن کی طرح کبھی ایک دھاگے کو پکڑ کر دوسرے دھاگے پھر تیسرے پر لٹکتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔ :wink:

آجکل پانی میں مدھانی چلانے کا یعنی مزہبی مباحث کا شوق چُرایا ہے جیسے پانی میں لاکھ مدھانی چلاتے رہو سوائے شور اور چھینٹوں کے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا اسی طرح کا حال مذہبی مباحث کا ہے۔
بہرحال جی ہر بندے کا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ ہماری نسل کے ساتھ تو ویسے ہی امیرالمومنین ہاتھ کر گئے ہیں کہ 77 سے لیکر 87 تک کے عشرے میں جوان ہونے والوں کو ذہنی بلوغت ہی نصیب نہیں ہوئی اور اس وہابیت کے اثرات ابتک ہم کیا ساری دنیا بھگت رہی ہے۔
اب صاحبِ ممدوح یعنی قیصرانی
 
رضوان

محفلین
یعنی اوبنٹو سے بندے کو ایسی ہی سوجھتیں ہیں؟
بھلے بھئی بھلے اوبنٹو کی کیا بات ہے بلکہ بنٹو کی کیا بات ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
بھلے بھئی بھلے اوبنٹو کی کیا بات ہے بلکہ بنٹو کی کیا بات ہے۔
واقعی، آپ کی تو کیا ہی بات ہے :lol: ویسے کہاں ہوتے ہیں؟ شمشاد بھائی بھی نہیں ہیں، اور آپ بھی کم کم ہی دکھائی دیتے ہیں :( آپ کو کیا پتہ کہ آپ کے کم کم دکھائی دینے پر ہم کتنا خوش ہوتے ہیں :lol:
 
رضوان

محفلین
بس اب آپ کے خوش ہونے کے دن کم ہی ہیں۔ 10 بارہ روز بعد ہی میں دوبارہ رفتار پکڑ لوں گا۔ پاکستان میں ملاقات کی کوشش ضرور کرنا۔( جیسے جو ساتھی پاکستان میں ہیں ان سب سے تو ہم مِل لیے ہیں) :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
بس اب آپ کے خوش ہونے کے دن کم ہی ہیں۔ 10 بارہ روز بعد ہی میں دوبارہ رفتار پکڑ لوں گا۔ پاکستان میں ملاقات کی کوشش ضرور کرنا۔( جیسے جو ساتھی پاکستان میں ہیں ان سب سے تو ہم مِل لیے ہیں) :wink:
شکریہ رضوان بھائی، باقی انشاءاللہ پاکستان ضرور ملاقات ہوگی۔ آپ لاہور ہوتے ہیں کہ اسلام آباد یا پنڈی؟ باقی اپنا سیل نمبر دے دیجیئے گا تاکہ آسانی رہے
 
رضوان

محفلین
اسلام آباد اور حیدرآباد میں آباد ہوتے ہیں۔ ماہ میں ایک دو روز کراچی میں بھی قیام ہوتا ہے۔
آپ کو کہاں قریب رہے گا؟
 
الف عین

لائبریرین
میں تو انڈیا میں ہی ہوں۔ صرف کل حیدرآباد جا رہا ہوں۔ منگل کی صبح واپسی ہوگی۔
اب کیا سیمل یہاں آئیں گی؟ تو ان سے کہوں کہ اپنی عمر کے حساب سے فیصلہ کرو کہ بھائ پکارنا چاہئے یا چچا یا انکل۔ میں 56 سال کا ہوں خیال رہے!!
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم استادِ محترم

حیدر آباد کا سفر کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے آج کل۔ لگتا ہے کام زیادہ ہوگئے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
تقریباً دو ماہ میں تین بار تو جاتا ہی ہوں۔ زیادہ دور نہیں نا۔ اگلی بار شاید تمھاری آنٹی آئیں۔ لیکن زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ کچھ ایسا کام نکل آتا ہے کہ مجھے ہی جانا پڑتا ہے۔ دو ایک بار تو صابرہ کا ٹکٹ کینسل کرنا پڑا۔
اب تم ہی جوجو جس کی بات کا جواب دے رہا ہوں۔
 
باذوق

محفلین
جی بھائی ، حاضر۔
ویسے میں‌تو اب جا رہا ہوں۔
میرا آفس جمعرات کو صرف دیڑھ بجے (پاکستانی ساڑھے تین) تک ہی رہتا ہے۔
پھر اب ہفتہ کی صبح آٹھ بجے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
ماالسلامہ۔
 
جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
تقریباً دو ماہ میں تین بار تو جاتا ہی ہوں۔ زیادہ دور نہیں نا۔ اگلی بار شاید تمھاری آنٹی آئیں۔ لیکن زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ کچھ ایسا کام نکل آتا ہے کہ مجھے ہی جانا پڑتا ہے۔ دو ایک بار تو صابرہ کا ٹکٹ کینسل کرنا پڑا۔
اب تم ہی جوجو جس کی بات کا جواب دے رہا ہوں۔

استاد محترم آپ بائ ٹرین جارہے ہیں یا بس سے؟ رات کا سفر ہوگا۔ آپ نے تو دن میں آرام کیا ہوگا۔ تبھی تو لیٹ آئے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top