اب کس کو جانا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
“ اب کس کو آنا ہے “ کے وزن پر “ اب کس کو جانا ہے “ یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔ نہیں نہیں بھئی محفل سے نہیں اس دھاگے سے جانا ہے کی بات ہو رہی ہے۔

جیہ نے اس کی خواہش ظاہر کی تھی، پتہ نہیں عملی جامہ کیوں نہ پہنا سکی (ہو سکتا ہے بر وقت سِل کر نہ آیا ہو)، تو میں نے سوچا میں ہی اس کی خواہش پوری کر دوں۔

تو اب جائیں گے اعجاز بھائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو تو کب سے ادھر بلا رہا ہوں “ اب کس کو آنا ہے“ ادھر آپ آ نہیں رہے۔ اور ادھر سے جا نہیں رہے۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سے کس نے کہہ دیا، درویش اور فقیر تو چلتے پھرتے رہتے ہیں۔ ہاں جہاں سبیل لگی دیکھتے ہیں، دو گھڑی رک جاتے ہیں، دل شاد کرتے ہیں اور پھر چل پڑتے ہیں، سبیل پر قبضہ کر کے نہیں بیٹھ رہتے۔
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
آپ سے کس نے کہہ دیا، درویش اور فقیر تو چلتے پھرتے رہتے ہیں۔ ہاں جہاں سبیل لگی دیکھتے ہیں، دو گھڑی رک جاتے ہیں، دل شاد کرتے ہیں اور پھر چل پڑتے ہیں، سبیل پر قبضہ کر کے نہیں بیٹھ رہتے۔

نہیں جناب سبیل لگانے کے بعد اسے آباد کرتے ہیں پھر چل پڑتے ہیں اور اب جب سبیل آباد ہو چکی ہے ہو میں بھی جا رہا ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
اب میں جا رہی ہوں۔ انشاءاللہ کل آؤں گی۔
273_bye_1.gif
 

الف عین

لائبریرین
ابھی میں نہیں جا رہا۔ کچھ اور پوسٹس باقی ہیں ابھی دیکھنے کے لئے۔ جب جاؤں‌گا تو پھرآؤں گا تو جاؤں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہے کہ کوئی بھی جانے کو تیار نہیں
یہ محفل ہی ایسی ہے اور
جس کے لیے یہ دھاگہ کھولا ہے وہ ادھر آئی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top