اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زونی اس دفعہ آپ کے دس پندرہ دن کچھ زیادہ جلدی نہیں گزر گئے۔ ابھی کل کی بات ہے کہ آپ محفل میں تھیں۔

راجہ صاحب آپ کچھ تبصرہ کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آنے کو تو شاید سعود آ سکتے ہیں۔ لیکن یہ بتا جاؤں کہ اب میں نہیں آؤن گا۔ کچھ دن کی چھٹی کی درخواست ہے۔ کل لکھنؤ روانہ ہو رہا ہوں۔ وہاں سے 14 کی شام علی گڑھ، اور پھر 18 کی شام حیدر آباد واپسی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی پورے ایک ہفتے کے دورے پر جا رہے ہیں آپ تو۔
لکھنؤ کے بانکے اب بھی ہوتے ہیں کہ اب حالات بدل گئے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
نہیں شمشاد۔ اب تو وہ تہذیب ہی عنقا ہو چکی ہے وہاں۔ یہ دوسری بات ہے کہ غیر مسلم بھی بات چہت اکثر اردو میں ہی کرتے ہیں اور اسے کہتے ہیں کہ یہ اردو مکسڈ ہندی ہے!!
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ ریل کے ڈبے سے ایک بانکا اترا، قلی کو بلوایا اور اپنی چھڑی اسے پکڑا دی۔ برابر میں دوسرا بانکا کھڑا دیکھ رہا تھا، اب اس کے پاس چھڑی نہیں تھی، خیر اس نے بھی قلی کو بلوایا، واسکٹ کی جیب سے ریل کی ٹکٹ نکالی اور وہ قلی کو اٹھوا دی۔

تو میرے ذہن میں تو اسی قسم کے بانکے کا تصور تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے گاڑی چلاتے ہوئے اکثر رائٹ ٹرن، لیفٹ ٹرن اور یو ٹرن لیا ہو گا۔ اس کے علاوہ آپ کو کسی ٹرن کا پتہ نہیں ہو گا۔ میں آپ کو بتاتا ہوں ایک اور ٹرن ہوتا ہے اور اس کو O یعنی او ٹرن بھی کہتے ہیں۔ یہ ٹرن یہاں رہ کر میں نے سیکھا ہے۔ اگر آپ کہیں جا رہے ہیں اور راستے میں کچھ یاد آنے پر آپ نے U ٹرن لیا اور اسی دوران آپ نے ارادہ بدل کر دوبارہ U ٹرن لے لیا تو اس کو O ٹرن کہتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
ابھی تو میں آیا ہوں کہ کچھ دیر کی فراغت نصیب ہوئی ہے ۔
شاید اب سعود یا شمشاد بھائی آئیں ۔
 
ظفری بھائی میں شمشاد بھائی کے O ٹرن کے بارے میں غور کر رہا ہوں کہ اگر یوں ہی ارادے بدلتے رہے تو جلیبی ٹرن نہ ہو جائے۔ خیر جلیبی کیا ہے یہ ممکن ہے کہ عندلیب اپیا آکے بتا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اللہ کرئے آپ کو یوں ہی فراغت نصیب ہوتی رہے۔

اگر آپ کے پاس محب کا نمبر ہے تو مجھے دیں، اسے فون تو کروں۔
 

زونی

محفلین
ظفری بھائی میں شمشاد بھائی کے O ٹرن کے بارے میں غور کر رہا ہوں کہ اگر یوں ہی ارادے بدلتے رہے تو جلیبی ٹرن نہ ہو جائے۔ خیر جلیبی کیا ہے یہ ممکن ہے کہ عندلیب اپیا آکے بتا دیں۔



عندلیب تو نہیں فلحال میں ہی آ گئی ہوں دوبارہ:hatoff:

سعود جلیبی کو بھی ڈیفائن کرنے کی ضرورت ھے کیا :music:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top