چند سوالات
1۔ ارکان کا تنوع ۔-----رائے کا تنوع --- راستے کے اختیار میں سہولت کیا ایک مخصوص فکر کے افراد پر مشتمل ایک جماعت برداشت کر سکے گی ۔۔؟
1::میں نے بتایا نا۔۔۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔اتحاد اسلامی۔۔۔۔۔کوئی فرقہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔کہ صرف اپنی رائے ٹھونسی جائے گی ۔۔۔۔۔۔کسی بھی ممبر کی کوئی رائے جو اتحاد اسلامی کے لیئے بہتر ہو گی اسے ماننے میں ہم کیوں کر تامل کریں گے۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔
مخصوص فکریا فرقے کا تو اتحاد اسلامی میں کوئی کام نہ ہو گا۔۔۔۔۔۔۔یعنی کسی کو اجازت نہیں ہو گی کہ اپنے فرقے کے خیالات کسی پر ٹھونسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے لیئے ایک جیوری بنائی جا سکتی ہے جو ایسے کسی بھی کام کو یا رائے کو یا مراسلے کو اتحاد اسلامی کے لیئے نقصان دہ سمجھتے ہوئے اتفاق رائے سے خذف کرنے اور ممبرز کو سر زنش کرنے میں حق بجانب ہو گی۔۔۔۔۔۔۔اور اس جیوری کا چناوبھی متفقہ فیصلے سے عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نا کہ ایک فرد یا ایک سوچ کے حامل افراد کی کو بغیر کسی مشورے کے عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس میں یہ بھی ملخوظ رکھا جائے گا کہ کوئی اسلام کے نظریات سے ہٹ کر رائے نہ دے ۔۔۔۔۔۔۔
:2
کیا آغاز میں ہی ارکان فورم کو خشک اور بور سمجھ کر فرار نہیں ہونگے۔۔؟
اگر تو کوئی اسلامی اتحاد میں مخلص ہو گا تو نہیں بھاگے گا فورم چھوڑ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر یہ جز وقتی ابال ہو گا تو ۔۔۔۔۔۔۔ہمیں پھر بھی آسانی ہو گی کہ پتا چل جائے گا کون اس میں مخلص ہے اور کون کن سوئیاں لینے کے لیئے آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
3 ۔ اگر نئی سائیٹ یا فورم بنایا جاتا ہے تو اس کی انتظامیہ کیا اس فورم کو اتنا دل چسپ بنا سکے گی کہ افراد اس پر اپنی آمد و رفت جاری رکھیں۔۔؟
بات وہی ہے کہ جو مخلص ہو گا وہ دلکشی یا دلچسپی کے لیئے نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور صرف انتظامیہ کا ہی یہ فرض نہیں ہو گا کہ اسے دلچسپ بنائے بلکہ ہر ممبر اس کے لیئے کوشش کرے گا۔
4۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ دینی فورم بنانے اور اس کو چلانے کے لئے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی تو ایسی صورت میں کون اسے ذمہ داری سمجھ کر چلائے گا۔
وہی بات کہ جو جو مخلص ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ اسے ذمہ داری سمجھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
5۔ یاد رکھیں ہر انسان کی زندگی کے کچھ پہلو ہوتے ہیں اور ان پہلوؤں پر اسکی توجہ وقتا فوقتا کبھی شدت سے اور کبھی عمومی طور پر پڑتی رہتی ہے ایسے میں ہمارے ارکان کی توجہ بٹانے کے لئے دوسرے ذرائع کہیں اور دستیاب ہونگے تو آپ انہیں کیسے اس بیٹھک یا فورم میں موجود رہنے پر مجبور کر سکیں گے لامحالہ وہ دوسرے ذرائع دیکھیں گے اس طرح آپ کی محافل سے اٹھ کر جانا پڑے گا اور دل کو دل سے راہ ہوتی ہے کے مصداق جہاں ان کا دل لگے وہ رہیں گے بھی اسطرح آپ کا فورم چند مخصوص افراد کا چھوٹا سا گروہ بن کر رہ جائے گا ۔
بالکل صحیح کہا آپ نے کہ کبھی کسی چیز میں شدت آ جاتی ہے اور کبھی نرمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی پر یہ لاگو کریں گے کہ وہ ہمہ وقت اتحاد اسلامی فورم پر موجود رہے۔۔۔۔۔۔یا کسی دوسرے فورم پر نہ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا اپنے احساسات اور نظریات کا اظہار کسی دوسرے فورم پر نہ کرے۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ نیٹ پر رہتے ہوں وہ رکن ایک وقت میں درجنوں دوسرے فورم پر اپنی دلچسپیوں اور اپنی دوسری نگارشات کا اظہار کرے ۔اسے کون منع کرتا ہے۔۔۔۔
نیز فورم پر اور بھی کئی ذیلی فورم بنائے جا سکتے ہیں جو اسلامی لحاظ سے غلط نہ ہوں ۔اور ممبرز ان میں دلچسپی لے سکیں
6۔ صاف اور واضح الفاظ میں یہ کہ ضروری نہیں کہ اتحاد اسلامی کا داعی عشقیہ شاعری نہ کر سکے ۔ یا دنیا کے سیاسی معاملات پر اپنی رائے نہ دے سکے یا فیشن اور ملبوسات کے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرے یا مختلف افلام کو پسند نا پسند کرتے ہوئے انہیں کسی اور سے شئیر نہ کرسکے تو ایسے میں آپ اپنے فورم کی کیا صورت دیکھتے ہیں ۔ اگر وہ صورت موجودہ محفل سے ملتی جلتی ہے تو کیا ضرورت ہے علیحدہ فورم بنانے کی اور اگر نہیں ملتی تو شاید میں اس فورم پر نہ جا سکوں ۔ اگر آپ اپنے مجوزہ فورم کے خدوخال یہاں کچھ واضح کردیں تو بندہ اپنی رائے دینے میں تامل نہیں کرے گا ۔
اتحاد اسلامی فورم میں اسلام کو فوقیت دی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں کوئی رکن اگر عشقیہ شاعری کرنا چاہے تو اس کے لیئے دوسرے فورم لاکھوں کی تعداد میں ہیں وہ وہاں عشقیہ مشق سخن ضرور کرے اسے کون روک سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اتحاد اسلامی ۔فورم پر جو چیز اسلام کے منافی ہو گی یا متنازعہ ہو گی اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔والسلام
اب آپ بتائے فورم پر آئیں گے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟