اتفاقیہ لیکن یادگار ملاقات

زین

لائبریرین
پہلی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہی میں نے فہیم بھائی کو ایس ایم ایس کے ذریعے درست نام بتادیا تھا۔ جائے ملاقات کی بھی درست درست پیشنگوئی کردی تھی :best:
 
ملائکہ

محفلین
پہلی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہی میں نے فہیم بھائی کو ایس ایم ایس کے ذریعے درست نام بتادیا تھا۔ جائے ملاقات کی بھی درست درست پیشنگوئی کردی تھی :best:
ہمممم بس دیکھ لو :) میری دوست کہتی ہے جو اچانک پلان بن جائے اسی پر عمل ہوپاتا ہے اگر پہلے سے پلان بنا لو تو کوئی فائدہ نہین ہوتا
 
ملائکہ

محفلین
وہ تو ہماری ملائکہ بٹیا رانی کے جوش و خروش سے ہی واضح تھا۔ :) :) :)

(سرگوشی: فہیم بھائی سے چاکلیٹ یا آئس کریم وغیرہ ملا یا نہیں؟) :) :) :)
بس مجھے خوشی ہورہی تھی نا۔۔۔ فہیم بھائی نے آئس کریم کھلائی تھی میں نے تو منع بھی کیا پر بھائی نے کھلائی تھی۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
بھتیجی یہ تو بڑی زبردست ملاقات رہی۔ لیکن تم نے فہیم کو پہچانا کیسے؟

اور صرف آئسکریم پر ہی فہیم کی جان چھوڑ دی۔ ابھی پچھلے دنوں اس کی منگنی ہوئی ہے، اس سے ڈھیر ساری مٹھائی منگوا کر کلاس میں تقسیم کر دینی تھی۔
 
زین

لائبریرین
ہممم م بس دیکھ لو :) میری دوست کہتی ہے جو اچانک پلان بن جائے اسی پر عمل ہوپاتا ہے اگر پہلے سے پلان بنا لو تو کوئی فائدہ نہین ہوتا
درست کہا۔ میں کراچی کا دو ہفتوں سے پلان بنا رہا تھا۔ہفتہ کو بس کے ٹکٹ بھی خریدے ۔اتوار کو کراچی پہنچنا تھا جہاں اپنے ذاتی کام نمٹانے کے ساتھ ساتھ فہیم بھائی، عمار بھائی ، ابو شامل بھائی سے بھی ملنا تھا لیکن ایک مسئلے کی وجہ سے نہ جاسکا۔
یوں پلان ناکام ہوا :(
 
ملائکہ

محفلین
بھتیجی یہ تو بڑی زبردست ملاقات رہی۔ لیکن تم نے فہیم کو پہچانا کیسے؟

اور صرف آئسکریم پر ہی فہیم کی جان چھوڑ دی۔ ابھی پچھلے دنوں اس کی منگنی ہوئی ہے، اس سے ڈھیر ساری مٹھائی منگوا کر کلاس میں تقسیم کر دینی تھی۔
چچا جی فہیم بھائی نے آنے سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا اور جگہ بھی بتادی تھی بینک کے پاس روڈ پر تو میں جلدی جلدی آگئی اور فہیم بھائی نے مجھے پہچان لیا پتہ نہیں کیسے۔۔ پر ہوگیا:p بھئی اتنا ٹائم ہی نہیں تھا نا میرے پاس چچا جی دوسری کلاس کا ٹائم ہورہا تھا میں آگئی جلدی سے۔۔۔
 
ویسے تو مجھے افسوس کرنا چائیے پر مجھے ہنسی آرہی ہے:ROFLMAO::p
 
زین

لائبریرین
بھتیجی یہ تو بڑی زبردست ملاقات رہی۔ لیکن تم نے فہیم کو پہچانا کیسے؟

اور صرف آئسکریم پر ہی فہیم کی جان چھوڑ دی۔ ابھی پچھلے دنوں اس کی منگنی ہوئی ہے، اس سے ڈھیر ساری مٹھائی منگوا کر کلاس میں تقسیم کر دینی تھی۔

فہیم بھائی محفل کے جاسوس ہیں اصلی جاسوس کی طرح تھوڑی چھپ چھپ ک پھرتے ہیں ۔ پھر محفل میں درجنوں تصویریں دیکھنے کے بعد بھی ملائکہ فہیم بھائی کو نہ پہچانتی تو اس کی بینائی پر سوال اٹھتے :biggrin:
 
زین

لائبریرین
چچا جی فہیم بھائی نے آنے سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا اور جگہ بھی بتادی تھی بینک کے پاس روڈ پر تو میں جلدی جلدی آگئی اور فہیم بھائی نے مجھے پہچان لیا پتہ نہیں کیسے۔۔ پر ہوگیا:p بھئی اتنا ٹائم ہی نہیں تھا نا میرے پاس چچا جی دوسری کلاس کا ٹائم ہورہا تھا میں آگئی جلدی سے۔۔۔
ہووووووووووو
پھر تو اتفاقیہ ملاقات نہ ہوئی :rolleyes:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہممم کیا بات ہے فہیم بھائی سے تو ہم نے بھی ملاقات کرنی ہے۔ ویسے تو ہمارا فون پر رابطہ ہے انشاءاللہ جب بھی کراچی گیا تو ان سے ضرور ملاقات کروں گا
 
فہیم

لائبریرین
اچھا بھئی میں ہی بھناڈا پھوڑ دیتی ہوں آج فہیم بھائی کی مجھ سے چھوٹی سی ملاقات ہوئی، فہیم بھائی میری یونیوورسٹی میں کسی کام سے آئے تھے تو وہ مجھ سے بھی ملے۔۔۔ ہماری ملاقات تقریبا" آدھا گھنٹے کی رہی کیونکہ میرے پاس وقت کی کافی کمی تھی(اور یہ میں سچ کہہ رہی ہوں کوئی مذاق نا سمجھے:p ) کلاس سے بھاگتی بھاگتی آئی اور فٹافٹ دوسری کلاس کا وقت ہوگیا اتنی دیر میں فہیم بھائی بیچارے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور میں نے فہیم بھائی کو فل دھوپ میں ہی رکھا:LOL: فہیم بھائی نے مجھے آئس کریم کھلائی۔۔ اور ہم نے تھوڑی سی باتیں کیں اور فہیم بھائی چلے گئے اور میں کلاس میں آگئی۔۔۔ ۔۔:rolleyes: فہیم بھائی بہت کول کول انسان ہیں سارے کام سکون سے کرنے والے یہ میں نے نوٹ کیا۔۔۔ ۔۔ فہیم بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان لگے مجھے اور بہت احترام سے انہوں نے مجھ سے بات کی۔۔۔ اور مجھے فہیم بھائی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔ :)

اصل میں دونوں کو ہی اپنے اپنے کاموں سے واپس جانا تھا تو ملاقات کو چھوٹا ہی رہنا پڑا :)
اور دھوپ سے تو میں تمہیں بچنے کو کہہ رہا تھا نہ ورنہ میں تو بقول تمہارے ہی بہت کول کول:ROFLMAO:

ملائکہ بہت خوش اخلاق اور ڈیسینٹ ہے، مجھ سے بہت خوش اخلاقی سے ملی اور بہت اچھے انداز میں بات چیت کی۔ مجھے ذرا بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ ہم فرسٹ ٹائم مل رہے ہیں۔
مجھے بھی ملائکہ سے مل کر بہت اچھا لگا :)
 
Top