اتفاقیہ لیکن یادگار ملاقات

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھئی عائشہ یہ مسٹیریس سی اسمائلی مت دو ،کچھ بولو بھی:p
میں تو تھوڑی دیر کے لیے آئی تھی اس دوران کچھ لمبا نہیں لکھ سکی بہنا :)
اور میں گیس بھی نہیں کر پائی تھی کہ بھیا کس بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ آپ کے بتانے پر پتا چلا۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
میں تو تھوڑی دیر کے لیے آئی تھی اس دوران کچھ لمبا نہیں لکھ سکی بہنا :)
اور میں گیس بھی نہیں کر پائی تھی کہ بھیا کس بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ آپ کے بتانے پر پتا چلا۔ :)
یعنی پورا تھریڈ نہیں پڑھنگ تم :)

ورنہ ہم نے تو پہلے ہی صفحے پر لکھ دیا تھا۔
قصہ مختصر یوں ہے کہ آج ہم اپنی تعلیم کے سلسلے میں جامعہ کراچی گئے تھے۔ تو سوچا کہ چلو ذرا تھوڑا اندر بھی گھوم لیا جائے۔
بس اسی گھومنے میں ہم رک کر ایک جگہ کھڑے تھے کہ ہمارے کانوں میں سلام کی آواز پڑی اور پھر ہمیں پہچاننے میں دیر ہیں لگی کہ سلام کرنے والی محترمہ کون ہیں :)

گو کہ یہ ملاقات بہت مختصر رہی کیونکہ جلد ہی ملائکہ کی کلاس کا ٹائم ہوگیا اور ہم دونوں نے اپنی اپنی راہ لی :)
لیکن اس ملاقات سے ہمیں بہت خوشی ہوئی :)

اور اس تھوڑی سی دیر کی ملاقات کو ہم نے کافی انجوائے کیا :)
اور ملائکہ نے بھی :)
اچھا بھئی میں ہی بھناڈا پھوڑ دیتی ہوں آج فہیم بھائی کی مجھ سے چھوٹی سی ملاقات ہوئی، فہیم بھائی میری یونیوورسٹی میں کسی کام سے آئے تھے تو وہ مجھ سے بھی ملے۔۔۔ ہماری ملاقات تقریبا" آدھا گھنٹے کی رہی کیونکہ میرے پاس وقت کی کافی کمی تھی(اور یہ میں سچ کہہ رہی ہوں کوئی مذاق نا سمجھے:p ) کلاس سے بھاگتی بھاگتی آئی اور فٹافٹ دوسری کلاس کا وقت ہوگیا اتنی دیر میں فہیم بھائی بیچارے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور میں نے فہیم بھائی کو فل دھوپ میں ہی رکھا:LOL: فہیم بھائی نے مجھے آئس کریم کھلائی۔۔ اور ہم نے تھوڑی سی باتیں کیں اور فہیم بھائی چلے گئے اور میں کلاس میں آگئی۔۔۔ ۔۔:rolleyes: فہیم بھائی بہت کول کول انسان ہیں سارے کام سکون سے کرنے والے یہ میں نے نوٹ کیا۔۔۔ ۔۔ فہیم بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان لگے مجھے اور بہت احترام سے انہوں نے مجھ سے بات کی۔۔۔ اور مجھے فہیم بھائی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔ :)


اور چلو ابھی تم لمبا لکھو لیکن کہیں لفظ "لمبا" نہیں لکھ دینا:tongue:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا مطلب بھیا؟

یعنی پورا تھریڈ نہیں پڑھنگ تم :)

ورنہ ہم نے تو پہلے ہی صفحے پر لکھ دیا تھا۔

اور ملائکہ نے بھی :)



اور چلو ابھی تم لمبا لکھو لیکن کہیں لفظ "لمبا" نہیں لکھ دینا:tongue:
پڑھا تھا بھیا
تب کالج سے واپس آئی تھی ناں تھکی ہوئی ۔۔ اس لیے بس مسکرا دیا :)
میں تو لمباااا ہی لکھنے کے بارے میں سوچ رہی تھی :p
 

فہیم

لائبریرین
:):):)


پڑھا تھا بھیا
تب کالج سے واپس آئی تھی ناں تھکی ہوئی ۔۔ اس لیے بس مسکرا دیا :)
میں تو لمباااا ہی لکھنے کے بارے میں سوچ رہی تھی :p
تھکاوٹ میں بھی مسکراہٹ کا قائم رہنا بہت اچھی بات ہے :)


اور یعنی لمبے کو بھی لمبااااااااااا کرنے کے چکر میں تھیں تم :)
 

فہیم

لائبریرین
زین بھیا یہ کہنا چاہ رہے ہوں گے کہ ایک ایسا تھریڈ شروع کیا جائے جس میں محفلین شئیر کریں کہ وہ کن کن دوسرے محفلین سے ملاقات کر چکے ہیں۔ :)
اور اگر اس میں یہ بات بھی ہو کہ زیادہ سے زیادہ بار کس کی ہوئی۔
تو تم جیت جاؤ گی :)
 
Top