ویسے ابھی تک یہ ویڈیو مشکوک ہی ہے کسی ایک نقطے پے کوئی بھی یقین نہیں کر پا رہا۔پہلی بات یہ ویڈیو ایک امیریکی جریدے"دی ٹائم" نے جاری کی ہے۔دوسرا جو وجہ بتائی گئی ہے وہ بھی متضاد ہے۔۔۔جیسے پہلے کہا گیا کہ لڑکی سسر کے ساتھ باہر نکلی گھر سے اس لیے سزا دی گئی۔جبکہ سسر تو نا محرم نہیں ہے تو پھر سزا بنتی ہی نہیں۔۔پھر کہا گیا کہ سسر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا دونوںنے اعتراف کیا۔۔۔۔۔۔۔۔آج کے ہی اخبار میںہے کہ پڑوسی الیکٹریشن گھر میںبجلی ٹھیک کرنے آیا تو اس کے ساتھ بات کرتی ہوئی پکڑی گئی جبکی طالبان نے اس لڑکی اور الیکٹریشن لڑکے کا زبردستی نکاح بھی کر دیا۔۔۔۔۔۔یو ٹیوب پر ایسی ہزاروں ویڈیوز ملیں گیئں جن میںکوڑے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔پر ان کی حقیقت 99 فیصد مشکوک ہے۔۔۔
اتنےس ارے پاکستانی چینلز جو ہر خبر سب سے پہلے شائع کرنے اک دعوا کرتے ہیں یہ ویڈیو ہی امریکی جریدے نے کیوں جاری کی۔۔
جبکہ سیاست دان ناہل قسم کے اسلام کے بنیادی باتوں سے بھی انجان ہیں۔۔۔کل فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ"مجھے نہیں یاد کہ کسی موقعے پر نبی کریم
نے کسی خاتون کو ایسی سزا دی۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ اس بارے میں چوری کے ایک واقعے کی سزا دیتے وقت جب حضور پاک سے سفارش کی گئی تو آُپ نے فرمایا تھا کہ اس وقت اگر فاطمہ بنت محمد
نے بھی یہ جرم کیا ہوتا تو اسے بھی یہی سزا ملتی۔۔۔۔۔۔
میں یہ نہیں کہ رہی کہ اچھا ہوا۔اللہ معاف کرے کسی کی بہن کسی کی بیٹی ہے وہ شاید وہ بےبس لوگ بھی اسی مجمعے میں موجود ہوں ۔۔۔۔۔
کل کافی سارے ڈاکٹرز کے بھی بیانات سامنے آئے ۔۔۔۔۔کہ ایسے نہیں ہو سکتا جب کسی کو 34 کوڑے پڑیں اور وہ آرام سےا ٹھ کے چل دے۔۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے جن لوگوںکو سکول میںکبھی ٹیچر سے مار پڑی ہو وہ اس حقیقت سے آگاہ ہوں گے۔۔۔۔۔کہ ہاتھ پے بھی دو سکیل پڑیں تو پینسل نہیں پکڑی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔
اس ویڈیو کا امریکہ سے جاری ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اسلام کو بدنام کرنے کی ایک سازش۔۔۔۔۔۔۔اسلام یہ نہیں ہے اسلام نے جتنی عزت اور رتبہ عورتوں کو دیا کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔۔۔۔اندھا دھند اعتبار سے پہلے اس کی سچائی بارے معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے