چودہویں سالگرہ اجتماعی انٹرویو، سلسلہ اول

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں معروف اراکین کے انٹرویوز کا ایک خوب صورت سلسلہ تواتر سے جاری رہا، تاہم، ایک عرصہ ہوا، یہ سلسلہ موقوف ہے۔ ان دنوں سالگرہ کی چہل پہل ہے تو ذہن میں خیال آیا کہ اس مرتبہ بھی اجتماعی انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اس انٹرویو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ صرف سالگرہ کے ماہ میں جاری رہے گا۔ اس حوالے سے دو مزید لڑیوں کا اجراء بھی کیا جا سکتا ہے۔

سوالات کی پہلی کھیپ:
(خیال رہے کہ ہر سوال کے ایک سے زائد جواب دیے جا سکتے ہیں اور اگر معزز محفلین کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو اسے نظرانداز کر دیں، شکریہ!)

1۔ کچن میں ہونے والا کوئی ایڈونچر جو آج تک یاد ہو؟
2۔ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں، اور سامنے سے شیر آ جائے تو کیا کریں گے؟
3۔ سکول میں ہونے والی یادگار پٹائی کی روداد! کیا ہمت ہے سنانے کی؟
4۔کوئی ایسا خواب جو بھلائے نہ بھولتا ہو؟
5۔ کس اینکر پرسن کو دیکھ کر ٹی وی بند کرنا پسند کریں گے؟ وجہ بھی عنایت کی جائے تو احسان مند رہیں گے۔
6۔ ایسا کوئی قانون، اخلاقی قدر یا ضابطہ، جو آپ سب پر لاگو کرنے کے خواہش مند ہوں؟
7۔ سب سے زیادہ اوٹ پٹانگ حرکت جو آج تک آپ سے سرزد ہوئی ہو!

نوٹ: اس لڑی میں محفلین کے 'رواں تبصرے ' ساتھ ساتھ چلتے رہیں تو مناسب ہے تاکہ بے تکلفی کی فضا قائم رہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
۔ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں، اور سامنے سے شیر آ جائے تو کیا کریں گے؟
السلام علیکم۔
اتنی پختہ عادت ہے کہ مجھے یقین ہے شیر سے ملاقات پہ بھی سب سے پہلے میں نے سلام ہی کرنا ہے۔ پھر تو جو کرنا ہوگا، شیر بھائی ہی کریں گے۔

5۔ کس اینکر پرسن کو دیکھ کر ٹی وی بند کرنا پسند کریں گے؟ وجہ بھی عنایت کی جائے تو احسان مند رہیں گے۔
مبشر لقمان۔ کسی بندے سے نفرت کرنی نہیں چاہیے۔ لیکن میں مجبور ہوں، انھیں دیکھتے ہی مجھے۔۔۔۔۔ صاحب سے کہتی ہوں کہ چینل بدلیں۔
ساحر لودھی۔ اللہ اس بندے پہ اپنا رحم فرمائے۔ آمین!
عامر لیاقت۔ اس کی وجہ تو ہماری محفل میں کئی لڑیوں میں لکھی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم۔ اتنی پختہ عادت ہے کہ مجھے یقین ہے شیر سے ملاقات پہ بھی سب سے پہلے میں نے سلام ہی کرنا ہے۔ پھر تو جو کرنا ہوگا، شیر بھائی ہی کریں گے۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ بھائی صاحب محض سلام کا جواب دینے پر ہی اکتفا کریں گے۔ :donttellanyone:
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ہم امید رکھتے ہیں کہ بھائی صاحب یقینی طور پر سلام کا جواب دینے پر ہی اکتفا کریں گے۔ :donttellanyone:

پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ جانور مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
یہ بس میری کیفیت ہے۔
ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہے۔:)
 
فرقان احمد

محفلین
پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ جانور مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
یہ بس میری کیفیت ہے۔
ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہے۔:)
:thumbsup2: دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو جملہ تکالیف سے محفوظ رکھے، آمین!
 
آخری تدوین:
1۔ کچن میں ہونے والا کوئی ایڈونچر جو آج تک یاد ہو؟
گھر والے کراچی گئے ہوئے تھے۔ میں اور بڑا بھائی پیپرز کی وجہ سے گھر پر تھے۔ ایک دن سوچا مونگ کی دال پکائی جائے۔ جب اپنی طرف سے اطمینان ہو گیا کہ اب دال تیار ہو گی، کوکر کھولا۔
دال میں کفگیر ڈالا تو دال اس کے گرد لئی کی طرح لپٹ کر آ گئی۔ دال اتارنے کے لیے کفگیر کو جھٹکے دیے تو کفگیر کا ہینڈل ہاتھ میں رہ گیا اور دوسرا حصہ ٹوٹ کر الگ ہو گیا۔ مگر دال نہ چھوٹی۔ اور باہر جا کر برگر کھانے کا فیصلہ کیا۔
2۔ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں، اور سامنے سے شیر آ جائے تو کیا کریں گے
ٹانگ کا درد بھول کر بھاگوں گا۔
3۔ سکول میں ہونے والی یادگار پٹائی کی روداد! کیا ہمت ہے سنانے کی؟
کون سی سناؤں، چننا مشکل ہے۔
4۔کوئی ایسا خواب جو بھلائے نہ بھولتا ہو؟
مجھے تو اکثر خواب آنکھ کھلتے ہی بھول جاتے ہیں، اور ذہن پر بہت زور ڈالنے کے باوجود یاد نہیں آتا کہ ابھی کیا خواب دیکھا۔
5۔ کس اینکر پرسن کو دیکھ کر ٹی وی بند کرنا پسند کریں گے؟ وجہ بھی عنایت کی جائے تو احسان مند رہیں گے۔
ٹاک شوز دیکھتا ہی نہیں، سب ہدایات کے مطابق چل رہے ہوتے ہیں۔ سطحیت پھیلانے میں ایک بڑا کردار ان ٹاک شوز یا اینکرز کا بھی ہے۔ یہ میری رائے ہے، اختلاف ہو سکتا ہے۔
6۔ ایسا کوئی قانون، اخلاقی قدر یا ضابطہ، جو آپ سب پر لاگو کرنے کے خواہش مند ہوں؟
سورۃ الحجرات میں جن باتوں کی تعلیم دی گئی ہے، ان پر سب عمل شروع کر دیں تو بہت سے معاشرتی مسائل دم توڑ دیں گے۔
7۔ سب سے زیادہ اوٹ پٹانگ حرکت جو آج تک آپ سے سرزد ہوئی ہو!
حرکتیں اتنی ہوئیں ہم سے کہ سیدھے ہو گئے۔
 
1۔ کچن میں ہونے والا کوئی ایڈونچر جو آج تک یاد ہو؟
پانچویں جماعت میں تھی، چائے بنانی نہیں آتی تھی اور امی گھر پہ نہیں تھیں. خدا جانے کیوں چائے کے سامان اور دردِ سر کے امتزاج نے چائے بنانے پہ مجبور کر دیا اور میں اسے پکاتی رہی پکاتی رہی کہ کہیں کچی نہ رہ جائے، چینی ڈالتی رہی ڈالتی رہی کہ کہیں پھیکی نہ رہ جائے! اس سارے پراسس کے بعد جو چیز نمودار ہوئی وہ ایک کپ کا چوتھا حصہ کوئی مائع تھا جو اتنا میٹھا تھا کہ جب زہر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ والا ذائقہ ذہن میں آتا ہے. :sneaky:

2۔ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں، اور سامنے سے شیر آ جائے تو کیا کریں گے؟
اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی رہو‍ں گی اور وہ شیر ہے اتنا تو کرنا چاہیے اسے کہ بہادروں کو چھوٹ دے دے. نہیں تو نہ سہی! ورنہ پھر اس کا لقمہ بن کے سارا کیڈمیم اس میں انڈیل دینا ہے جو ریسرچ کے دوران مجھے لگتا ہے میرے اندر بہت جمع ہو گیا ہے! :sneaky:

3۔ سکول میں ہونے والی یادگار پٹائی کی روداد! کیا ہمت ہے سنانے کی؟
پٹائی تو بہت بار ہوئی ہے لیکن یادگار بنانے کا کبھی سوچا نہیں!
:sneaky:
4۔کوئی ایسا خواب جو بھلائے نہ بھولتا ہو؟
جاگتی آنکھوں کے بیسیوں خواب، جن کے پورا ہونے کے بھی اتنے ہی امکانات ہیں جتنے نہ پورا ہونے کے! لیکن لگی رہوں گی، کبھی تو وہ وقت آئے گا! جیسے اللہ چاہے! (n)
5۔ کس اینکر پرسن کو دیکھ کر ٹی وی بند کرنا پسند کریں گے؟ وجہ بھی عنایت کی جائے تو احسان مند رہیں گے۔
اقرار الحسن کے علاوہ سب کو! وجہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے ان کی اتنی اہمیت نہیں ہے سوائے اس کے کہ چینلز کی نشریات چلتی رہیں، بات سے بات نکلتی ہی رہے.
6۔ ایسا کوئی قانون، اخلاقی قدر یا ضابطہ، جو آپ سب پر لاگو کرنے کے خواہش مند ہوں؟
اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے جینا آسان بنانا، خواہ مخواہ کسی کے معاملات میں مخل نہ ہونا، یہ سب پر لاگو کرنا چاہوں گی.
7۔ سب سے زیادہ اوٹ پٹانگ حرکت جو آج تک آپ سے سرزد ہوئی ہو!
آج تھیسز سبمیشن کی آخری تاریخ ہے اور میں انٹرویو کے جوابات دے رہی ہوں اور وہ بھی اجتماعی کے! :LOL:
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
پانچویں جماعت میں تھی، چائے بنانی نہیں آتی تھی اور امی گھر پہ نہیں تھیں. خدا جانے کیوں چائے کے سامان اور دردِ سر کے امتزاج نے چائے بنانے پہ مجبور کر دیا اور میں اسے پکاتی رہی پکاتی رہی کہ کہیں کچی نہ رہ جائے، چینی ڈالتی رہی ڈالتی رہی کہ کہیں پھیکی نہ رہ جائے! اس سارے پراسس کے بعد جو چیز نمودار ہوئی وہ ایک کپ کا چوتھا حصہ کوئی مائع تھا جو اتنا میٹھا تھا کہ جب زہر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ والا ذائقہ ذہن میں آتا ہے. :sneaky:

اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی رہو‍ں گی اور شیر ہے اتنا تو کرنا چاہیے اسے کہ بہادروں کو چھوٹ دے دے. نہیں تو نہ سہی! ورنہ پھر اس کا لقمہ بن کے ساری کیڈمیم اس میں انڈیل دینی ہے جو ریسرچ کے دوران مجھے لگتا ہے میرے اندر بہت جمع ہو گئی ہے! :sneaky:

پٹائی تو بہت بار ہوئی ہے لیکن یادگار بنانے کا کبھی سوچا نہیں!
:sneaky:

جاگتی آنکھوں کے بیسیوں خواب، جن کے پورا ہونے کے بھی اتنے ہی امکانات ہیں جتنے نہ پورا ہونے کے! لیکن لگی رہوں گی، کبھی تو وہ وقت آئے گا! جیسے اللہ چاہے! (n)

اقرار الحسن کے علاوہ سب کو! وجہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے ان کی اتنی اہمیت نہیں ہے سوائے اس کے کہ چینلز کہ نشریات چلتی رہیں، بات سے بات نکلتی ہی رہے.

اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے جینا آسان بنانا، خواہ مخواہ کسی کے معاملات میں مخل نہ ہونا، یہ سب پر لاگو کرنا چاہوں گی.

آج تھیسز سبمیشن کی آخری تاریخ ہے اور میں انٹرویو کے جوابات دے رہی ہوں اور وہ بھی اجتماعی کے! :LOL:
کچھ کچھ ہم آپ سے سہم سے گئے ہیں۔ وجوہات کا اندازہ لگانے کی کوششیں ابھی جاری ہیں۔
 
1۔ کچن میں ہونے والا کوئی ایڈونچر جو آج تک یاد ہو؟
ایک دفعہ ہم اور ہماری ہمشیرہ نے مل کر سب گھر والوں کے کے کچوریاں اور آلوکی ترکاری بنائی تھی ۔بڑا دلچسپ اور مزے دار ایڈونچر رہا تھا۔ ہم ہتھیلی پر کچوریاں بیل کر کڑاہی میں ڈال رہے تھے اور ہمشیرہ انھیں تل رہی تھیں ۔
2۔ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں، اور سامنے سے شیر آ جائے تو کیا کریں گے؟
ہمارا تو روز واسطہ پڑتا ہے شیر سے کبھی وہ جیت جاتے ہیں تو کبھی ہم ہار جاتے ہیں ۔البتہ اگر کبھی ایسا اتفاق ہوا تھا یقینا جان بچانے کی کوشش کریں گے ۔
3۔ سکول میں ہونے والی یادگار پٹائی کی روداد! کیا ہمت ہے سنانے کی؟
کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں ۔
4۔کوئی ایسا خواب جو بھلائے نہ بھولتا ہو؟
خواب کوئی یاد ہی نہیں رہتا ۔
5۔ کس اینکر پرسن کو دیکھ کر ٹی وی بند کرنا پسند کریں گے؟ وجہ بھی عنایت کی جائے تو احسان مند رہیں گے۔
ٹی وی ٹاک شوز ہم دیکھتے ہی نہیں ۔اگر کبھی اتفاق سے جھیلنا پڑے جائیں تو سر میں درد ہونا لگتا ہے ۔
6۔ ایسا کوئی قانون، اخلاقی قدر یا ضابطہ، جو آپ سب پر لاگو کرنے کے خواہش مند ہوں؟
ہر وہ قانون جس سے آدمیت کی حرمت اور حفاظت ہو ۔
7۔ سب سے زیادہ اوٹ پٹانگ حرکت جو آج تک آپ سے سرزد ہوئی ہو!
کوئی ایک ہو تو بتائیں نا !
 
فرقان احمد

محفلین
ایک دفعہ ہم اور ہماری ہمشیرہ نے مل کر سب گھر والوں کے کے کچوریاں اور آلوکی ترکاری بنائی تھی ۔بڑا دلچسپ اور مزے دار ایڈونچر رہا تھا۔ ہم ہتھیلی پر کچوریاں بیل کر کڑاہی میں ڈال رہے تھے اور ہمشیرہ انھیں تل رہی تھیں ۔

ہمارا تو روز واسطہ پڑتا ہے شیر سے کبھی وہ جیت جاتے ہیں تو کبھی ہم ہار جاتے ہیں ۔البتہ اگر کبھی ایسا اتفاق ہوا تھا یقینا جان بچانے کی کوشش کریں گے ۔

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں ۔

خواب کوئی یاد ہی نہیں رہتا ۔

ٹی وی ٹاک شوز ہم دیکھتے ہی نہیں ۔اگر کبھی اتفاق سے جھیلنا پڑے جائیں تو سر میں درد ہونا لگتا ہے ۔

ہر وہ قانون جس سے آدمیت کی حرمت اور حفاظت ہو ۔

کوئی ایک ہو تو بتائیں نا !
کوئی ایک جواب ڈھنگ کا نہیں ہے۔ سارے جواب تفصیل کے ساتھ دوبارہ دیجیے۔ صفر نمبر :)
 
فرقان احمد

محفلین
تو کیا یہ سنجیدہ سلسلہ ہے ،
ہم نے تو اس عبارت کو دیکھ کر سوالات کے جوابات دیئے ہیں ۔
ہمارا مطلب ہے کہ سنجیدگی سے مزاحیہ جوابات دیجیے۔ اگر پٹائی ہوئی تو کس غضب کی ہوئی؛ مرغا بنے یا کچھ اور! کچوریاں کڑاہی میں ڈالتے ہوئے کیا ایڈونچر سرزد ہوا؟ کس زاویے سے کچوری کڑاہی میں ڈالی گئی، وغیرہ وغیرہ!
 
سید عمران

محفلین
Top