اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں اجتماعی انٹرویو کی خوب صورت روایت موجود رہی ہے۔ تاہم، اس انٹرویو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ صرف سالگرہ کے ماہ میں جاری رہے گا۔ اس حوالے سے مزید ایک لڑی کا اجراء بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ سوالات کی تعداد کم از کم تیس ہو جائے۔ جو محفلین پہلی لڑی میں جواب دینے سے رہ گئے تھے، ان کے لیے سلسلہ اول کا ربط پیش خدمت ہے۔

اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ اَوَّل!

خیال رہے کہ اس لڑی میں محفلین رضاکارانہ طور پر شریک ہو سکتے ہیں، یعنی جو انٹرویو دے اس کا بھی بھلا، جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔ اس سلسلے کے اجراء کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جو محفلین بوجوہ انٹرویو نہ دے سکے، وہ بھی اپنے خیالات اور پسند یا ناپسند کا اظہار کر سکیں۔

سوالات کی دوسری کھیپ:
(خیال رہے کہ ہر سوال کے ایک سے زائد جواب دیے جا سکتے ہیں اور اگر معزز محفلین کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو اسے نظرانداز کر دیں، شکریہ!)

1۔ پسندیدہ موسم
2۔ پسندیدہ پھول
3۔ پسندیدہ پھل
4۔ پسندیدہ ملک
5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
6۔ پسندیدہ خوشبو
7۔ پسندیدہ قول
8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
9۔ پسندیدہ مضمون
10۔ پسندیدہ محفلین

نوٹ: اس لڑی میں محفلین کے 'رواں تبصرے ' ساتھ ساتھ چلتے رہیں تو مناسب ہے تاکہ بے تکلفی کی فضا قائم رہے۔ :)
 
آخری تدوین:
1۔ پسندیدہ موسم
ناپسند تو کوئی نہیں۔ سب سے پسندیدہ بہار۔

2۔ پسندیدہ پھول
سرخ گلاب

3۔ پسندیدہ رنگ
پہلے ہو چکا ہے۔
آسمانی نیلا

4۔ پسندیدہ ملک
پاکستان

5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
مختار مسعود، پطرس بخاری
اساتذہ اور مشاہیر کے علاوہ قابلؔ اجمیری، ساغر صدیقی

6۔ پسندیدہ خوشبو
عود، ڈن ہل ڈیزائر

7۔ پسندیدہ قول
اقوال یاد نہیں رہتے۔

8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
جہاں جہاں جا چکا ہوں، اس میں سوات۔
جہاں جانا چاہتا ہوں، دیوسائی اور نیلم ویلی

9۔ پسندیدہ مضمون
ریاضی

10۔ پسندیدہ محفلین
لمبی فہرست، بلکہ ناپسندیدہ ہی کوئی نہیں۔ کوئی نہ کوئی وجہِ پسندیدگی غالباً سب میں موجود ہے۔
 
1۔ پسندیدہ موسم
بارش کا موسم

2۔ پسندیدہ پھول
موتیا

3۔ پسندیدہ پھل
آم

4۔ پسندیدہ ملک
دیس ہمارا سب سے پیارا پاکستان

5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
پروین شاکر ، محی الدین نواب

6۔ پسندیدہ خوشبو
ہلکی خوشبو ،کوئی سی بھی ہو

7۔ پسندیدہ قول
انسان کو مرتے دم تک زندہ رہنا چاہیے

8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
ہر وہ مقام جو پُر فضا ہو پسند ہے

9۔ پسندیدہ مضمون
ہر اچھی سبق آموز تحریر

10۔ پسندیدہ محفلین
محفل کا ہر محفلین قابل احترام ہے،کوئی ناپسندیدہ نہیں ۔
 
سردیوں کی بارش، گرمیوں کی بارش یا برسات کی بارش؟

کالا موتیا یا سفید موتیا؟

تخمی آم یا قلمی آم؟


لیاری ندی؟
ہر موسم کی بارش والا موسم
سفید موتیا
آم آم ہوتا ہے ،چاہیے کوئی سا بھی ہو بس ذائقے میں مزیدار ہونا چاہیے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد بھائی ہم نے دوسری کھیپ تو نمٹا دی ہے ۔اب یہ بتائیں کہ تیسرا سوالات کا سلسلہ کب تک آئے گا ؟
ڈراما 'عینک والا جن' کا ایک کردار یاد آ گیا، شاید زکوٹا جن۔ یعنی کہ، 'مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں؟' ۔۔۔! :)
 

م حمزہ

محفلین
1۔ پسندیدہ موسم

جب بھی سردی نا ہو۔

2۔ پسندیدہ پھول

ہمارے آنگن کے گلاب

3۔ پسندیدہ پھل

اپنے باغ کے سیب

4۔ پسندیدہ ملک

سارا جہاں ہمارا

5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب

اقبال علیہ الرحمہ

6۔ پسندیدہ خوشبو

جو بھی میں لگاوَں

7۔ پسندیدہ قول

چہرے کے سات پردے

8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام

جنگلات، جہاں بھی ہوں۔

9۔ پسندیدہ مضمون

انگریزی ، لیکن سمجھ نہیں آتی۔

10۔ پسندیدہ محفلین
الحمد للہ، سب کے سب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
1۔ پسندیدہ موسم
خزاں

2۔ پسندیدہ پھول
سرخ گلاب

3۔ پسندیدہ پھل
جامن

4۔ پسندیدہ ملک
برٹش انڈیا

5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
کئی ایک ہیں، کچھ لکھ دیتا ہوں:
ادیب: برٹرنڈ رسل، ول ڈیورنٹ، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا شبلی نعمانی، سعادت حسن منٹو، پطرس بخاری، مشتاق احمد یوسفی
شاعر: سعدی شیرازی، عرفی شیرازی، صائب تبریزی، غالب، اصغر گونڈوی، اقبال

6۔ پسندیدہ خوشبو
نئے نوٹوں اور بوسیدہ کتابوں کی خوشبو، اس کے علاوہ کوئی بھی نہیں

7۔ پسندیدہ قول
ہمارے ڈین صاحب کا ایک قول ہے، انہوں نے بھی کہیں سے سنا ہوگا، میرا فائنل پراجیکٹ تھا اور میں حالتِ مجنوں میں تھا، اُس وقت انہوں نے کہا تھا، یہاں برسرِ محفل دہرانے کے قابل نہیں۔ :)

8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
کوئی بھی نہیں۔ لیکن سیرنگیٹی دیکھنے کا شوق ہے۔

9۔ پسندیدہ مضمون
کئی ایک ہیں، کچھ لکھ دیتا ہوں
تاریخ، فلسفہ، فلسفۂ تاریخ، تاریخِ فلسفہ، میڈیکل سائنسز، ریاضی

10۔ پسندیدہ محفلین
کئی ایک ہیں، کچھ لکھ دیتا ہوں:
نبیل، زیک، فرحت کیانی، لاریب مرزا، اے خان، عدنان نقیبی
:)
 
آخری تدوین:
Top