1۔ پسندیدہ موسم
خزاں (کیونکہ بہار میں دل مردہ ہو جاتا ہے اور برسات میں وطن عزیز میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے)
2۔ پسندیدہ پھول
گوبھی کا پھول (کیونکہ کھانے کے کام بھی آتا ہے)
3۔ پسندیدہ پھل
ہر پھل ہی پسندیدہ ہے تاہم آم کی مٹھاس کی تو کیا ہی بات ہے!
4۔ پسندیدہ ملک
اپنے ملک سے محبت ہے اس کے علاوہ پسندیدہ ملک کے متعلق سوچنے کا خیال کبھی آیا نہیں. اللہ سارے ملک وخائے، فیر سوچاں گے!
5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
بہادر شاہ ظفر کے علاوہ سارے
ممتاز مفتی، ہاشم ندیم اور بہت سے!
6۔ پسندیدہ خوشبو
نم مٹی کی، مہندی کی، کلیوں کی
7۔ پسندیدہ قول
بہت سے قول بہت پسند رہے ہیں لیکن جب کسی ایک کے متعلق سوچنے لگتی ہوں تو ذہن میں یہی آتا ہے کہ ساری اچھی باتیں کہی جا چکی ہیں، بس ان پر عمل کرنا باقی ہے.
8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
ابھی تک تو دریائے راوی میں عین شام کے وقت کشتی پر سواری بہترین رہی. ویسے پسندیدہ سیاحتی مقام کے متعلق مستقبل قریب میں زیادہ اچھی طرح بتا سکوں گی کیونکہ ناران کاغان ٹور جا رہا ہے جلد.
9۔ پسندیدہ مضمون
آرٹس پسند تھی، سائنس رکھ لی. میتھس پسند تھا، بائیو رکھ لی. فزکس پسند تھی، باٹنی رکھ لی. اب میں کیا کہوں! بائیوٹیکنالوجی!!
10۔ پسندیدہ محفلین
ابن سعید بھائی ہائیٹ آف ایموشنل انٹیلی جنس کی وجہ سے. ویسے وہ محفلین تھوڑی نا ہیں، خادم کہلواتے ہیں!
محفلین بہت سے پسند ہیں بلکہ زیادہ تر محفلین پسند ہی ہیں کسی نا کسی وجہ سے، کیا لکھوں کیا نہ لکھوں!