تاسف اجتماعی دعا کی درخواست برائے محفلین و متعلقین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ایم اے راجہ بھیا کا مکتوب ملا، والدہ ماجدہ کی طبیعت قدرے بہتر ہے لگ بھگ 12 دنوں بعد کچھ کھایا پیا ہے ۔ دوستوں کے شکرگزارہیں اورمزید دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔۔
 
تانیہ

محفلین
ایم اے راجا صاحب کی والدہ ماجدہ کو اللہ تعالی صحت تندرستی اور عمر دراز عطا فرمائے ۔۔۔آمین
 
مغزل

محفلین
میرا چھوٹا بھائی عباس علی مغلبھی یرقان میں مبتلا ہے ۔ آپ دوستوں سے دعا کی درخواست ہے ۔
خود میری طبیعت بہت خراب تھی دو تین دل سے بس یہی بیماریاں پریشانیاں مگر محفل میں آتا رہا۔ آمنہ اور فاطمہ بھی ماشا اللہ بہت بہتر ہیں ۔۔
میں اب آپ کی دعاؤں سے ٹھیک ہوں، غزل ناز غزل بھی اب ماشا اللہ بہت بہتر ہے انشا اللہ آج کل میں محفل میں بھی آئےگی۔
اللہ جزا دے ۔ اب میں خاصا بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
 
مغزل

محفلین
ایم اے راجا بھائی کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز سے سی سی یو میں داخل ہیں ، صبح رابط پر معلوم ہوا۔
احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ راجہ محمد امین بھائی کی والدہ ماجدہ کو
صحتِ کاملہ عاجلہ عادلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
غ۔ن۔غ

محفلین
السلام علیکم
میں آپ سب ساتھیوں کی پر خلوص دعاؤں کے لیے تہہ دل سے ممنون ہوں۔
اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاؤں کے طفیل میں اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں۔
خدا آپ سب کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے آمین
میری دعا ہے اللہ محفل کے دیگر ساتھیوں اور ان کے احباب کو جملہ مشکلات و تکالیف اور بیماریوں سے نجات عطا فرمائے
خصوصی طور پرحافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی اور ان کی ہمشیرہ، ایم اے راجہ بھائی کی والدہ ماجدہ اور راجہ محمد امین بھائی کی والدہ صاحبہ کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ ان کو کامل شفا عطا فرمائے آمین
ہمیں اپنی بیٹیوں آمنہ اور فاطمہ اور محمود کی بڑی نانی صاحبہ کی کامل شفا اور صحت یابی کے لیے اپنےمحترم ساتھیوں اور بہن بھائیوں سے مذید دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
الل

اللہ تعالی اپنا سب پر کرم کرے اور اورآپ کو مکمل صحت یاب ۔۔۔ بہت ساری دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
بیماروں کے لیے رسول اللہ ﷺ کی دعا:
اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَاءَ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَاء لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا
ترجمہ: اے اللہ! اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دورفرما دے، تُو شفا دے دے کہ تُو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top