مغزل
محفلین
اجتماعی دعا کی درخواست برائے محفلین و متعلقین
لَا بَاسَ طہُورا انشا اللہ
کچھ صحتیابی کے بعد غزل ( غزل ناز غزل ) دوبارہ سے شدید بیمار ہے آج بھی ڈاکٹر سے وقت لیا ہے۔ خاندان میں بھی کئی افرادِ خانہ شدید بیمار ہیں ۔
ہماری بیٹی آمنہ یرقان کا شکار ہیں دو دن سے ڈاکٹر دوا دارو ٹیسٹ ، بچی کے لیے دوڑ دھوپ میں غزل کی طبیعت بھی زیادہ خراب ہوگئی۔
گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تو خبر ہوئی کہ حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی اپنے ماموں کی رحلت کے بعد سے شدید علیل (یرقان کے اثرات لگتے ہیں ) ہیں ۔ حافظ بھائی کی ہمشیرہ بھی علیل ہیں اور داخلِ ہسپتال ہیں ۔۔
براردِ عزیز ایم اے راجا کی والدہ ماجدہ اپنے صاحبزادے کی رحلت کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ اور بیماری کی شکار ہیں
راجہ محمد امین کا آج برقی مکتوب ملا تھا کہ والدہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔
ہماری بڑی نانی جانی پر گاؤں میں دیوار گر پڑی، اینٹیں لگنے سے خاصی مضروب ہیں ۔
دعا فرمائیں کہ باری تعالی متذکرین اور محفلین اور متعلقین کے جملہ خاندانوں سمیت سبھی دوستوں بہنوں بھائیوں کے افرادِ خانہ
کو بیمارانِ کربلا کے صدقے میں صحتِ کاملہ عاجلہ عادلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین ثم آمین