کیا آپ آرگینک فوڈ استعمال کرتی ہیں؟ ورنہ اس سے آگے مصنوعی اور غیر مصنوعی کی تقسیم ازخود مصنوعی ہے۔
عثمان!
ایسی کوئی شرط نہیں کہ مکمل نامیاتی خوراک ہو۔ میرے ذاتی خیال میں ایسا تصور کرنا خوش فہمی ہے۔
ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں کہ کھانے پینے کے لئے ایسی اشیاء استعمال کریں جو زیادہ فائدہ مند اور کم نقصان دہ ہوں۔
اور اس خواہش کے لئے ہمیں خود پہ کچھ پابندیاں لگانا پڑتی ہیں۔ کسی چیز کو چھوڑنا پڑتا ہے اور کسی چیز کی مقدار کم کرنی پڑتی ہے۔ کسی ایسی چیز کو اپنانا ہوتا ہے جو ذائقہ میں اتنی اچھی نہ ہو لیکن فوائد میں بہترین ہو۔
جیسے صاحب کے لئے ڈاکٹر کی ہدایت پہ ہم نے بڑا گوشت پکانا بہت زیادہ حد تک بند کر دیا ہے۔ ہمیں چونکہ دیسی انڈے آسانی سے مل جاتے ہیں چند قابلِ اعتماد جگہوں سے سو فارمی کم آتے ہیں۔ لیکن جب دیسی ختم ہوجائیں تو ہم فارمی بھی لے لیتے ہیں۔ دیسی مرغیاں مل جاتی ہیں لیکن کبھی کبھی ہم فارمی مرغی بھی بنا لیتے ہیں۔ یہ چند مثالیں ہیں۔