حکیم محمدعرفان شہزاد
محفلین
اجینوموتوالمعروف چائینہ نمک،مزےدارمگر مُضرصحت۔
آپ اگراہل علم حضرات سےرجوع کریں کہ چائنیز نمک حلال ہے یا حرام؟ اور یہ صحت کےلیے فائدہ مندہےیا نقصان دہ؟ تو جواب ملے گا کہ اجینو موتو ایک برانڈ کا نام ہے اوراس نام سے مختلف ملکوں میں نمک بنایا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اس نام سے پروڈکٹ بنائی جا رہی ہے۔اسے وہاں کے ایک معتمد تصدیقاتی ادارے سنحا (SANHA) نے حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ادارے ’’مسلم کنزیومر گروپ‘‘ نے امریکہ اور کینیڈا میں تیار ہونے والے اجینو موتو کو بھی حلال قرار دیا ہے لیکن اس کاکیا کیجئے کہ آلو کےخستہ اورکرارے چپس کا پیکٹ جسےآپ مزے لے لے کرکھا رہے ہیں،آپ سوچتے ہیں کہ بس ایک پیکٹ ہی کھائیں گےلیکن کچھ دیر بعد ہی پیکٹ خالی ہو جاتا ہےاورآپ کی انگلیاں نہ سے ٹکرانے لگتی ہیں، تو یہ خواہش ہوتی ہےکہ ایک پیکٹ اورکھانا چاہئیے۔دراصل اس میں آپ کو کوئی قصورنہیں ہے۔ یہ آپ کا دشمن چینی نمک اجینو موتو ہے۔اس کےذائقے کی بنا پر آپ چینی ریستورانوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کھانا کھانے کےایک گھنٹے بعد آپ کو پھر بھوک لگنے لگتی ہے۔اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے،اسی لئے آپ اسے ہر ڈش میں ڈالنے پرمجبورہوجاتے ہیں۔بازار میں جو غذائیں تیارکی جاتی ہیں، مثلاََ آلو کے چیس، سُوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں عرف نوڈلز، سلاد اور کیک وغیرہ ،انھیں مزیدار بنانےکےلئے اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ چینی، ریستورانوں میں جو کھانےتیارکئے جاتے ہیں۔ان میں بھی لازمی طور پر اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔ یہ جن غذاوٴں میں ڈالا جاتا ہے، انھیں لوگ زیادہ سے زیادہ کھاتے ہیں۔ درحقیقت اجینو موتو غذاوٴں میں ڈالنے سےمسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے،جس سے یہ محسوس ہوتا ہےکہ ہم کوئی لذیذ چیزکھا رہے ہیں۔آپ اسے رغبت سےکھائیں اورسارےکھانوں میں ڈالیں، لیکن یہ بات آپ کوفراموش نہیں کرنی چاہئے کہ یہ ایک کیمیائی جزو ہے اورآپ کو اس سےدور رہنا ضروری ہے۔جبکہ یہ کیمیائی جزو امینوترشہ یعنی ایمینو ایسڈ ( Amino Acid ) ہے جو جسم میں پہلے سےموجود ہوتا ہے۔ اگرجسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو فالج ہوسکتا ہے۔جب ہم اجینو موتو کو مسالے دار سویوں میں ڈالتے ہیں تو مرغی کے گوشت کا مزہ اصل مرغی کےگوشت سے زیادہ ہوجاتا ہے۔ موصولہ رپورٹ کےمطابق عابد ایک ریستوران کے مالک ہیں، وہ اپنے ہاں جو بھی کھانا پکواتے ہیں اس میں اجینو موتو قطعی نہیں ڈالتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں اجینو موتو میں پکا ہوا کھانا کھالوں تو میرا مُنہ خشک ہوجاتا، سانس پھولنے لگتا اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔اس کےباوجود عام ریستورانوں کے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کےلئےاس کااستعمال کیاجاتا ہے،جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ اگر کھانوں میں ذائقہ پیدا نہیں ہورہا تو آپ کوکھانا پکانے کا طریقہ تبدیل کرناچاہئے۔ آپ جو گرم مصالحےاستعمال کرتے ہیں، ان کا توازن بہتر بنائیں تاکہ آپ جو گوشت اور سبزیاں پکائیں وہ مزید ذائقے دار بن سکیں۔جبکہ اجینو موتو پہلوئی اثرات میں
1 : سر درد کا ہونا
2 : حد سے زیادہ تھکن
3 : قے متلی
4 : پسینے کی زیادتی اور
5 : چہرے پر چکناہٹ شامل ہے۔ اگر اسے مسلسل کھایا جائے تو اس سے
6 : ہائی بلڈ پریشر
7 : ہارمونوں میں عدم توازن
8 : سبزیوں سے الرجی، دمہ
9 : لعاب بننے میں کمی
10 : سرطان اور
11 : خواتین میں بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ غذاوٴں میں گھرکےمصالحوں سے ذائقہ پیدا کریں تاکہ اجینو موتو اور بازار کی ڈبا بند غذائیں مختلف قسم کی بیماریوں کاسبب نہ بنیں۔یہ الگ بات ہےکہ ملائیشیا کےحلال بورڈ نےبھی اسے حلال قرار دیا ہے۔ تاہم اس نام کی جو پروڈکٹ چین سے دیگر ممالک میں بھیجی جارہی ہے، اس کے اجزاء کی تحقیق میسر نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں اصولی جواب یہ ہے کہ اگر اس بات کا غالب گمان ہوجائے کہ مذکورہ کھانے میں خنزیر کی چربی یا کوئی دوسرے حرام اجزاء شامل ہیں اور پروڈکٹ کی تیاری کے عمل کے دوران انقلاب ماہیت بھی نہیں ہوا تو ایسے اجینو موتو کا استعمال جائز نہیں، البتہ اگر اس درجے کا گمان نہ ہو بلکہ صرف شبہ ہو تو ایسی شبہ والی مصنوعات سے بھی عملی طور پر بچنا چاہئے۔ تاہم اعتقادی طور پر ان کو حرام سمجھنے یا کہنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس طرح کے محض شبہے کی بنیاد پر کسی چیز کے حرام ہونے کا حکم لگانا جائز نہیں۔طالب دعاءودعاءگو۔
Copy/paste