احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کچھ لوگ مختلف ویڈیوز میں یہ بھی ثابت کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ مسجدِ نبوی میں نہیں ہوا بلکہ مدینے کے کسی بازار میں ہوا ہے۔ اس بات میں کتنی صداقت ہے؟

اور کیا اس بات سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ مدینۃ المنورہ تو غالباً پورا ہی حرم کہلاتا ہے؟
یہ بات خود مدینہ پولیس کے سرکاری پریس رلیز سے ثابت ہو چکی کہ یہ ہلڑ بازی مسجد کے احاطے میں ہوئی ... ویسے بھی مسجد کا جنگلا پار کرتے ہی اتنا جری ہو جانا بھی بڑی بدبختی کی بات ہے.
 
سیما علی

لائبریرین
بہن جی آپ کی ہر بات درست لیکن یہ کہاں سے جانا کہ یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ہے۔
بالکل نہیں وارث میاں !یہ بات ہم نے قدیر بھیا کو کہی
غلط کو غلط کہنا چاہیے بس اس کے حوالے سے یہ بات کہی ہز گز اسکا یہ مطلب نہیں ہمارا اُنکو کہنے کا مطلب اس حوالے سے تھا کہ کہ ہر بات پر جواب دینا یا اپنی زبان خراب کرنا دانشمندی نہیں !!!! عمران خان صاحب نے تو خود مذمت کی ہے !!! اور اپوزیشن کے مطابق یہ بات کسی طرح درست نہیں کہ یہ اُنکے لوگ تھے !!! بس کچھ ایسے لوگ سوشل میڈیا پر فساد پھیلانے کی کوشش میں رہتے ہیں!!!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اوپر کچھ جوابات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ شیخ رشید نے منصوبہ بندی کے تحت کروایا ہے۔
شیخ رشید صاحب کی زبان کو لگام ہی نہیں !!!!!کچھ بھی کہہ دیتے ہیں !!! نہ بھی کیا ہو تو اوّل فُول کہنا نہیں چاہیے !!!!عجب حال ہے اُنکا ہر وقت یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ٹھیلے والے کے پاس کھڑے ہوکر بات کر رہے ہیں 🥲
اُنھیں شاید خود بھی نہیں پتہ ہوتا کہہ کیا رہے ہیں !ہر وقت کسی نہ کسی سے نبرد آزما رہتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اوپر کچھ جوابات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ شیخ رشید نے منصوبہ بندی کے تحت کروایا ہے۔

اگر یہ بات درست ہے تو واقعی انتہائی قابل ِِگرفت ہے۔
منصوبہ بندی کہیں بھی ہوئی ہو لیکن دو باتیں طے شدہ ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ فعل انتہائی قبیح تھا۔ دوسری بات یہ کہ اس کا سراسر نقصان تحریک انصاف کو ہوا، عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا، اور حالیہ دنوں میں اُن کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے ہوا ہو گا۔شیخ رشید احمد کی جہاں تک بات ہے تو موصوف نے آج تک تحریک انصاف کو نقصان ہی پہنچایا ہے۔ اُن سے اسی طرح کے کاموں کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہن جی آپ کی ہر بات درست لیکن یہ کہاں سے جانا کہ یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ہے۔
اگرچہ عمران خان کے چیف آف سٹاف جناب شہباز گل مدظلہ اور انتہائی قابلِ اعتماد ساتھی فواد چوہدری صاحب کے اس فعل پر خوشی کے تأثرات سے ہم جیسے عام فہم لوگوں کو تو یہی سمجھ آتا ہے۔
اور خان صاحب سے قدم سے قدم ملانے والے صاحبِ کشف جناب شیخ رشید صاحب کا اس واقعہ سے متعلق پیشگوئی بھی بہت کچھ واضح کرتی ہے۔ پھر بھی امید رکھتے ہیں کہ خان صاحب اس فعل میں شامل نہیں ہوں گے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

اس سارے قضیے کے دو پہلو ہیں، ایک یہ کہ کیا کہا گیااور کن کو کہا گیا اور دوسرا یہ کہ کہاں کہا گیا۔ جہاں تک دوسرے پہلو کی بات ہے تو عمران خان سمیت ہر مسلمان اس کی مذمت کر رہا ہے لیکن پہلے پہلو پر ظاہر ہے تمام لوگوں کی رائے بٹی ہوئی ہے کچھ اس پر مذمت کر رہے ہیں اور کچھ اس پر خوش ہیں۔ لیکن خوش ہونے والوں کے نزدیک بھی صحیح بات غلط جگہ اور غلط موقع پر کی گئئ ہے۔ باقی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اس کو سچ ثابت کر رہے ہیں کہ سعودی حکومت نے تو فقط چار پانچ لوگوں کونمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالنے پر کاروائی کی ہے اور یہاں توہین مذہب کے تھوک کے حساب سے سیاسی اسکورنگ کے لیے پرچے کٹ گئے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کا نیا نام توہینستان کیسا رہے گا؟
کل شام میرا ایک کزن مجھ سے ملنے آیا جو پچھلی دو وہائیوں سے انگلینڈ میں ہے اور چند دنوں کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے۔ آیا تو لال پیلا ہو رہا تھا، میں نے پوچھا یار کیا ہوا تو کہنے لگا کہ بیکری پر کھڑا تھا، رش تھا، پیسے دینے تھے میں لائن میں لگ گیا لیکن میری باری ہی نہیں آ رہی تھی، جو آ رہا تھا ادھر ادھر سے ہاتھ بڑھا کر پیسے دے کر یہ جا وہ جا، سو اس اندھیر نگری پر بیکری والوں سے گرمی سردی ہو گئی ہے کہ یہ کیا تماشا ہے؟ میں نے کہا چھوڑو یار، یہ تو بالکل ہی چھوٹی بات ہے یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ بعد میں پوچھنے لگا کہ بچے بڑے ہو رہے ہیں، سوچ رہا ہوں پاکستان شفٹ ہو جاؤں، آپ کا کیا مشورہ ہے۔ میرا مشورہ یہی تھا کہ ایسا سوچنا بھی مت!
 
زیک

مسافر
بعد میں پوچھنے لگا کہ بچے بڑے ہو رہے ہیں، سوچ رہا ہوں پاکستان شفٹ ہو جاؤں، آپ کا کیا مشورہ ہے۔ میرا مشورہ یہی تھا کہ ایسا سوچنا بھی مت!
بالکل صحیح مشورہ دیا۔ میں تو سالہا سال سے پاکستان میں دوستوں کو بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ خود اگر عمر زیادہ ہو گئی ہے تو بچوں کا ہی سوچو اور انہیں باہر بھیج دو۔
 
آخری تدوین:
منصوبہ بندی کہیں بھی ہوئی ہو لیکن دو باتیں طے شدہ ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ فعل انتہائی قبیح تھا۔ دوسری بات یہ کہ اس کا سراسر نقصان تحریک انصاف کو ہوا، عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا، اور حالیہ دنوں میں اُن کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے ہوا ہو گا۔شیخ رشید احمد کی جہاں تک بات ہے تو موصوف نے آج تک تحریک انصاف کو نقصان ہی پہنچایا ہے۔ اُن سے اسی طرح کے کاموں کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
شیخ رشید ہو یا کوئی اور سیاستدان جب سیاست میں آتے ہیں تو ایسی عادتیں عام ہوجاتی ہیں کُرسی بچانے کے لئے کسی کے بھی ساتھ مِلنا پڑسکتا ہے چاہے اُس نے آپ کا کتنا ہی بُرا کیا ہو یا آپ کو نقصان پہنچایا ہو
(یہ عمل درست نہیں ہے )
 
آخری تدوین:
کل شام میرا ایک کزن مجھ سے ملنے آیا جو پچھلی دو وہائیوں سے انگلینڈ میں ہے اور چند دنوں کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے۔ آیا تو لال پیلا ہو رہا تھا، میں نے پوچھا یار کیا ہوا تو کہنے لگا کہ بیکری پر کھڑا تھا، رش تھا، پیسے دینے تھے میں لائن میں لگ گیا لیکن میری باری ہی نہیں آ رہی تھی، جو آ رہا تھا ادھر ادھر سے ہاتھ بڑھا کر پیسے دے کر یہ جا وہ جا، سو اس اندھیر نگری پر بیکری والوں سے گرمی سردی ہو گئی ہے کہ یہ کیا تماشا ہے؟ میں نے کہا چھوڑو یار، یہ تو بالکل ہی چھوٹی بات ہے یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ بعد میں پوچھنے لگا کہ بچے بڑے ہو رہے ہیں، سوچ رہا ہوں پاکستان شفٹ ہو جاؤں، آپ کا کیا مشورہ ہے۔ میرا مشورہ یہی تھا کہ ایسا سوچنا بھی مت!
پاکستان میں رہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے انگلینڈ کے قانون سخت ہیں اور پاکستان کے قانون میں تھوڑی نرمی ہے ۔ اگر اُن کی تمام فیملی پاکستان میں ہی ہے تو اُنہیں چاھئیے کہ پاکستان میں اگر کوئی بہتر جاب یا کاروبار کرلیں تو بہتر ہے
 
بالکل صحیح مشورہ دیا۔ میں تو سالہا سال سے پاکستان میان دوستوں کو بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ خود اگر عمر زیادہ ہو گئی ہے تو بچوں کا ہی سوچو اور انہیں باہر بھیج دو۔
ساتھ میں فیملی کو بھی لے کر جائیں تو پھر بہتر ہے یہ مشورہ
 
آج کل سب لوگ حساس ہیں۔ لیکن اپنے معاملے میں۔

غلطی اپنے والوں سے ہوں تو کوتاہی اور لغزشِ زبان۔
سامنے والے سے ہوں تو فاش غلطی!

دو دن پہلے مفتاح اسماعیل کا بیان سنا۔ وہ سیدھا سادھا بیان تھا اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی۔ لیکن پی ٹی آئی والوں نے اس پر توہینِ قران کی مہم چلائی۔

اور اب جو یہ مدینے والا واقعہ ہواہے (جو بہر طور غلط ہے) اس پر بھی ہر دو جانب سے انتہا پسندی ہی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
اِن باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جایا جارہا ہے عمران خان صاحب کو بھی پہلے ملک کے بارے میں سوچنا چاھئیے پھر اپنے وزیراعظم بننے کے بارے میں
 
سیما علی

لائبریرین
پاکستان شفٹ ہو جاؤں، آپ کا کیا مشورہ ہے۔ میرا مشورہ یہی تھا کہ ایسا سوچنا بھی مت!
وارث میاں ہمارے ایک کلاس فیلو 25 سال بعد امریکہ سے واپس آئے ۔۔۔اُنکو سب سے زیادہ دکھ ہے کہ یہ کیسا ہوگیا ہے ملک کہ ہر آدمی اس کوشش میں مبتلا ہے کہ دوسرے کی جیب کے پیسے اُسکی جیب میں آجائیں !!!!آخر کار جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا نقصان ہی ہوا ۔۔پھر دونوں بچیوں کی شادیاں پاکستان میں کیں اور دونوں میاں بیوی واپس امریکہ سدھارے ۔۔۔
بالکل صحیح مشورہ دیا ہے دیا آپ نے وارث میاں
 
پاکستان میں جب کوئی رہنے کے لئے تیار نہیں تو پاکستان پھر انگریزوں کو واپس کردینا چاھئیے پھر سے اُنکی غلامی قبول کرلینی چاھئیے ؟
پاکستان میں اگر کچھ خراب ہے تو اُسے اپنی کوشش سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی چاھئیے ۔ یہ بھی عجیب بات ہوتی ہے کہ پاکستانی جب بیرون ملک جاتے ہیں تو وہاں کے سارے قانون مانتےبھی ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں اور کوئی بھی نوکری مِل جائے خوشی خوشی کرلیتے ہیں لیکن جب پاکستان میں آتے ہیں توہر بندہ ہی سیٹ صاحب بن جاتا ہے ملک کو چاہے کتنا ہی نقصان اُٹھانا پڑے آپ کی وجہ سے ،اُس کی کوئی پرواہ نہیں ۔
نوٹ : یہ مراسلہ کسی پر بھی تنقید کرکے نہیں لکھا بس ایک ناقص رائے ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top