احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
زبان پر تو کوئی لگام نہیں !!!!!کچھ بھی کہہ گرتے ہیں یہ لیڈر !ایک عام فٹ پاتھ پہ کھڑے آدمی اور لیڈ ر میں کوئی فرق نہیں۔۔۔۔🥲🥲
ایسی بات نہیں ہے تھوڑی لوز ٹاک کرتے ہیں لیکن ایماندار اور وطن سے محبت ہے ایسا لیڈر پاکستان کے لئے بہتر ہے میرے خیال میں
 
La Alma

لائبریرین
احتجاج ریکار ڈ کروانے کا کیا فائدہ! ہمارے ملک میں ریکار ڈ تو اکثر غائب کر دیے جاتے ہیں، یا پھر انہیں جلا دیا جاتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
احتجاج ریکار ڈ کروانے کا کیا فائدہ! ہمارے ملک میں ریکار ڈ تو اکثر غائب کر دیے جاتے ہیں، یا پھر انہیں جلا دیا جاتا ہے۔
یہاں پر ان شاءاللہ ریکارڈ غائب نہیں ہو گا اور نہ ہی جلے گا۔
فائدہ اس احتجاج ریکارڈ کروانے کا سوائے کتھارسس کے کیا ہو سکتا ہے😔
 
سیما علی

لائبریرین
کتھارسس کے کیا معنی ہیں؟
اپنے جذبات اور محسوسات کا اظہار کرنا ۔۔۔جس کے اظہار سے ہمیں خود سکون حاصل ہو ۔کوئی شعر کہہ کے کوئی نثر لکھ کے !!کوئی آنکھوں سے آنسو بہا کے ۔کوئی چیخ چلا کر !!!انسان اپنے اندر کا کتھارسس نکالتا ہے ۔اور سکون حاصل کرتا ہے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

آسان لفظوں میں۔۔۔ بھڑاس نکالنا
 
ہاں نا۔۔۔جتنے بھی نرم الفاظ میں کتھارسس کو بیان کر لیں مگر جو مزہ دانت کٹکٹاتے ہوئے بھڑاس نکالنا کہنے میں ہے اس کا کوئی مول نہیں۔ دماغ اپنے آپ ہلکاہو جاتا ہے۔
آپ نے اب تک کتنے لوگوں پر کتھارس نکالا ہے :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے اب تک کتنے لوگوں پر کتھارس نکالا ہے :)
ہم تو بہت دھیمے مزاج کے ہیں قدیر بھائی۔ غصہ ویسے تو آتا نہیں۔ اگر کبھی کسی وجہ سے ایسا موقعہ بنے تو ہم لوگوں پر بھڑاس نہیں نکالتے ۔ بلکہ کسی نئے تعمیری کام میں یا کسی ہنر مندی کے کام میں اپنے آپ کو گم کر دیتے ہیں۔ یوں اپنی انرجی کو منفی صورت میں ضائع ہونے سے بھی بچا لیتے ہیں اور ہمارے ہاتھوں کوئی اچھا کام بھی سر انجام پا جاتا ہے اللہ پاک کے کرم سے۔
آزما کر دیکھئیے۔ یقین مانئیے بہت فائدہ مند ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top