دوست
محفلین
میں نے پرسوں ایک عدد پرچا لکھ کر پوسٹ کیا تھا۔ اب میں محسوس کررہا ہوں ایک تو یہ خاصا ثقیل قسم کا کام ہے۔ دوسرے اس کی افادیت کم ہے اتنی لمبی عبارت کم ہی پڑھیں گے۔ میرا پاکستان اور افتخار اجمل صاحب کے بلاگ سے مجھے آئیڈیا ملا ہے۔ کیوں نہ سٹکر چھپوائے جائیں؟ اگر یہ بیج ہوجائیں تو بہت ہی اچھا رہے گا۔ بیج خاصا مہنگا پڑے گا بس مسئلہ یہ ہے۔ ہمیں فورمز اور بلاگز سے نکل کر جدوجہد کرنا ہوگی یہ تو طے ہے۔ اس کا محفوظ راستہ یہی ہے کہ اپنے اردگرد یہ بیج اور سٹکر بانٹے جائیں۔ تاکہ لوگوں کو احساس تو ہو کہ احتجاج جاری ہے۔ اس کے بعد سڑکوں پر نکلنا آسان ہوجائے گا۔
میرے پاس کوئی پانچ سو روپے ہیں اس مد میں۔ اب آپ احباب فرمائیں کہ سٹکر چھپوائے جائیں یا بیج (جو ظاہر ہے کم ہونگے ان سے تعداد میں)۔
کام اکیلے بندے کا نہیں۔ اور مال بھی اکیلا بندہ نہیں لگا سکتا۔ چناچہ مل جل کر اور چندہ کرکے یہ سب کرنا ہوگا۔ اگر یہ اکٹھے چھپوا لیے جائیں تو لاگت کم ہوجائے گی لیکن شپنگ کے اخراجات کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ عمار ضیاء خاں کراچی میں پریس سے ہی متعلق ہیں شاید۔ کیا وہ اس سلسلے میں ریٹس مہیا کرسکتے ہیں؟
سٹکر اور بیج بڑے سادہ نعروں پر مشتمل ہوسکتے ہیں۔
چیف جسٹس کو رہا کرو
آئین کو بحال کرو
آخری بات:::::::
ہم رہبر کی بات کررہے تھے۔ میرا خیال ہے رہبر کو اگر "آفیشلی لانچ" کردیا جائے تو کیسا رہے گا ا سکے لیے یہ موقع؟ اس قسم کے سٹکرز اور بیجز پر رہبر کا حوالہ دینا ہوگا۔ میں زیادہ گہرائی میں نہیں جاؤں گا اور آپ کو بھی فی الحال معاملہ یہیں تک رکھنے کا مشورہ دوں گا۔ ہمارا نکتہ جس پر ہم سب اس میں متفق ہونگے وہ ہے
چیف جسٹس، ججز اور آئین کی بحالی۔۔اور عدلیہ کو اس کے اختیارات کی واپسی
کون اقتدار میں آرہا ہے کون جارہا ہے ہمیں غرض نہیں۔ عدلیہ ٹھیک ہوئی تو سمجھیں آدھا کام ہوگیا۔
کیا میرے احباب میرے ان نکات سے متفق ہیں۔ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ لیکن براہ کرم لمبی لمبی بحثیں نہیں۔ مختصر الفاظ میں رائے دیں۔ ساتھ ہیںتو بسم اللہ نہیں ہیں تو مسئلہ نہیں۔ ان تجاویز کو بہتر کرنے کے لیے کوئی رائے ہے تو بسم اللہ۔ کسی قسم کی مدد کرسکتے ہیں تو ست بسم اللہ۔
اللہ حافظ