احتراماََ گر مجھے شاعر نہیں مانا گیا

فاروق احمد بھٹی بھائی آپ کی فرمائش پر نیلا رنگ دیا ہے ۔ وجہ تو نہیں پتہ مگر آپ نے کہا ہے تو ضرور کوئی حکمت ہوگی۔
ارے جناب میں نے فقط اس لئے کہا کہ عبارت زیادہ واضح ہو جائے گی۔
" اچھا کہتے ہیں "
شعراء سے اس طرح کہا جا تا ہے ۔
چلیں جی ی ایسے ہی کہہ دیتے ہیں شعر اچھے کہتے ہیں آپ
اور آپ کو شاعر کیوں نہیں مانیں گے ہم جبکہ استاد آپ کی غزل کو استادانہ کہ رہے ہیں
بلکہ ہمیں تو جیلیسی ہو رہی ہے
ایک مصرع کمال ہے ؟ اول یا ثانی ؟
ایک ایک کر کے دونوں
 
ترے جلووں کے آگے ہمتِ شرح و بیاں رکھ دی
زبان بے نگہ رکھ دی نگاہ بے زبان رکھ دی

مٹی جاتی تھی بلبل جلوہء گل ہائے رنگیں پر
چھپا کر کس نے ان پردوں میں برقِ آشیاں رکھ دی

نیاز عشق کو سمجھا ہے کیا اے واعظِ ناداں !
ہزاروں بن گئے کعبے جبیں میں نے جہاں رکھ دی

قفس کی یاد میں یہ اضطرابِ دل، معاذ اللہ !
کہ میں نے توڑ کر ایک ایک شاخِ آشیاں رکھ دی

کرشمے حسن کے پنہاں تھے شاید رقصِ بسمل میں
بہت کچھ سوچ کر ظالم نے تیغِ خوں فشاں رکھ دی

الٰہی ! کیا کیا تو نے کہ عالم میں تلاطم ہے
غضب کی ایک مشتِ خاک زیر آسماںِ رکھ دی

اصغر گونڈوی

واہ کیا کہنے ۔
بہت شکریہ سید عاطف علی بھائی
 
ایک ایک کر کے دونوں

فاروق بھائی پتہ ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کے سیماب کے شعر میں " زباں" کی گنجائش نہیں ہے ۔
کیوں کے دستیاب معلومات کے مطابق خاص طور پر برِصغیر میں بوسے کے لیے لب رکھے جاتے ہیں مگر سیماب بوسے کے لیے کانٹوں پر زباں رکھ دی ۔
:D:D۔ باقی آپ سمجھ دار آدمی ہیں ۔ اس مسئلے میں اختلافِ رائے کا ہونا غیر فطری نہیں ہے :p:p:p
 
فاروق بھائی پتہ ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کے سیماب کے شعر میں " زباں" کی گنجائش نہیں ہے ۔
کیوں کے دستیاب معلومات کے مطابق خاص طور پر برِصغیر میں بوسے کے لیے لب رکھے جاتے ہیں مگر سیماب بوسے کے لیے کانٹوں پر زباں رکھ دی ۔
:D:D۔ باقی آپ سمجھ دار آدمی ہیں ۔ اس مسئلے میں اختلافِ رائے کا ہونا غیر فطری نہیں ہے :p
یہ بات تو واقعی درست ہے مگر ہم نے اتنی باریک بینی سے پڑھا ہی نہ تھا اور واقعی بوسہ کے لئے ہونٹ ہی ہوتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نیاز عشق کو سمجھا ہے کیا اے واعظِ ناداں !
ہزاروں بن گئے کعبے جبیں میں نے جہاں رکھ دی
اصغر گونڈوی کے اس شعر پر والد صاحب کا ایک ششعر بے اختیار یاد آجاتا ہے۔۔۔۔۔
ابھر آئی وہاں محراب ،تیرے آستانے کی
جہاں فرطِ محبت سے جبیں ہم نے جھکالی ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ شاکرالقادری بھائی ۔

اس کا مطلب آپ "بھی" شاعر ہیں ۔ بس اگر میں شعراء کی فہرست میں آگیا تو سب اپنی برادری والوں سے کیسی جنگ؟:D:D:D:D:D
چلیں شکر ہے اس بہانے آپنے ہمیں بھی شاعر تسلیم کر لیا
اب تو:
من ترا حاجی بگویم ۔۔۔۔ تو مرا ملا بگو
والا سلسلہ چلتا رہے گا
 

تجمل حسین

محفلین
تجمل بھا ئی سیاست کے ساتھ ساتھ کچھ التفات ادب سے بھی فرمایں :):)
جناب التفات ادب کی بابت کیا کہتے ہم۔ جہاں اتنے سارے بڑے، معزز اور صاحبان علم موجود ہوں وہاں ہم کیا کہہ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ:
پوری کی پوری غزل شروع سے آخر تک کیا ہی خوب کہی ہے۔ ہر مصرع ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ کس کس کی تعریف کریں۔
لیجئے جناب اب تو خوش؟؟؟:)
میں نے یہ تبصرہ کل ہی لکھ دینا تھا مگر ابھی آدھا لکھا تھا کہ بجلی چلی گئی۔ لہٰذا تاخیر کی معذرت قبول فرمائیں۔

عین نوازش ہوگی۔
ورنہ آپ کے خارش ہوگی۔:p
 
Top