محمد سعد
محفلین
کیا کروں صاحب۔ آپ نے مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ میں اس بات پر یقین کروں کہ اسلام امن کا دین ہے اور خدا اپنی مخلوق سے محبت کرتا ہے؟ یا اس بات پر یقین کروں کہ امن اور محبت تو دور کی بات، خدا کو یہ تک گوارا نہیں کہ اس نے خود اپنی مرضی سے کسی کو بغیر اس بندے کی مرضی پوچھے ایک مخصوص گھر میں کیوں پیدا کر دیا چنانچہ وہ اسے قتل کرواتا ہے؟ ان میں سے اصل اسلام کون سا ہے؟یہ آپ نے اچھی بات کی کہ میرے دین پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ میں کیا اور میری اوقات کیا، اگر آپ کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر اعتراض ہے تو براہِ راست ان تعلیمات پر انگلی اٹھائیے؛ مجھے بیچ میں کیوں لاتے ہیں جناب۔