احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

جاسم محمد

محفلین
اچچچھھھااااا؟؟؟ شاید آپ ناروے کی بات کر رہے ہیں؟ جب ہی وہاں قرآن جلانے کے واقعات ہوتے ہیں ۔
ناروے کے آئین و قانون میں تمام شہری برابر ہیں۔ کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہیں۔ ناروے کی ریاست و حکومت کے مسلمان، مسیحی، ملحد سب برابر کے شہری ہیں۔ اگر مسلمانوں کو اپنے مذہب کی آزادی ہے تو ملحدین اور دہریوں کو بھی کسی مذہب پر نہ چلنے کی آزادی ہے۔ کیا آپ یہی آزادی کسی مسلم اکثریت ملک میں دے سکتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
یہ اصل میں کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر کسی غیر مسلم اکثریت ملک میں مسلم اقلیت کے ساتھ کوئی ظلم، امتیازی سلوک، دوہرا معیار رواں رکھا جاتا ہے تو وہ غلط ہے۔ البتہ مسلم اکثریت ممالک میں یہی کام دیگر مذاہب یا عقائد کے ماننے والوں کے ساتھ کرنا عین اسلام ہے کیونکہ یہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اویس حیدر کیا یہ درست کہہ رہے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
اسلامی حکومت ہر اس کام سے روکے گی جو اسلام کی تعلیمات کے منافی ہوگا۔ چونکہ ہمارے یہاں جمہوریت ہے لہذا یہاں زندیق و مرتد بھی ہر شعبہ ہائے زندگی میں موجود ہیں اور دیگر اسلام کے منافی کام بھی کئے جاتے ہیں مثلا زخیرہ اندوزی، قتل، وغیرہ وغیرہ۔
کونسی اسلامی حکومت؟ جو طالبان، داعش نے قائم کی تھی یا حالیہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے قائم ہے؟ کیا ایسی اسلامی حکومتوں کو کہیں سے بھی مثالی کہا جا سکتا ہے؟
 
اویس حیدر

محفلین
تاریخی ریاست مدینہ اپنے تمام شہریوں کے درمیان مساوات، برابری کا سبق دیتی تھی۔
چونکہ مسیلمہ کذاب ریاست مدینہ کے قیام کے بہت بعد میں آیا۔ لہذا وہ چیز قانون میں شام ہو ہی کس طرح سکتی تھی جو موجود ہی نہ تھی؟
بار بار مسیلمہ کذاب کی مثالیں دینے سے وہ آجکل کے قادیانیوں پر نافذ نہیں ہو سکتی۔ مسیلمہ کذاب نے دعوت نبوت کے ساتھ ریاست مدینہ کے خلاف الم بغاوت بلند کیا تھا۔

آپ درست فرما رہے ہیں۔ قادیانی، مسیلمہ کذاب کا نیا ورژن ہیں جو اس دور میں پیدا ہوئے (اٹھارہویں صدی کے آواخر میں) جب اسلام غالب نہیں بلکہ مغلوب ہوچکا تھا۔ لہذا ان کا فوری علاج ممکن نہیں تھا کیونکہ ان کی جنم بھومی پر اسلامی حکومت ختم ہوئے زمانہ گزر چکا تھا اور برٹش راج تھا۔

اگر صرف دعوت نبوت پر اسے قتل کرنا ہوتا تو رسول اللہ کے زمانہ میں کیا جا سکتا تھا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس کو سمجھایا ہی تھا جب وہ مدینہ آیا تھا۔ اس نے شرط رکھی تھی کہ ٹھیک ہے مان جاتا ہوں مگر آپ کے بعد خلافت مجھے ملنی چاہئے اور یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں مانی تھی بلکہ کہا تھا کہ تو وہی کذاب ہے جس کی مجھے خوب میں بشارت ہوچکی۔ تائب ہو جا ورنہ ہلاک ہوگا۔ (تقریباً تمام احادیث کی کتابوں میں اس ہی طرح درج ہے) صحیح مسلم 1935 بخاری 3620۔

مزید برآں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیاوی زندگی کے آخری دور میں اس نے سر اٹھایا جب لشکر اسلام کفار کی سرکوبی میں مصروف تھا۔ اور مسیلمہ ہی کی طرح دوسرے بھی کئی کذاب تھے ان سب کا قلعہ قمع وصال رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا۔ ان میں سے چند ایک کے نام گنوا دیں اور یہ بھی بتادیں کہ کتنوں نے علم بغاوت بلند کیا تھا۔ اور کتنے صرف مدعی نبوت تھے؟
 
اویس حیدر

محفلین
کونسی اسلامی حکومت؟ جو طالبان، داعش نے قائم کی تھی یا حالیہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے قائم ہے؟ کیا ایسی اسلامی حکومتوں کو کہیں سے بھی مثالی کہا جا سکتا ہے؟
اسلامی حکومت سے مراد خلافت کو لیا جائے۔ خلافت راشدہ۔
 
اویس حیدر

محفلین
کونسی اسلامی حکومت؟ جو طالبان، داعش نے قائم کی تھی یا حالیہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے قائم ہے؟ کیا ایسی اسلامی حکومتوں کو کہیں سے بھی مثالی کہا جا سکتا ہے؟
اسلامی حکومت جو اللہ کے رسول اور ان کے صحابہ نے قائم کی تھی
 
جاسم محمد

محفلین
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس کو سمجھایا ہی تھا جب وہ مدینہ آیا تھا۔ اس نے شرط رکھی تھی کہ ٹھیک ہے مان جاتا ہوں مگر آپ کے بعد خلافت مجھے ملنی چاہئے اور یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں مانی تھی بلکہ کہا تھا کہ تو وہی کذاب ہے جس کی مجھے خوب میں بشارت ہوچکی۔ تائب ہو جا ورنہ ہلاک ہوگا۔ (تقریباً تمام احادیث کی کتابوں میں اس ہی طرح درج ہے) صحیح مسلم 1935 بخاری 3620۔
اس حدیث سے ہی ثابت ہو جاتا ہے کہ مسیلمہ کذاب کا دعوت نبوت کے پیچھے اصل ہدف کیا تھا۔ نبوت کا دعویٰ کرکے وہ اپنی متبادل خلافت قائم کرنا چاہتا تھا جو خلافت راشدہ سے بغاوت کے مترادف تھا۔ اسی لئے اسے قتل کیا گیا۔ اگر محض دعوت نبوت پر قتل بنتا تو اس کا حکم رسول اللہ اپنی زندگی میں خود بھی دے سکتے تھے۔ لیکن آپﷺ نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
مزید برآں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیاوی زندگی کے آخری دور میں اس نے سر اٹھایا جب لشکر اسلام کفار کی سرکوبی میں مصروف تھا۔ اور مسیلمہ ہی کی طرح دوسرے بھی کئی کذاب تھے ان سب کا قلعہ قمع وصال رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا۔ ان میں سے چند ایک کے نام گنوا دیں اور یہ بھی بتادیں کہ کتنوں نے علم بغاوت بلند کیا تھا۔ اور کتنے صرف مدعی نبوت تھے؟
یہ اسلام کی تعلیم نہیں کہ جو نبوت کا دعویٰ کرے اسے اور اس کے ماننے والوں کو فی الفور قتل کر دو۔ کسی بھی انسان کے قتل سے پہلے اللہ تعالیٰ نے بہت سخط شرائط رکھ دی ہیں۔ ایک جھوٹا نبی تو خدا سے براہ راست ٹکر لیتا ہے اور اس سے نبٹنے کیلئے اللہ کافی ہے۔ انسان کا یہ کام نہیں کہ اسے جھوٹا قرار دے کر قتل کر دے ماسوائے اس کے وہ زمین میں بغاوت یا فساد پر اکسا رہا ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسلامی حکومت جو اللہ کے رسول اور ان کے صحابہ نے قائم کی تھی
نہایت افسوس کے ساتھ اِس وقت نہ تو اللہ کا رسول ہمارے درمیان موجود ہے اور نہ ہی آپﷺ کے صحابہ کرام۔ اس لئے اُس زمانہ کی مثالی اسلامی حکومت اب دوبارہ کبھی نہیں بن سکتی جب تک اسے بنانے والے پھر سے ہمارے درمیان واپس نہیں آجاتے۔ کیا آجکل کے مسلمانوں کا اسوہ حسنہ اور اعمال صالحہ قرون اولیٰ کے صحابہ کرام جیسے ہیں جو یہ ایک مثالی خلافت دوبارہ قائم کر پائیں گے؟
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
اس حدیث سے ہی ثابت ہو جاتا ہے کہ مسیلمہ کذاب کا دعوت نبوت کے پیچھے اصل ہدف کیا تھا۔ نبوت کا دعویٰ کرکے وہ اپنی متبادل خلافت قائم کرنا چاہتا تھا جو خلافت راشدہ سے بغاوت کے مترادف تھا۔ اسی لئے اسے قتل کیا گیا۔ اگر محض دعوت نبوت پر قتل بنتا تو اس کا حکم رسول اللہ اپنی زندگی میں خود بھی دے سکتے تھے۔ لیکن آپﷺ نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔
ایک اور اہم فرق یہ بھی ہے کہ مسیلمہ اور کے ساتھی دانستہ اسلامی خلافت کے خلاف ایک بغاوت کا حصہ بنے تھے۔ اس کے مقابلے میں ان لوگوں کی صورت حال مختلف ہے جن کو ایک مذہب ایک ایسے خاندان میں پیدا ہو جانے کی وجہ سے ورثے میں ملا جس میں پیدا کرنے سے پہلے خدا نے ان سے کوئی ان کی پسند نہیں پوچھی تھی۔ وہاں کا حکم یہاں لاگو کرنے کے پیچھے وحشی پن اور بے جا نفرت کے سوا اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ لیکن چونکہ اس وحشت کا مظاہرہ اسلام کے نام پر کیا جاتا ہے تو سب چلتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
پھر کچھ وضاحت درکار ہو گی اس سوال کے متعلق کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہندووں کا مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا دور دور تک درست نہیں ہو گا۔
آپ کے خیال میں وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہندووں کا مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا دور دور تک صحیح نہیں ہے؟
 
فہد مقصود

محفلین
علماء کرام نے قرآن و سنت کے دلائل ہی تو دئیے تھے بھولے بادشاہ جب ان کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ علماء تو آج بھی موجود ہیں البتہ یہ دور انٹرنیٹ کا ہے اور مجھ جیسے کم عقلوں کے ہاتھ میں بھی کمپیوٹر ہے تو اگر کوئی خودساختہ عالم دین گالی گلوچ کرے تو بھلا اس کو عالم دین مان لیں؟

آپ کافی معلومات رکھنے والے صاحب معلوم ہوتے ہیں۔ آپ سے ایک سوال ہے کہ اگر علماء کرام کا کسی ایسے مکتبہ فکر سے تعلق ہو جس کے عقائد اور قادیانیت کے عقائد میں مماثلت پائی جاتی ہو تو کیا کیا جانا چاہئے؟؟؟
ذرا یہ دیکھئے
کفریہ عقائد
 
جا ن

محفلین
اسلامی حکومت سے مراد خلافت کو لیا جائے۔ خلافت راشدہ۔
برادرم! کیسے پتہ چلے گا وہ اسلامی حکومت تھی؟ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ اسلامی حکومت تھی؟ اگر واقعی وہ اسلامی حکومت تھی اس حکومت کے خد و خال کیا تھے؟ ادارے کیا تھے؟ ظاہر ہے اگر حکومت تھی تو پورا انتظامی ڈھانچہ ہو گا، وہ ڈھانچہ کیا تھا؟ خلیفہ چننے کا طریقہ کار کیا تھا اور کہاں سے اخذ کیا گیا تھا؟ کیا وہ حکومت خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حیاتِ مبارکہ میں بنا کر دے گئے تھے؟ میں منتظر ہوں یہ جاننے کے لیے کہ آیا آخر اسلامی حکومت کسے کہتے ہیں!
 
آخری تدوین:

جا ن

محفلین
اسلام ایک مکمل دین ہے، ریاست کیسے چلانی ہے اس کا بھی پورا ماڈیول اسلام پیش کرتا ہے۔
اس میں مکمل کے معنی کی وضاحت درکار ہے؟ وہ پورا ماڈیول آپ یہاں پیش کر سکتے ہیں؟ یاد رہے یہ ماڈیول اسلام کا ہی ہو اور کسی خاص شخصیت کی توجیحات یا تاویلات نہ ہوں۔
پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور یہاں مذہب اسلام کا بول بالا ہے۔
مجھے تو یہ ہی سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر اسلامی ریاست ہوتی کیا ہے۔ پہلے یہ تو واضح ہو پھر آگے بحث ہو سکتی ہے۔ جہاں تک اسلام کا بول بولا ہے وہ اتنا ہے کہ لوگ جن کے پیچھے نماز پڑھنے کو تیار ہیں انہی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، یہ تو خالصتاً مخالف بات ہو گئی!
 
اویس،

جو لوگ ، قرآن حکیم کے احکامات کا صاف انکار کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ کیا کیا جائے؟ اتفاق سے آپ ایسے لوگوں کے مددگار ہیں جو قرآن حکیم کے احکامات کا صاف انکار کرتے ہیں۔ خیا ایک ثبوت سے کام چلے گا؟ یا ٓآپ کو زیادہ درکار ہوں گے؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
یہ ملک کہہ رہا ہے کہ اے مفتیاں ملک
جو بچ گیا ہے اب اسے ملبہ بنائیے
سادہ دلوں کو خوف دلائیں عذاب کا
پھر اس خوف کو کات کے چندہ بنائیے
آخر وبا کا وقت ہی سیزن کا وقت ہے
مرتے ہوؤں کی آس کو دھندہ بنائیے
خطرے میں دین کب ہے؟ دکانیں ہیں آپ کی
مل جل کے کاروبار کو اثھا بنائیے
 
اس میں مکمل کے معنی کی وضاحت درکار ہے؟ وہ پورا ماڈیول آپ یہاں پیش کر سکتے ہیں؟ یاد رہے یہ ماڈیول اسلام کا ہی ہو اور کسی خاص شخصیت کی توجیحات یا تاویلات نہ ہوں۔
مجھے تو یہ ہی سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر اسلامی ریاست ہوتی کیا ہے۔ پہلے یہ تو واضح ہو پھر آگے بحث ہو سکتی ہے۔ جہاں تک اسلام کا بول بولا ہے وہ اتنا ہے کہ لوگ جن کے پیچھے نماز پڑھنے کو تیار ہیں انہی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، یہ تو خالصتاً مخالف بات ہو گئی!

برادر محترم، آپ کا سوال گو کہ کسی اور سے ہے ، لیکن چونکہ میں اس موضوع پر لکھتا رہا ہوں اس لئے آپ میرے دستخط میں قرآن کیا کہتا ہے کے حوالے پڑھ لیجئے۔ اس میں مالی معاملات کے علاوہ بہت سارے معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کوئی بھی دھاگہ زیادہ لمبا نہیں ہے۔

میں مالی معاملات، معاشیات کے ڈھانچے اور سود پر انشاء اللہ تعالی اس میں اضافہ کروں گا۔ کوشش کیجئے کہ آیات اور ان میں پیش کردہ نظریات پر توجہ دیجئے، میرے خیالات کو کم اہمیت دیجئے۔ دونوں اپنی اپنی جگہ واضح ہیں۔

میں نبی اکرم محمد صلعم کو آخری نبی مانتا ہوں اور ان کے بعد کسی بھی نبی یا رسول نہیں مانتا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک ہوتا ہے۔ اس میں ھندو، میمن، آغا خانی، یہودی، عیسائی سر فہرست ہیں۔ ان کی تو پھر بھی عزت ہے یا نوکریوں میں کوٹہ ہے لیکن قادیانیوں کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ قادیانیوں پر بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے پر مقدمے قائم ہوئے ہیں کہ وہ کافر ہیں اور اس جرم کی سزا موت ہے۔ ایک ویب سائیٹ پر میں کوئی 3 ہزار ایسے مقدمات دیکھ چکا ہوں۔ استحصال ایک بہت ہی بھیانک بیماری ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ بنگالیوں کے خلاف جو چرکے مغربی پاکستان نے لگائے اس کے نتیجے کے ہم سب گواہ ہیں۔ دوسری طرف آپ بنگالیوں سے پوچھیں تو ان کے پاس بڑھا چڑھا کر ظلم و ستم کی داستانیں ہیں۔ پاکستان کی لیڈر شپ کو رائے عامہ اقلیتوں کے حق میں ہموار کرنی چاہئیے نا کہ ان سے دشمنی؟

اقلیتوں کا استحصال ایک ٹکنگ ٹائم بم ہے، جو سارے پاکستان کو لے بیٹھے گا۔ پاکستان پہلے ہی ایک غریب ملک ہے، یہ اور بھی پریشان کن ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:
Top