اس میں مکمل کے معنی کی وضاحت درکار ہے؟ وہ پورا ماڈیول آپ یہاں پیش کر سکتے ہیں؟ یاد رہے یہ ماڈیول اسلام کا ہی ہو اور کسی خاص شخصیت کی توجیحات یا تاویلات نہ ہوں۔
مجھے تو یہ ہی سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر اسلامی ریاست ہوتی کیا ہے۔ پہلے یہ تو واضح ہو پھر آگے بحث ہو سکتی ہے۔ جہاں تک اسلام کا بول بولا ہے وہ اتنا ہے کہ لوگ جن کے پیچھے نماز پڑھنے کو تیار ہیں انہی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، یہ تو خالصتاً مخالف بات ہو گئی!
برادر محترم، آپ کا سوال گو کہ کسی اور سے ہے ، لیکن چونکہ میں اس موضوع پر لکھتا رہا ہوں اس لئے آپ میرے دستخط میں قرآن کیا کہتا ہے کے حوالے پڑھ لیجئے۔ اس میں مالی معاملات کے علاوہ بہت سارے معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کوئی بھی دھاگہ زیادہ لمبا نہیں ہے۔
میں مالی معاملات، معاشیات کے ڈھانچے اور سود پر انشاء اللہ تعالی اس میں اضافہ کروں گا۔ کوشش کیجئے کہ آیات اور ان میں پیش کردہ نظریات پر توجہ دیجئے، میرے خیالات کو کم اہمیت دیجئے۔ دونوں اپنی اپنی جگہ واضح ہیں۔
میں نبی اکرم محمد صلعم کو آخری نبی مانتا ہوں اور ان کے بعد کسی بھی نبی یا رسول نہیں مانتا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک ہوتا ہے۔ اس میں ھندو، میمن، آغا خانی، یہودی، عیسائی سر فہرست ہیں۔ ان کی تو پھر بھی عزت ہے یا نوکریوں میں کوٹہ ہے لیکن قادیانیوں کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ قادیانیوں پر بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے پر مقدمے قائم ہوئے ہیں کہ وہ کافر ہیں اور اس جرم کی سزا موت ہے۔ ایک ویب سائیٹ پر میں کوئی 3 ہزار ایسے مقدمات دیکھ چکا ہوں۔ استحصال ایک بہت ہی بھیانک بیماری ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ بنگالیوں کے خلاف جو چرکے مغربی پاکستان نے لگائے اس کے نتیجے کے ہم سب گواہ ہیں۔ دوسری طرف آپ بنگالیوں سے پوچھیں تو ان کے پاس بڑھا چڑھا کر ظلم و ستم کی داستانیں ہیں۔ پاکستان کی لیڈر شپ کو رائے عامہ اقلیتوں کے حق میں ہموار کرنی چاہئیے نا کہ ان سے دشمنی؟
اقلیتوں کا استحصال ایک ٹکنگ ٹائم بم ہے، جو سارے پاکستان کو لے بیٹھے گا۔ پاکستان پہلے ہی ایک غریب ملک ہے، یہ اور بھی پریشان کن ہو جائے گا۔